بھارت: ڈی آر ڈی او راجستھان کے مینیجر پاکستان کیلئے جاسوسی کے الزام میں گرفتار
👁️ 369 بار دیکھا گیا
بھارت: ڈی آر ڈی او راجستھان کے مینیجر پاکستان کیلئے جاسوسی کے الزام میں گرفتار
نئی دہلی (ڈیلی اردو) انڈیا کی ریاست راجستھان میں پولیس نے دفاعی تحقیقاتی ادارے ڈی آر ڈی او کے گیسٹ ہاؤس مینیجر مہندر پرساد کو پاکستان کے لیے جاسوسی کے الزام میں گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس کے مطابق پرساد پاکستانی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی کو اہم دفاعی معلومات فراہم کر رہے تھے۔
راجستھان پولیس کے سی آئی ڈی انسپکٹر جنرل ڈاکٹر وشنو کانت کے مطابق، انڈیا کے یوم آزادی کے موقع پر ملک دشمن سرگرمیوں پر سخت نگرانی کے دوران مہندر پرساد کو ایک ہفتہ قبل حراست میں لیا گیا تھا۔ ملزم جے پور میں سنٹرل انٹروگیشن سینٹر میں پوچھ گچھ کے بعد باقاعدہ گرفتار کیا گیا۔
پولیس کا دعویٰ ہے کہ پرساد پاکستانی انٹیلیجنس ہینڈلر سے مسلسل رابطے میں تھے اور ڈی آر ڈی او کے سائنسدانوں اور فوجی اہلکاروں کی معلومات فراہم کر رہے تھے۔ 32 سالہ مہندر پرساد اترا کھنڈ کے رہائشی ہیں اور سرحدی ضلع جیسلمیر کے چندن فیلڈ فائرنگ رینج میں گیسٹ ہاؤس مینیجر تھے۔
چندن فیلڈ فائرنگ رینج انڈیا کے دفاعی ساز و سامان کی ٹسٹنگ کے اہم مراکز میں شامل ہے، جہاں سائنسدان اور فوجی افسران آتے ہیں۔ رینج کے اطراف کے علاقے انتہائی سکیورٹی والے زون میں شمار ہوتے ہیں۔
مہندر پرساد کو آج عدالت میں پیش کیا جائے گا، جہاں ان کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی جائے گی۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
جنوبی وزیرستان میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے پولیس اہلکار ہلاک
23/July/2026 👁️ 255 بار دیکھا گیا
بلوچستان کے تین اضلاع سے سات افراد کی تشدد زدہ لاشیں برآمد
23/July/2026 👁️ 226 بار دیکھا گیا
امریکہ نے سعودی عرب کو جوہری پروگرام شروع کرنے کی اجازت دے دی
23/July/2026 👁️ 209 بار دیکھا گیا
مہمند میں سیکیورٹی فورسز کی بی ڈی ٹیم پر دھماکا، 3 اہلکار ہلاک، 4 زخمی
23/July/2026 👁️ 193 بار دیکھا گیا
بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 10 دہشت گرد ہلاک، 2 خواتین خودکش بمبار گرفتار
23/July/2026 👁️ 220 بار دیکھا گیا
حوثیوں کی سعودی عرب کو دھمکی، پاکستان نے سخت وارننگ جاری کر دی
23/July/2026 👁️ 324 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8970 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4830 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3681 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3581 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2570 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2324 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C