ترک افواج بھی افغانستان سے نکل جائیں، طالبان
👁️ 60 بار دیکھا گیا
ترک افواج بھی افغانستان سے نکل جائیں، طالبان
کابل (ڈیلی اردو) افغان طالبان نے کہا ہے کہ امریکا سے ہونے والے معاہدے پر عمل کرتے ہوئے ترک افواج بھی افغانستان سے نکل جائیں۔
واضح رہے کہ افعانستان میں ترکی کے پانچ سو سے زائد فوجی موجود ہیں جو افغان سکیورٹی فورسز کی تربیت کے لیے نیٹو مشن کا حصہ ہیں۔
طالبان کے ترجمان سہیل شاہین کا کہنا ہے کہ امریکا کے ساتھ امن ڈیل کے تحت افغانستان میں تعینات تمام غیر ملکی افواج کا انخلا ہو جانا چاہیے۔
قبل ازیں مغربی دفاعی اتحاد نیٹو کے رکن ملک ترکی نے پیشکش کی تھی کہ امریکی اور نیٹو افواج کے واپس جانے کے بعد بھی ترک افواج کابل کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کی حفاظت کے لیے افغانستان میں قیام کر سکتی ہیں۔ افغانستان میں تعینات ترک افواج بھی نیٹو مشن کا حصہ ہیں۔ طے شدہ پروگرام کے مطابق تمام غیر ملکی افواج گیارہ ستمبر تک افغانستان سے نکال لی جانا ہیں۔
دوسری طرف افغان طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے ترکی کی اس پیشکش کی ’سختی سے مخالفت‘ کی ہے جس میں اس کا کہنا ہے کہ امریکہ اور نیٹو کی افواج کے انخلا کے بعد کابل کے بین الاقوامی ہوائی کی حفاظت اور اسے چلانے کے لیے اپنے فوجی روک سکتا ہے۔
Statement of Islamic Emirate regarding stay of some foreign forces in Afghanistan https://t.co/OxwY5ql5QL pic.twitter.com/RqyOjUHRyR
— Zabihullah (..ذبـــــیح الله م ) (@Zabehulah_M33) June 12, 2021
افغان طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے عرب نیوز سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم کسی بھی ملک کو اجازت نہیں دیں گے کہ وہ اپنی فوج کو یہاں رکھیں، چاہے وہ امریکہ ہو یا ترکی۔ ہم اس پر متفق نہیں۔ اگر ترکی کی ایسی کوئی نیت ہے تو اسلام امارات (طالبان حکومت کا نام جو وہ اقتدار میں استعمال کرتے تھے) اس کی مخالفت کرے گی، ہم ملک میں کسی بھی غیرملکی فوج کو قبول نہیں کریں گے، چاہے کوئی بھی نام ہو۔ ترکی نیٹو کا رکن ہے۔ وہ یہاں 20 سال تک رہے ہیں اور جنگ کا حصہ رہے ہیں۔ انہیں غلطی نہیں کرنی چاہیے اور اگر وہ افغانستان میں اپنی فوج رکھنا چاہتے ہیں تو بغیر کسی شک کے افغان ان کے ساتھ بھی دیگر حملہ کرنے والوں جیسا سلوک ہی کریں گے۔
طالبان کے قطر میں سیاسی دفتر کے ترجمان ڈاکٹر محمد نعیم کے مطابق اس کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔ ہم نے غیرملکی افواج کی موجودگی نہ تو قبول کی اور نہ ہی کریں گے۔
ڈاکٹر محمد نعیم نے بتایا کہ افغانستان کی سکیورٹی کی ذمہ داری صرف افغان کی ہے اور غیرملکی شہریوں کا تحفظ بھی اسلام اور بین الاقوامی قوانین کے تحت اس ملک کی دمہ داری ہے جہاں وہ رہ رہے ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بدخشاں میں طالبان کے کمانڈ مرکز پر راکٹ حملہ، اے ایف ایف کا 4 اہلکار ہلاک کرنے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 92 بار دیکھا گیا
ایران کا آبنائے ہرمز میں امریکی بغیر پائلٹ آبدوز قبضے میں لینے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 76 بار دیکھا گیا
ایران کا اردن میں امریکی فوجی اڈے پر بیلسٹک میزائل حملے کا دعویٰ، 20 میزائل داغے جانے پر اردن کا بیان
09/September/2026 👁️ 94 بار دیکھا گیا
امریکا کا 5 ایرانی آئل ٹینکرز تباہ کرنے کا دعویٰ، حملوں کی ویڈیوز بھی جاری
09/September/2026 👁️ 87 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں 48 گھنٹوں کے لیے کرفیو نافذ، اہم شاہراہوں پر آمدورفت بند
09/September/2026 👁️ 82 بار دیکھا گیا
ایران : سیستان و بلوچستان میں سیکیورٹی آپریشن، 3 مبینہ دہشتگرد ہلاک، 9 گرفتار
08/September/2026 👁️ 113 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26281 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15528 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11816 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9111 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7401 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5106 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C