بھارتی ڈوزیئر کے مطابق کوئی ذمہ دار پایا گیا تو سزا پائے گا: ترجمان پاک فوج
👁️ 98 بار دیکھا گیا
بھارتی ڈوزیئر کے مطابق کوئی ذمہ دار پایا گیا تو سزا پائے گا: ترجمان پاک فوج
راولپنڈی (ویب ڈیسک) کالعدم تنظیموں کے خلاف ایکشن کیلئے ریاست پرعزم، ایکشن کسی دباؤ کے تحت نہیں پاکستان کے مفاد میں کیا۔ جماعت الدعوة اور فلاح انسانیت پر پابندی کا فیصلہ جنوری میں ہوا تھا، عملدرآمد نہیں ہو سکا۔
دنیا نیوز کے پروگرام ”دنیا کامران خان کے ساتھ“ میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور کا کہنا تھا کہ 26 سے 28 فروری تک پاکستان اور بھارت میں کافی تناؤ رہا۔ 26 فروری کو بھارتی ایئر فورس نے ہماری فضائی حدود کی خلاف ورزی کی، اس کے بعد پاکستان نے کارروائی کرتے ہوئے بھارت کے 2 طیارے مار گرائے۔ بھارتی پائلٹ کو گرفتار کیا جسے بعد میں رہا کر دیا گیا۔
میجر جنرل آصف غفور کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان ہاٹ لائن پر رابطہ نہیں ہو سکا۔ لائن آف کنٹرول پر بھارت کی اشتعال انگیزی جاری ہے۔ پاکستان نہیں چاہتا کہ خطے کا امن متاثر ہو لیکن افواج پاکستان بھارتی جارحیت کا جواب دینے کیلئے تیار ہے۔
ترجمان پاک فوج نے بھارتی الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ پلوامہ حملے میں پاکستان کا کوئی ہاتھ نہیں تھا لیکن اس کے باجود وزیراعظم نے تحقیقات کی پیشکش کی۔ اب بھارت کی جانب سے ڈوزیئر ملا، اس پر تحقیقات جاری ہیں۔ ڈوزیئر کو متعلقہ وزارت دیکھ رہی ہے۔ کوئی ملوث ہوا تو اس کے خلاف کارروائی ہو گی۔
ان کا کہنا تھا کہ نیشنل ایکشن پلان پر 2014ء سے عمل جاری ہے۔ نیشنل ایکشن پلان پر تمام سیاسی جماعتیں متفق تھیں لیکن جس طریقے سے عملدرآمد ہونا چاہیے تھا وہ نہیں ہو سکا۔ نیشنل ایکشن پلان میں کچھ فنانشل ایشو بھی تھے۔ انہوں نے بتایا کہ جماعت الدعوة اور فلاح انسانیت پر پابندی کا فیصلہ جنوری میں ہو چکا تھا۔ سسٹم بہتر ہوگا تو اس کا پاکستان کو ہی فائدہ ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان گزشتہ 15 برس سے جنگ لڑ رہا ہے۔ ہم کسی کے کہنے پر سب کچھ نہیں کر رہے ہیں۔ یہ وقت اکٹھے ہونے کا ہے، اب پاکستان کا بیانیہ چلے گا۔ پاکستان کو وہاں لے کر جائیں گے جہاں اس کا حق بنتا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
عراق میں ایرانی مسلح گروہوں کا ہتھیار ڈالنے کا اعلان
14/June/2026 👁️ 73 بار دیکھا گیا
اسرائیل کے لبنان پر حملے جاری، 24 علاقوں کیلئے انخلا کا حکم
14/June/2026 👁️ 82 بار دیکھا گیا
امریکہ کے ساتھ امن معاہدے پر اتوار کو دستخط ممکن نہیں، ایران
14/June/2026 👁️ 83 بار دیکھا گیا
ایران کے ساتھ معاہدہ اتوار کو دستخط ہوگا، امریکی صدر ٹرمپ
14/June/2026 👁️ 49 بار دیکھا گیا
دفاعی بجٹ 3 ہزار ارب روپے تک پہنچ گیا، تین برس میں 878 ارب کا اضافہ
14/June/2026 👁️ 60 بار دیکھا گیا
بھارت نے لیفٹیننٹ جنرل دھیرج سیٹھ کو نیا چیف آف آرمی اسٹاف مقرر کر دیا
14/June/2026 👁️ 80 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8816 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4529 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3257 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2437 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2080 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1884 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C