بھکر میں سی ٹی ڈی پنجاب کی کارروائی، کالعدم ٹی ٹی پی کے 2 دہشت گرد ہلاک
👁️ 39 بار دیکھا گیا
بھکر میں سی ٹی ڈی پنجاب کی کارروائی، کالعدم ٹی ٹی پی کے 2 دہشت گرد ہلاک
لاہور (ڈیلی اردو) صوبہ پنجاب کے ضلع بھکر کے قریب سی ٹی ڈی اور دہشت گردوں کے درمیان ہونے والے فائرنگ کے تبادلے میں صوبہ خیبرپختونخوا سے پنجاب میں داخل ہونے والے دو دہشت گرد ہلاک ہو گئے ہیں۔
سی ٹی ڈی پنجاب نے بھکر میں داخل ہونے والے دو دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔ ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں بارودی مواد برآمد ہوا۔#Terrorism #Bhakkar #Pakistan
— Shabbir Hussain Turi (@ShabbirTuri) April 23, 2024
سی ٹی ڈی انتظامیہ کی جانب سے جاری ہونے والی پریس ریلیز کے مطابق سی ٹی ڈی اور سکیورٹی اداروں نے مبینہ دہشت گردوں کو روکنے کی کوشش کی جس پر دہشت گردوں کی جانب سے سی ٹی ڈی اور سکیورٹی ٹیم پر فائرنگ کردی، بتایا جا رہا ہے کہ فائرنگ کے اس تبادلے میں دونوں دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔
سی ٹی ڈی کے مطابق مارے جانے والے دونوں مبینہ دہشت گرد ملک میں حساس تنصیب پر حملے میں ملوث تھے، دہشت گردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں بارودی مواد بھی برآمد کیا گیا ہے۔
حکام کی جانب سے تاحال مارے جانے والے دونوں دہشت گردوں کی شناخت کی کوشش جاری ابھی جاری ہے، تاہم حکام کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان سے ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
کلاچی : پولیو ڈیوٹی سے واپس آنے والے 2 اہلکار دہشتگردوں کے ہاتھوں اغواء
24/September/2026 👁️ 72 بار دیکھا گیا
یمن : 24 گھنٹوں کے دوران 150 اہلکار اور حوثی جنگجو ہلاک، اہم شاہراہ کی جانب پیش قدمی کی کوشش ناکام
24/September/2026 👁️ 91 بار دیکھا گیا
سیستان و بلوچستان : سراوان میں جھڑپ، آئی آر جی سی کے 2 کمانڈر اور 5 دہشتگرد ہلاک
24/September/2026 👁️ 104 بار دیکھا گیا
طائف اور ینبع کو نشانہ بنانے کی کوشش ناکام، سعودی دفاعی نظام نے 6 بیلسٹک میزائل مار گرائے
24/September/2026 👁️ 85 بار دیکھا گیا
شمالی وزیرستان میں انٹیلی جنس آپریشن، 8 دہشتگرد ہلاک
24/September/2026 👁️ 96 بار دیکھا گیا
پشاور : سکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں میں فائرنگ،ایک دہشتگرد اور پولیس اہلکار ہلاک، 2 اہلکار زخمی
24/September/2026 👁️ 93 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26324 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15572 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11858 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9174 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7455 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5256 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C