بچوں کی امریکی شہریت: ایرانی نائب صدر جواد ظریف مستعفی ہوگئے
👁️ 102 بار دیکھا گیا
بچوں کی امریکی شہریت: ایرانی نائب صدر جواد ظریف مستعفی ہوگئے
تہران (ڈیلی اردو/ارنا) بچوں کی امریکی شہریت کے باعث تنازع میں گھرے ایران کے نائب صدر جواد ظریف نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔
سرکاری خبر رساں ادارے ’ارنا‘ کی رپورٹ کے مطابق جواد ظریف کا کہنا ہے کہ انہوں نے چیف جسٹس کے مشورے پر استعفیٰ دیا ہے تاکہ صدر مسعود پزشکیان کی انتظامیہ پر دباؤ میں کمی لائی جاسکے۔
جواد ظریف نے پیر کی صبح اپنے ’ایکس‘ اکاؤنٹ پر ایک پوسٹ میں لکھا کہ انہوں نے ہفتے کو چیف جسٹس غلام حسین محسنی ایجی کی دعوت پر ان سے ملاقات کی تھی. ملاقات کے دوران چیف جسٹس نے مشورہ دیا تھا کہ ’ملک کے حالات کو دیکھتے ہوئے میں انتظامیہ کو مزید دباؤ سے بچانے کے لیے یونیورسٹی میں تدریس کی طرف لوٹ جاؤں‘۔
جواد ظریف نے کہا کہ انہوں نے یہ مشورہ فوری طور پر قبول کرلیا کیونکہ وہ ہمیشہ سے ’بوجھ بننا نہیں بلکہ مدد‘ کرنا چاہتے تھے۔انہوں نے کہا کہ انہیں امید ہے کہ حکومت چھوڑ کر عوام کی خواہش اور حکومت کی کامیابی میں رکاوٹ ڈالنے والوں کے پاس اب کوئی بہانہ نہیں رہے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ ’مجھے قابل احترام ڈاکٹر پزشکیان کی حمایت کرنے پر فخر ہے اور ان کے اور عوام کے دیگر سچے خادموں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں‘۔ذرائع نے ارنا کو بتایا کہ جواد ظریف نے اپنا استعفیٰ صدر کو پیش کر دیا ہے تاہم انہوں نے اب تک اس معاملے پر کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا ہے۔
نائب صدر منتخب ہونے کے بعد سے جواد ظریف کو ارکان پارلیمنٹ کے ایک گروپ کی جانب سے شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے اور ان کا کہنا تھا کہ حساس عہدے پر ان کا تقرر غیر قانونی ہے کیونکہ ان کے کم از کم ایک بچے کے پاس امریکی شہریت ہے۔
ایرانی قانون کے مطابق ایسے افراد جو غیر ملکی شہریت رکھتے ہیں یا جن کے قریبی اہل خانہ ایسی شہریت رکھتے ہیں انہیں ایرانی حکومت میں حساس عہدوں پر تعینات نہیں کیا جاسکتا۔پزشکیان انتظامیہ نے اس قانون میں ترمیم کے لیے پارلیمنٹ میں ایک بل متعارف کرایا تھا تاکہ ایسے افراد کی تعیناتی کو ممکن بنایا جا سکے جن کے بچوں نے اپنی مرضی سے غیر ملکی شہریت حاصل نہیں کی، جیسا کہ جواد ظریف کے معاملے میں ہوا تھا۔
ایرانی نائب صدر کے بچے امریکا میں اس وقت پیدا ہوئے تھے جب وہ نیویارک میں اقوام متحدہ میں ایران کے مشن میں تعینات ہونے سے قبل ایک طالب علم تھے، یہ تنازع ابھی تک حل نہیں ہوسکا تھا اور قانون میں ترمیم پر کام جاری تھا اور آیت اللہ علی خامنہ ای کے بارے میں کہا جارہا تھا کہ وہ قانون کی اصلاح کے حق میں ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ٹرمپ کا ایران پر ’انتہائی سخت‘ حملوں کا حکم، تہران کا آبنائے ہرمز بند کرنے کا انتباہ
01/August/2026 👁️ 3 بار دیکھا گیا
سی ٹی ڈی کی پنجاب میں کارروائیاں، ’را‘ سے تعلق رکھنے والے 2 دہشتگرد گرفتار
01/August/2026 👁️ 5 بار دیکھا گیا
خیبر پختونخوا اور بلوچستان کے تاجروں کا سیکیورٹی بحران پر وزیر داخلہ سے اہم ملاقات
01/August/2026 👁️ 14 بار دیکھا گیا
بنوں میں امن کمیٹی عمائدین پر ڈرون حملہ، 5 افراد زخمی
01/August/2026 👁️ 6 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان لوئر میں کرفیو نافذ، بازار بند، آمدورفت پر پابندی عائد
01/August/2026 👁️ 7 بار دیکھا گیا
دہشت گردوں سے مذاکرات کی گنجائش نہیں، ہتھیار ڈالنا ہوں گے، ڈی جی آئی ایس پی آر
01/August/2026 👁️ 8 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9001 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4875 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3748 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3617 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2601 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2349 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C