بنگلہ دیش میں ریاست مخالف خبریں شائع کرنے کے الزام پر 191 نیوز ویب سائٹس بلاک
👁️ 146 بار دیکھا گیا
بنگلہ دیش میں ریاست مخالف خبریں شائع کرنے کے الزام پر 191 نیوز ویب سائٹس بلاک
ڈھاکا (ڈیلی اردو/اے ایف پی) بنگلہ دیش کی حکومت نے 191 ویب سائٹس کو ریاست مخالف خبریں شائع کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے بند کرنے کا حکم دے دیا ہے جس سے بنگلہ دیش میں میڈیا کی آزادی کے حوالے سے خدشات پیدا ہوگئے ہیں۔
خبررساں ادارے ’اے ایف پی‘ کے مطابق وزیر اطلاعات حسن محمود نے پارلیمنٹ کو آگاہ کیا کہ حکومت نے ٹیلی کام ریگولیٹر کو ہدایت جاری کردی ہے کہ وہ انٹیلی جنس ایجنسیوں کی رپورٹس کے مطابق مذکورہ ویب سائٹس کے ڈومینز بند کر دیں۔
انہوں نے ان نیوز ویب سائٹس کا نام لیے بغیر کہا کہ یہ ویب سائٹس ایسی سرگرمیوں میں ملوث ہیں جو عوام کے ذہنوں میں الجھن پھیلانے کا سبب بن رہی ہیں۔
بنگلہ دیش کی وزیر اعظم شیخ حسینہ واجد کی جانب سے خود پر تنقید کے لیے اٹھنے والی آوازوں کو خاموش کرانے کی کوششوں پر سماجی حقوق کی تنظیموں اور امریکا سمیت غیر ملکی حکومتیں طویل عرصے سے تشویش کا اظہار کرتی رہی ہیں۔
بنگلہ دیش کا سخت گیر قانون ’ڈیجیٹل سیکیورٹی ایکٹ‘ سب سے زیادہ تشویش کا باعث بنا جس کے تحت 2018 کے بعد سے اب تک سیکڑوں افراد کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔
’آرٹیکل 19 ساؤتھ ایشیا‘ کے علاقائی ڈائریکٹر فاروق فیصل نے کہا کہ ’انٹرنیٹ کی ترویج کا رخ حکومت کو طے نہیں کرنا چاہیے‘۔
انہوں نے کہا کہ نیوز ویب سائٹس کو بلاک کرنے سے ملک میں آزادی اظہار رائے کا حق پامال ہوگا اور غلط اور جھوٹی معلومات کا بآاسانی پھیلاؤ ممکن ہوجائے گا۔
ترجمان سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ اسٹیفن دوجارک نے اس معاملے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ آزادی اظہار رائے کے حق کا تحفظ ضروری ہے۔
انہوں نے نیویارک میں ایک نیوز بریفنگ کے دوران کہا کہ صحافیوں کو اپنی نیوز ویب سائٹس آزادانہ اور بلا روک ٹوک چلانے کا حق حاصل ہے، ہم اس سمت میں مثبت پیش رفت دیکھنا چاہتے ہیں۔
واضح رہے کہ رپورٹرز ود آؤٹ بارڈرز 2022 ورلڈ پریس فریڈم انڈیکس نے بنگلہ دیش کو 162 ویں نمبر پر رکھا جو روس (155) اور افغانستان (156) کی درجہ بندی سے بھی بدتر ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بدخشاں میں طالبان کے کمانڈ مرکز پر راکٹ حملہ، اے ایف ایف کا 4 اہلکار ہلاک کرنے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 98 بار دیکھا گیا
ایران کا آبنائے ہرمز میں امریکی بغیر پائلٹ آبدوز قبضے میں لینے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 80 بار دیکھا گیا
ایران کا اردن میں امریکی فوجی اڈے پر بیلسٹک میزائل حملے کا دعویٰ، 20 میزائل داغے جانے پر اردن کا بیان
09/September/2026 👁️ 97 بار دیکھا گیا
امریکا کا 5 ایرانی آئل ٹینکرز تباہ کرنے کا دعویٰ، حملوں کی ویڈیوز بھی جاری
09/September/2026 👁️ 89 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں 48 گھنٹوں کے لیے کرفیو نافذ، اہم شاہراہوں پر آمدورفت بند
09/September/2026 👁️ 93 بار دیکھا گیا
ایران : سیستان و بلوچستان میں سیکیورٹی آپریشن، 3 مبینہ دہشتگرد ہلاک، 9 گرفتار
08/September/2026 👁️ 113 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26281 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15528 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11816 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9111 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7402 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5110 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C