تمام علماء قائد اعظم کو کافر کہتے تھے، وفاقی وزیر فواد چوہدری نے ایسی بات کہہ دی کہ سن کر آپ کا منہ کھلے کا کھلا رہ جائے، انتہائی حیران کن خبر آگئی
👁️ 45 بار دیکھا گیا
تمام علماء قائد اعظم کو کافر کہتے تھے، وفاقی وزیر فواد چوہدری نے ایسی بات کہہ دی کہ سن کر آپ کا منہ کھلے کا کھلا رہ جائے، انتہائی حیران کن خبر آگئی
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ملک کو کیسے چلانا ہے اس کا فیصلہ مولانا فضل الرحمان پر نہیں چھوڑا جا سکتا۔ وفاقی وزیر فواد چوہدری نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا ہے کہ اگر ملک چلانے کا فیصلہ مولانا نے کرنا ہے تو اس رو سے تو پاکستان کا قیام ہی غلط تھا کیونکہ تمام بڑے علماء تو پاکستان کے قیام کے خلاف تھے۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ علماء پاکستان بنانے والے قائد اعظم محمد علی جناحؒ کو کافرِ اعظم کہتے تھے اور اب یہ چاہتے ہیں کہ ان کے بنائے ملک کا نظام انہیں سونپ دیا جائے۔
وفاقی وزیرسائنس و ٹیکنالوجی نے واضح کیا کہ آگے کا سفر اب مولویوں نے نہیں بلکہ نوجوانوں نے کرنا ہے اور ٹیکنالوجی ہی ملک کو آگے لے جا سکتی ہے۔ یہ فیصلہ کہ ملک کیسے چلنا ہے مولانا پر نہیں چھوڑا جا سکتا، اس رو سے پاکستان کا قیام ہی عمل میں نہ آتا کیونکہ تمام بڑے علماء تو پاکستان کے قیام کے مخالف تھے اور جناح صاحب کو کافر آعظم کہتے تھے، آگے کا سفر مولویوں نے نہیں نوجوانوں نے کرنا ہے اور ٹیکنالوجی ہی قوم کو آگے لیجا سکتی ہے۔
یاد رہے کہ جمیعتِ علماءِ اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا تھا کہ اب ملک میں انتخابات کروا دیے جانے چاہیں کینکہ یہ حکومت ناکام ہو چکی ہے اور اب مزید یہ حکومت ملک کو چلا نہین سکتی جس پر اب فواد چوہدری نے تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک کو کیسے چلانا ہے اس کا فیصلہ مولانا فضل الرحمان پر نہیں چھوڑا جا سکتا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
پاکستانی وزیراعظم امریکہ، ایران مذاکرات میں شرکت کیلئے سوئٹزرلینڈ روانہ
21/June/2026 👁️ 72 بار دیکھا گیا
لبنان میں جھڑپیں جاری، ایک اور اسرائیلی فوجی ہلاک
20/June/2026 👁️ 80 بار دیکھا گیا
بنوں میں مسافر گاڑیوں کے قریب دو دھماکے، 7 افراد ہلاک، 6 زخمی
20/June/2026 👁️ 75 بار دیکھا گیا
غزہ میں اسرائیلی فضائی حملوں میں 5 افراد ہلاک، 12 زخمی
20/June/2026 👁️ 72 بار دیکھا گیا
لکی مروت: دو مختلف مقامات سے تین افراد کی گولیوں سے چھلنی لاشیں برآمد
20/June/2026 👁️ 64 بار دیکھا گیا
ایران کا آبنائے ہرمز بند کرنے کا اعلان، امریکہ کی تردید
20/June/2026 👁️ 78 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8843 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4590 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3293 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2463 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2112 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1910 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C