تحریک طالبان پاکستان درہ آدم خیل میں دوبارہ متحرک، لوگوں کو اسلامی تعلیمات پر عمل کرنیکی ہدایات
👁️ 72 بار دیکھا گیا
تحریک طالبان پاکستان درہ آدم خیل میں دوبارہ متحرک، لوگوں کو اسلامی تعلیمات پر عمل کرنیکی ہدایات
اسلام آباد (ش ح ط) پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا کے صوبائی دارالحکومت پشاور سے متصل علاقہ درہ آدم خیل میں کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان نے ایک مرتبہ پھر شریعت کے نفاذ کے لئے اپنی سرگرمیاں شروع کر دی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان نے درہ آدم خیل میں ایک بار پھر سے متحرک ہوگئی اور کالعدم تنظیم کے طارق منصور گروپ کی جانب سے شہریوں کو اسلامی تعلیمات پر سختی سے عمل کرنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔ اس حوالے سے گزشتہ روز شہر میں کالعدم تنظیم کی جانب سے مبینہ طور پر پمفلٹ تقسیم کئے گئے جس میں کہا گیا ہے کہ تنظیم اسلام اور شریعت کی سربلندی کیلئے کارروائیوں کیلئے تیار ہے آپ لوگوں نے اسلامی قوانین سے سرکشی اختیار کر رکھی ہے لہٰذا درج ذیل ہدایات پر سختی سے عملدرآمد کیا جائے۔
1: شادیوں میں ہیجڑوں وخواتین کاناچ گانا، موسیقی پروگرامات سختی سے منع ہیں خلاف ورزی کرنے والوں کو عبرتناک سزا دی جائے گی۔
2: کوئی بھی عورت محرم کے بغیر گھر سے نہیں نکلے گی۔
3: شراب نوشی، چرس پینا ،بیچنا و دیگر منشیات سختی سے ممنوع ہیں۔
4: بازاروں، دکانوں و گاڑیوں میں گانے بجانے پر مکمل پابندی ہے۔
کالعدم تنظیم کی جانب سے شہریوں کو تنبیہ کی گئی ہے کہ وہ ان ہدایات پر سختی سے عملدرآمد کریں بصورت دیگر سخت سزا دی جائے گی۔
درہ آدم خیل کوہاٹ اور پشاور کے درمیان میں واقع ہے اس شہر کو اسلحہ کی وجہ سے پوری دنیا میں شہرت حاصل ہے۔ کچھ سال قبل سیکیورٹی فورسز کی جانب سے علاقے میں آپریشن ضرب عضب اور آپریشن ردالفساد کے بعد علاقے کو شرپسند عناصر سے پاک کر دیا گیا اور کافی عرصے سے علاقے میں امن وامان کی صورتحال کافی بہتر ہوچکی ہے مگر اب اچانک پھر سے اس کالعدم تنظیم نے مبینہ پمفلٹ کے ذریعے اپنی سرگرمیوں کا دوبارہ سے آغاز کرنے کا اعلان کیا ہے۔
مذکورہ اعلان کے بعد علاقہ عوام میں شدید خوف وہراس پایا جاتا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
شام: گرفتار کیے گئے 9 سابق فوجی پائلٹوں نے غوطہ، حلب، دیر الزور اور حماہ میں فضائی حملوں میں حصہ لیا
11/September/2026 👁️ 78 بار دیکھا گیا
یمن : حوثیوں کی بڑی پیش قدمی، المخا اور میون جزیرے پر قبضہ، باب المندب میں کشیدگی بڑھ گئی
11/September/2026 👁️ 85 بار دیکھا گیا
سری لنکا: گھر پر دستی بم حملہ، دو کمسن بھائی ہلاک، والد سمیت تین زخمی
11/September/2026 👁️ 58 بار دیکھا گیا
شمالی وزیرستان: دتہ خیل میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 6 دہشتگرد ہلاک
11/September/2026 👁️ 69 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان: گرلز سکولوں کو دھمکیوں سے ہزاروں طالبات کی تعلیم متاثر ہونے کا خدشہ
11/September/2026 👁️ 66 بار دیکھا گیا
کرم میں انٹیلی جنس بنیاد پر کارروائی، افغان شہری سمیت 4 دہشتگرد ہلاک
11/September/2026 👁️ 76 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26286 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15532 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11820 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9118 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7410 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5137 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C