ترکی اور روس کا شام کے علاقے ادلب میں سیز فائر پر اتفاق
👁️ 65 بار دیکھا گیا
ترکی اور روس کا شام کے علاقے ادلب میں سیز فائر پر اتفاق
ماسکو (ڈیلی اردو) ترک صدر طیب اردوان اور روسی صدر ولادی میر پوتن کے درمیان 6 گھنٹے تک جاری رہنے والی ملاقات میں شام کے علاقے ادلب میں سیز فائر پر اتفاق کرلیا گیا۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق صدر طیب اردوان نے شام کی کشیدہ صورت حال پر بات چیت کرنے کے لیے تیسری بار صدر پوتن سے روسی دارالحکومت ماسکو میں ملاقات کی۔ دونوں رہنماؤں نے مسلسل 6 گھنٹوں تک مشرق وسطیٰ کی صورت حال پر بالعموم اور ادلب سے متعلق بالخصوص تبادلہ خیال کیا اور سیز فائر سمیت کئی اہم نکات پر اتفاق کیا۔
ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں ترک صدر نے شام کے علاقے ادلب میں جنگ بندی کی نوید سناتے ہوئے کہا کہ ادلب میں قیام پذیر 4 ملین افراد دہشت گرد نہیں کہ جن پر بمباری کی کھلی اجازت دے دی جائے۔ معصوم شہریوں اور ان کی املاک پر حملوں کو ہرگز قبول نہیں کیا جاسکتا۔
ترک صدر نے مزید کہا کہ جنگ زدہ علاقے سے ڈیڑھ ملین پناہ گزین اپنے گھر بار اور کاروبار کو چھوڑ کر ترکی کی سرحدوں کے قریب جمع ہوچکے ہیں، ترکی میں پہلے ہی پناہ گزین لاکھوں کی تعداد میں موجود ہیں جو اپنے گھروں کو جانے کیلیے بے تاب ہیں لیکن حالات اب بھی سازگار نہیں۔
صدر اردوان نے کہا کہ ایسی صورت حال میں مزید ڈیڑھ ملین پناہ گزینوں کے معاملے پر خاموشی اختیار نہیں کی جاسکتی۔ شامی صدر بشار الاسد نے 2018 کے ’سوچی معاہدے‘ کی خلاف ورزی کی ہے اور ہمارے فوجیوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
اس موقع پر میزبان صدر پوتن نے ترکی کے صدر کی آمد پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہم اس اہم اور حساس معاملے کو حل کرنے میں کامیاب رہے ہیں۔ جنگ بندی کے ذریعے شہریوں کی اذیت کو کم کیا جا سکتا ہے۔ تباہ حال املاک اور اپنے پیاروں کو کھو دینے والے غم سے نڈھال شہریوں کی امداد اور انہیں پھر سے اپنے پاؤں پر کھڑا کرنے کے لیے ایک دستاویز تیار کرلی ہے۔
بعد ازاں ترکی کے وزیر خارجہ میولود چاوش اولو اور روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے اس اہم ملاقات میں طے پانے والے نکات میڈیا کو پڑھ کر سنائے جس کے مطابق ادلب میں جنگ بندی پر عمل درآمد کے ساتھ ہی تمام فوجی سرگرمیاں ختم کردی جائیں گی، اہم اور مرکزی شاہراہ M-4 کے شمال اور جنوب میں 6 کلومیٹر کی گہرائی میں ایک محفوظ راہداری قائم کی جائے گی جب کہ ترک اور روس فوجیں اس علاقے میں 15 مارچ سے مشترکہ فوجی گشت کا آغاز کریں گے۔
واضح رہے کہ ادلب میں داعش کے آخری ٹھکانوں کو نشانہ بنانے کے دوران اس علاقے میں کردوں کیخلاف آپریشن میں مصروف ترک فوجی بھی روسی فضائیہ کے حملوں کی زد میں آگئے تھے اور دو ماہ کے دوران 50 سے زائد ترک اہلکار روسی و شامی کے فوج حملوں میں ہلاک ہوچکے ہیں جس کے جواب میں ترکی نے بھی شامی فوج کے تین طیارے مار گرانے اور درجنوں شامی فوجیوں کی ہلاکت کا دعویٰ کیا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
چاغی : نجی کانوں سے اغوا کیے گئے تمام 7 افراد بحفاظت بازیاب
06/September/2026 👁️ 62 بار دیکھا گیا
شام :وزارت دفاع سے منسوب بھرتی فارم پر مذہبی سوالات، سوشل میڈیا پر شدید بحث
06/September/2026 👁️ 51 بار دیکھا گیا
بلوچستان میں امن و استحکام معاشی ترقی کی بنیاد ہے، فیلڈ مارشل عاصم منیر
06/September/2026 👁️ 59 بار دیکھا گیا
خیبر پختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی مختلف کارروائیاں، 21 دہشتگرد ہلاک
06/September/2026 👁️ 65 بار دیکھا گیا
کوئٹہ : شالکوٹ تھانے پر دستی بم حملہ، پولیس اہلکار اور راہگیر زخمی
06/September/2026 👁️ 81 بار دیکھا گیا
شام : سابق فوجی افسر جلال کامل صقر گرفتار، جنگی جرائم میں ملوث ہونے کا الزام
06/September/2026 👁️ 71 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26275 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15524 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11808 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9101 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7391 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5085 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C