بھارتی کشمیر میں عسکریت پسندوں کے حملوں میں اضافہ، ایک فوجی ہلاک، متعدد زخمی
👁️ 28 بار دیکھا گیا
بھارتی کشمیر میں عسکریت پسندوں کے حملوں میں اضافہ، ایک فوجی ہلاک، متعدد زخمی
نئی دہلی (ڈیلی اردو/وی او اے) بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں 24 گھنٹوں کے اندر عسکریت پسندوں کے چار حملوں میں ایک فوجی ہلاک اور متعدد افراد زخمی ہوئے۔ حملوں میں یہ اضافہ ایسے وقت ہوا ہے جب کشمیری پنڈتوں کی واپسی کی باتیں ہو رہی ہیں۔
بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں سکیورٹی حکام نے دعوی کیا کہ چار اپریل پیر کی رات کو جنوبی ضلع شوپیاں میں عسکریت پسندوں نے ایک کشمیری پنڈت کو گولی مار دی۔ اس سے قبل دن میں سرینگر میں نیم فوجی دستے سی آر پی ایف پر حملے میں ایک فوجی ہلاک اور دوسرا بری طرح زحمی ہو گيا۔
پولیس کے مطابق پیر کے روز ہی ایک اور حملے میں کشمیر سے باہر کے بعض مزدوروں پر فائرنگ کی گئی جس میں تین مزدور شدید طور پر زخمی ہوئے۔ حکام کے مطابق شوپیاں کے پنڈت دوکاندار کو تین گولیاں لگی ہیں اور ان کی حالت نازک ہے۔
کشمیر میں بھارتی فوجیوں اور آزادی کے حامی عسکریت پسندوں کے درمیان تصادم چلتا رہتا ہے اور حکام کا کہنا ہے کہ حملہ آوروں کی تلاش کے لیے متاثرہ علاقوں کا محاصرہ کر لیا گيا ہے۔
گزشتہ برس اکتوبر کے بعد سے کشمیری پنڈتوں پر یہ پہلا حملہ ہے۔ اکتوبر میں عسکریت پسندوں نے سرینگر میں ایک معروف کشمیری پنڈت تاجر ایم ایل بندرو کو گولی مار کر ہلاک کر دیا تھا اور پھر اس طرح کے دیگر حملوں کے بعد حکومت نے وادی میں رہنے والے پنڈتوں کی سکیورٹی بڑھا دی تھی۔
حال ہی میں سخت گیر ہندو تنظیم آر ایس ایس کے سربراہ نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ کشمیر میں سکیورٹی کو مضبوط کر لیا گيا ہے اور بہت ہی جلد کشمیری پنڈت وادی کشمیر واپس لوٹ سکیں گے۔ آر ایس ایس حکمراں جماعت بی جے پی کی مربی تنظیم ہے۔
اطلاعات کے مطابق بھارتی حکومت کشمیری پنڈتوں کو انہیں وادی میں واپس بسانے کے لیے خصوصی کالونیاں تعمیر کر رہی ہے، جو سکیورٹی کی سخت حصار میں ہوں گی۔ تاہم ایسا کچھ کرنے سے پہلے پنڈتوں کو یہ تاثر دینے کی کوشش کی جا رہی ہے کہ حالات معمول کے مطابق ہو رہے ہیں۔ اس دوران بعض کشمیری پنڈت اپنے کاروبار کے ساتھ واپس بھی ہوئے ہیں۔ تاہم انہیں ہمہ وقت خوف لاحق رہتا ہے۔
موسم سرما میں کشمیر سے باہر کے مزدوروں پر بھی کئی حملے ہوئے تھے، جس میں بھارت کی دوسری ریاستوں سے تعلق رکھنے والے متعدد محنت کش ہلاک بھی ہوئے تھے۔ گزشتہ چند روز کے دوران کئی مزدوروں کو پھر نشانہ بنایا گيا ہے۔ تاہم عسکریت پسند شاید ان کی جان لینا نہیں، بلکہ انہیں زخمی کرنا چاہتے تھے۔
ایک سینیئر پولیس افسر کا کہنا ہے کہ ایسا لگتا ہے کہ اس کا مقصد “باہر کے ورکرز میں خوف وہراس پیدا کرنا اور انہیں وادی سے باہر نکالنا ہے۔ ورنہ، عسکریت پسند اگر چاہتے تو انہیں آسانی سے مار سکتے تھے۔”
یہ حملے ایسے وقت میں ہوئے ہیں جب چند روز قبل ہی حکومت نے پارلیمنٹ کو بتایا کہ جموں اور کشمیر کے خصوصی آئینی اختیارات ختم کرنے کے بعد سے اب تک کشمیر کے باہر کے رہنے والے 30 بھارتی شہریوں نے مرکز کے زیر انتظام علاقے کشمیر میں جائیدادیں خریدی ہیں۔
بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں بیرونی لوگوں کے لیے اراضی کی خرید و فروخت کا حق ایک حساس مسئلہ رہا ہے اور حکومت دفعہ 370 کے خاتمے کے بعد یہ کہتی رہی ہے کہ کشمیریوں کے حقوق اور ان کی زمین کی حفاظت کی جائے گی۔ تاہم گزشتہ ہفتے خود حکومت نے اس بات کا انکشاف کیا کہ اب تیس سے زیادہ بیرونی افراد کشمیر میں جائیدادیں خرید چکے ہیں۔
ادھر ہند نواز سیاسی جماعتوں نے ان پر تشدد واقعات کی مذمت کی ہے۔ سابق وزیر اعلی عمر عبداللہ اور محبوبہ مفتی سمیت دیگر رہنماؤں نے سی آر پی ایف جوان کی ہلاکت پر تعزیت پیش کرتے ہوئے کہا کہ اس سے کسی کو کوئی فائدہ پہنچنے کی بجائے متاثرہ کے اہل خانہ کی مصیبت میں اضافہ ہو گا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
سوات میں دہشت گردوں اور سی ٹی ڈی کے درمیان فائرنگ، ایلیٹ فورس اہلکار ہلاک
29/July/2026 👁️ 255 بار دیکھا گیا
خضدار: مسلح دہشت گردوں نے چار مزدور اغوا کر لیے
29/July/2026 👁️ 247 بار دیکھا گیا
اورکزئی میں ٹی ٹی پی، جماعت الاحرار اور داعش کے درمیان جھڑپیں، متعدد ہلاکتیں
29/July/2026 👁️ 326 بار دیکھا گیا
کیچ: مسلح دہشت گردوں نے ایک مزدور کو ہلاک، چھ کو اغوا کر لیا
29/July/2026 👁️ 257 بار دیکھا گیا
بارکھان میں دہشت گردوں کے حملے میں ڈی ایس پی مرید بگٹی ہلاک، گن مین زخمی
29/July/2026 👁️ 234 بار دیکھا گیا
چاغی میں سات گاڑیاں نذر آتش، نوشکی میں سکیورٹی چیک پوسٹ پر حملہ، کرفیو نافذ
29/July/2026 👁️ 121 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8992 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4865 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3740 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3610 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2596 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2340 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C