بھارتی آبی دہشتگردی: خیبرپختونخوا میں سیلاب کا خطرہ، الرٹ جاری
👁️ 129 بار دیکھا گیا
بھارتی آبی دہشتگردی: خیبرپختونخوا میں سیلاب کا خطرہ، الرٹ جاری
پشاور (ڈیلی اردو) پی ڈی ایم اے نے نوشہرہ، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، ڈی آئی خان سمیت مختلف اضلاع میں سیلاب کا الرٹ جاری کردیا۔
پی ڈی ایم اے کی جانب سے جاری بیان کے مطابق بھارت کی جانب سے الچی ڈیم سے پانی چھوڑ دیا گیا، یہ سیلابی ریلہ تقریباً بارہ گھنٹوں میں تربیلہ ڈیم پہنچے گا۔
اس حوالے سے پی ڈی ایم اے نے تربیلہ ڈیم انتظامیہ کو بھی صورتحال سے آگاہ کردیا اور دریائے کابل کے آس پاس آباد لوگوں کو تیار رہنے کا حکم دے دیا۔ ضلعی انتظامیہ نوشہرہ نے صورتحال سے متعلق لوگوں کو اعلانات کردیئے۔
پی ڈی ایم کے مطابق نوشہرہ، کوہستان، تورغر، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، ڈی آئی خان اور نوشہرہ کے ڈپٹی کمشنروں کو اس حوالے سے تحریری لیٹر سینڈ کردئیے گئے ہیں۔
ٹی این این نیوز ایجنسی کے مطابق نوشہرہ کے علاقے بانڈہ شیخ اسماعیل، محب بانڈہ اور دریائے کابل کے کنارے ابادیوں کو احتیاط اور محتاط رہنے کا حکم دیا گیا ہے۔ پی ڈی ایم اے نے ڈپٹی کمشنرز کو سیلاب کے خطرے پیش نظرتمام تر حفاظتی تدابیر اپنانے کی ہدایات بھی کی ہے۔
دوسری جانب ضلع نوشہرہ کے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی افیسر اویس بابر نے تمام ریسکیورز کی چھٹیاں منسوخ کرنے کے احکامات جاری کر کے سٹیشن میں رہنے کی ہدایات جاری کر دی ہے۔ انہوں نے کہا ہے ریسکیو 1122 مکمل طور پر الرٹ ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
طالبان نے افغانستان میں چھوٹی داڑھی پر امدادی کارکن گرفتار کر لیے
23/June/2026 👁️ 111 بار دیکھا گیا
امریکہ نے ایرانی تیل کی برآمدات پر عارضی پابندیاں نرم کر دیں، 60 روزہ لائسنس جاری
23/June/2026 👁️ 82 بار دیکھا گیا
ایران میں کریک ڈاؤن، “دشمن سے تعاون” کے الزام میں 3 ہزار سے زائد گرفتاریاں
23/June/2026 👁️ 258 بار دیکھا گیا
بلوچ یکجہتی کمیٹی کی سربراہ ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ اور صبغت اللہ شاہ کو عمر قید
23/June/2026 👁️ 92 بار دیکھا گیا
ماسکو پر 60 ڈرون حملے ناکام، یوکرین میں روسی حملوں سے 5 افراد ہلاک
23/June/2026 👁️ 200 بار دیکھا گیا
لبنان میں حزب اللہ کا اسرائیل کے خلاف دفاعی کارروائیاں جاری رکھنے کا اعلان
23/June/2026 👁️ 206 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8850 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4612 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3301 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2473 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2124 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1918 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C