بین الاقوامی صحافتی تنظیم کا ناظم جوکھیو کے قتل کی تحقیقات اور قاتلوں کو سزا دینے کا مطالبہ
👁️ 141 بار دیکھا گیا
بین الاقوامی صحافتی تنظیم کا ناظم جوکھیو کے قتل کی تحقیقات اور قاتلوں کو سزا دینے کا مطالبہ
پیرس (ڈیلی اردو) صحافیوں کے تحفظ کی بین الاقوامی تنظیم رپورٹرز وِدآؤٹ بارڈر (آر ایس ایف) نے ناظم جوکھیو کے قتل کی آزادانہ تحقیقات کا مطالبہ کردیا، ناظم جوکھیو کراچی کے علاقے ملیر کے ایک رپورٹر تھے جنہوں نے خلیج عرب سے آنے والے باشندوں کو شکار سے روکا تھا اور ان کی ایک ویڈیو پوسٹ کی تھی۔
رپورٹس کے مطابق ناظم جوکھیو نے ایشیائی تلور کے شکار سے ان کے نسل ختم ہونے کے خدشے پر توجہ مبذول کروانے کے لیے ویڈیو بنائی تھی۔
واضح رہے کہ پاکستان میں تلور کے شکار پر پابندی ہے لیکن اس کے باوجود خلیجی ممالک کے معززین کو اس کی اجازت دی گئی تھی۔
آر ایس ایف نے جاری کردہ بیان میں مطالبہ کیا کہ رپورٹر کے قتل میں ملوث افراد کی نشاندہی کرتے ہوئے مقتول کو انصاف فراہم کیا جائے۔
قتل سے قبل ناظم جوکھیو نے ایک ویڈیو پیغام دیا تھا جس میں انہوں نے کہا تھا کہ ’مجھے قتل کی دھمکیاں دی جارہی ہیں لیکن مجھے کوئی خوف نہیں ہے میں معافی نہیں مانگوں گا‘۔
دھمکیوں سے متعلق ویڈیو شئیر کرنے کے چند گھنٹوں بعد 3 نومبر کی دوپہر 2 بج کر 30 منٹ پر ناظم جوکھیو کی لاش برآمد ہوئی اور ان کے جسم پر تشدد کے نشان تھے۔
ناظم جوکھیو کا کہنا تھا کہ انہیں سوشل میڈیا ویڈیو کلپ پوسٹ کرنے پر دھمکایا جارہا ہے، جس ویڈیو میں انہوں نے شکار کرنے والے ’ غیر ملکی مہمانوں‘ کو ظاہر کیا تھا۔
ویڈیو کلپ کے اختتام میں دیکھا گیا کہ ایک شخص کیمرے کے قریب آتا ہے اور اس کا مالک ناظم جوکھیو کو دھمکی دیتا ہے اور اسے پکڑ لیا جاتا ہے۔
اس سے قبل ناظم جوکھیو کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو کلپ میں دیکھایا گیا تھا کہ رکن صوبائی اسمبلی جام اویس گہرام جوکھیو کی دعوت پر کچھ ’غیر ملکی‘ مہمان جنگ شاہی پہنچے تھے۔
آر ایف ایس کا کہنا تھا کہ دھمکیوں کے بعد صوبائی اسمبلی کے رکن نے مسئلے کو حل کرنے کے لیے ناظم جوکھیو کو اپنے گھر ’جام ہاؤس‘ بلایا تھا۔
آر ایف ایس کے مطابق لوگوں نے انہیں آخری بار 2 نومبر کی دوپہر جام ہاؤس جاتے ہوئے دیکھا تھا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بنوں : ڈومیل میں سیکیورٹی آپریشن، 3 دہشتگرد ہلاک، 4 آئی ای ڈیز ناکارہ
04/September/2026 👁️ 81 بار دیکھا گیا
ایرانی حکومت کا خاتمہ اسرائیل کا اہم ہدف، نظام کمزور ہوچکا ہے، جلد گرا سکتے ہیں: نیتن یاہو
04/September/2026 👁️ 98 بار دیکھا گیا
کوئٹہ کینٹ میں پولیس اہلکاروں کے داخلے پر مبینہ پابندی ، کینٹ پاس طلب
03/September/2026 👁️ 72 بار دیکھا گیا
بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، اسلحہ برآمد
03/September/2026 👁️ 86 بار دیکھا گیا
اپر اورکزئی : نامعلوم افراد کی فائرنگ جے یو آئی رہنما ہلاک
03/September/2026 👁️ 96 بار دیکھا گیا
یمن: تعز میں شدید لڑائی، حوثی باغیوں کی کئی محاذوں پر پیش قدمی، حکومتی فورسز کا جوابی حملہ
03/September/2026 👁️ 94 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26274 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15522 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11802 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9099 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7388 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5064 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C