تمام یرغمالیوں کو واپس نہیں کیا گیا تو غزہ کیلئے’جہنم کے دروازے‘ کھول دینگے نیتن یاہو
👁️ 106 بار دیکھا گیا
تمام یرغمالیوں کو واپس نہیں کیا گیا تو غزہ کیلئے’جہنم کے دروازے‘ کھول دینگے نیتن یاہو
تل ابیب (ڈیلی اردو/بی بی سی) اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو نے اسرائیلی یرغمالیوں کو رہا نہ کرنے کی صورت میں جنگ دوبارہ شروع کرنے کی اپنی دھمکی کو ایک بار پھر دہرایا ہے کہ اگر تمام اسرائیلی یرغمالیوں کو واپس نہیں کیا گیا تو وہ غزہ کے لیے ’جہنم کے دروازے‘ کھول دیں گے۔
بی بی سی عربی کے مطابق نیتن یاہو نے یہ بیان امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کے ہمارہ ایک پریس کانفرنس کے دوران دیا۔ مارکو روبیو گزشتہ روز اسرائیل پہنچے تھے اور وہ مشرق وسطیٰ کے اپنے پہلے دورے پر ہیں۔
توقع ہے کہ وہ اس دوران خطے کے دیگر ممالک کا بھی دورہ کریں گے۔
نیتن یاہو نے مارکو روبیو کے ساتھ ملاقات کے بعد کہا ’ہمارے پاس ایک مشترکہ حکمت عملی موجود ہے جس میں غزہ کے لیے زندگی تنگ کرنے کے منصوبہ بھی تیار ہے لیکن ہم اس کی مکمل تفصیلات عوام کے ساتھ شیئر نہیں کر سکتے۔
’اگر ہمارے تمام یرغمالیوں کو رہا نہ کیا گیا تو غزہ کے لیے(جہنم کے ) یہ دروازے ضرور کھلیں گے ۔ ہم حماس کی فوجی صلاحیتوں اور اس کی غزہ میں سیاسی حکمرانی کو ختم کر دیں گے۔‘
اسرائیلی وزیر اعظم کے مطابق ’اسرائیل اور امریکہ مکمل تعاون کے ساتھ غزہ کے معاملے پر کام کر رہے ہیں۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی قیادت میں امریکہ اور اسرائیل کے درمیان غزہ کے حوالے سے ایک مشترکہ حکمت عملی موجود ہے۔
’میں سب کو یقین دلانا چاہتا ہوں کہ صدر ٹرمپ اور میں مکمل ہم آہنگی اور تعاون کے ساتھ کام کر رہے ہیں۔‘ نیتن یاہو اور امریکی وزیر خارجہ کے درمیان مشرق وسطیٰ کے دیگر اہم مسائل پر بھی بات چیت ہوئی، جن میں لبنان، شام اور ایران کی صورتِ حال شامل ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
حوثی حملوں کے بعد سعودی عرب کا بڑا قدم، بحیرۂ احمر کے تحفظ کے لیے کثیرالملکی بحری اتحاد
30/July/2026 👁️ 461 بار دیکھا گیا
ہنگو: قبائلی عمائدین کی کوششوں سے ٹی ٹی پی کی تحویل سے 6 اہلکار بازیاب
30/July/2026 👁️ 273 بار دیکھا گیا
امریکی سینیٹ میں ایران کے خلاف جنگ روکنے کی قرارداد ناکام، ٹرمپ کے اختیارات برقرار
30/July/2026 👁️ 1218 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، 2 افراد ہلاک
30/July/2026 👁️ 498 بار دیکھا گیا
خضدار میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 4 دہشت گرد ہلاک، بارودی مواد سے بھری 2 گاڑیاں تباہ
30/July/2026 👁️ 248 بار دیکھا گیا
پاکستان نے عراق میں سعودی کارروائی کو حقِ دفاع قرار دے دیا
30/July/2026 👁️ 134 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8999 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4875 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3747 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3616 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2600 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2348 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C