بھارتی ریاست چھتیس گڑھ میں نیکسل باغیوں کا حملہ، سیکیورٹی فورس 3 اہلکار ہلاک، متعدد زخمی
👁️ 23 بار دیکھا گیا
بھارتی ریاست چھتیس گڑھ میں نیکسل باغیوں کا حملہ، سیکیورٹی فورس 3 اہلکار ہلاک، متعدد زخمی
نئی دہلی (ڈیلی اردو) بھارتی ریاست چھتیس گڑھ کے ایک علاقے میں فوج اور دیگر علاقے میں پولیس کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا ہے جس میں کم از کم دو اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے جب کہ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔
بھارت سے آزادی کے گڑھ ریاست چھتیس گڑھ میں نیکسل جنگجوؤں کی کارروائیوں میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے اور مودی سرکار کی گرفت کمزور ہوتی جاری ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست چھتیس گڑھ میں دو مختلف واقعات میں بھارتی فوج اور پولیس کی گاڑیوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ ضلع کانکر میں نیکسل جنگجوؤں نے بھارتی فوج کی گاڑی پر حملہ کردیا۔حملہ اتنا اچانک تھا کہ بھارتی فوجی بوکھلا گئے اور انھیں سنبھلنے کا موقع نہیں ملا۔ حملے میں بھارتی فوج کا ایک افسر مارا گیا جب کہ 4 زخمی ہوگئے۔
ہلاک افسر کی شناخت 28 سالہ موتی رام انچلا کے نام سے ہوئی ہے۔ نیکسل جنگجو بھارتی فوج کا اسلحہ اور گاڑی بھی اپنے ساتھ لے گئے۔
اسی طرح چھتیس گڑھ کے ایک اور علاقے نارائن پور میں بھارتی پولیس کی ایک گاڑی کو بارودی سرنگ دھماکے میں اُڑا دیا گیا جس کے نتیجے میں ایک اہلکار ہلاک اور 2 شدید زخمی ہوگئے۔
دونوں حملوں میں ہلاک ہونے والوں میں سے 3 کی حالت نازک ہونے کے سبب ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔
گزشتہ روز بھی سکما ضلع میں ایک نیکسل جنگجوؤں کے ساتھ مقابلے میں 3 پولیس اہلکار مارے گئے تھے جب کہ 20 فروری کو آزادی کے جنگجوؤں کے ایک حملے میں دو پولیس اہلکار ہلاک ہوئے تھے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ہنگو میں آئی ای ڈی دھماکہ، معروف قبائلی رہنما حاجی عزت گل ہلاک
22/July/2026 👁️ 225 بار دیکھا گیا
باجوڑ میں دہشت گردوں نے سرکاری سکول بارودی مواد سے تباہ کردیا
22/July/2026 👁️ 278 بار دیکھا گیا
امریکہ کے ایرانی بندرگاہوں اور شہروں پر نئے فضائی حملے
22/July/2026 👁️ 179 بار دیکھا گیا
ایرانی وزیر داخلہ کی وزیر اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سے ملاقاتیں
22/July/2026 👁️ 157 بار دیکھا گیا
بلوچستان: مستونگ میں جھڑپوں کے دوران مسجد اور مدرسہ تباہ، تحقیقات کا مطالبہ
22/July/2026 👁️ 266 بار دیکھا گیا
حماس نے خلیل الحیہ کو تنظیم کا نیا سربراہ مقرر کر دیا
22/July/2026 👁️ 322 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8970 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4830 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3664 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3580 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2570 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2324 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C