ترک صدر اردگان کا عیسائیوں کے 15 سو سال قدیم ترین چرچ کو مسجد بنانے کا اعلان
👁️ 89 بار دیکھا گیا
ترک صدر اردگان کا عیسائیوں کے 15 سو سال قدیم ترین چرچ کو مسجد بنانے کا اعلان
استنبول (ویب ڈیسک) ترکی کے صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ اب وقت آگیا ہے کہ ترکی کی پہچان حاجیہ صوفیہ کی حیثیت کو تبدیل کرتے ہوئے اسے مسجد بنادیا جائے جسے میوزیم میں تبدیل کرنا ایک بہت بڑی غلطی تھی۔
فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق رجب طیب اردوان نے ہبر ٹیلی ویژن کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ اب حاجیہ صوفیہ ایک میوزیم نہیں کہلائے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ اسے اب میوزیم کی حیثیت سے نکال لیا جائے گا، اب ہم اسے ایک مسجد کہیں گے۔
This is the first instance that Erdoğan made a public statement on changing the status of #HagiaSophia from museum to mosque since he has been in power; it is alarming pic.twitter.com/r052IaZJxq
— Dr. Tugba Tanyeri-Erdemir (@TurkishFacade) March 25, 2019
ترک صدر کا کہنا تھا کہ اب جو بھی حاجیہ صوفیہ کا دورہ کرے گا وہ دراصل ‘حاجیہ صوفیہ مسجد’ کا دورہ کرے گا۔
خیال رہے یورپ اور ایشیا کے درمیان تقسیم ترکی کے شہر استنبول میں واقع حاجیہ صوفیہ میں مسلمان اکثر تلاوتِ قرآن کرتے رہتے ہیں اور باجماعت نماز بھی ادا کرتے رہتے ہیں، تاہم اس وجہ سے اکثر استنبول میں موجود مسلمانوں اور عسائیوں کے درمیان کشیدگی بڑھ جاتی ہے۔
عیسائیوں کا ماننا ہے کہ مسجد بننے سے قبل یہ تاریخی مقام پہلے چرچ تھا۔
اس عمارت کی سیکولر حیثیت تمام مذاہب سے تعلق رکھنے والے افراد کو اجازت دیتی ہے کہ وہ یہاں آکر چھٹی صدی کے اس عظیم شاہکار کے سے لطف اندوز ہوسکیں۔
خیال رہے کہ رجب طیب اردوان اس وقت اپنی جماعت جسٹس اینڈ ڈیولپمنٹ پارٹی (اے کے پی) آئندہ ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے لیے مہم چلا رہے ہیں۔
انہوں نے واضح کیا کہ وہ حاجیہ صوفیہ سے متعلق بات چیت بلدیاتی الیکشن کے بعد کریں گے، تاہم وقت آگیا ہے کہ ترک لوگوں کی خواہش پر یہ قدم اٹھانے کا وقت آگیا ہے۔
جب ان سے مسلمانوں اور عیسائیوں کے درمیان ممکنہ تناؤ پر سوال کیا گیا تو انہوں نے مقبوضہ بیت المقدس میں یہودیوں کے لیے بنائے گئے ٹیمپل ماؤنٹ کا حوالے دیتے ہوئے کہا کہ ‘وہ لوگ مسلسل مسجد الاقصیٰ کو نشانہ بنا رہے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ جو لوگ خاموش رہتے ہیں وہ حاجیہ صوفیہ مسجد پر ہمیں تجویز دینے کی جرات نہیں کرسکتے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
امریکہ اور ایران کے درمیان امن معاہدہ طے پا گیا، پاکستانی وزیراعظم
15/June/2026 👁️ 3 بار دیکھا گیا
غزہ میں اسرائیلی حملوں میں 6 فلسطینی ہلاک
15/June/2026 👁️ 6 بار دیکھا گیا
بیروت پر اسرائیلی حملے کے بعد ایران کا سخت ردعمل
15/June/2026 👁️ 4 بار دیکھا گیا
خیبرپختونخوا میں دہشت گردی کے 10 واقعات میں مائننگ بارودی مواد کے استعمال کا انکشاف
15/June/2026 👁️ 15 بار دیکھا گیا
بیروت پر اسرائیلی حملہ، حزب اللہ کے سینئر کمانڈر علی موسی دقدوق 5 ساتھیوں سمیت ہلاک
15/June/2026 👁️ 5 بار دیکھا گیا
حزب اللہ پیچھے ہٹے ورنہ ایران معاہدہ خطرے میں پڑ سکتا ہے، امریکی وزیر دفاع
14/June/2026 👁️ 12 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8819 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4539 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3261 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2442 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2082 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1886 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C