جلاوطن پاکستانیوں کی زندگیوں کو خطرہ ہے، برطانوی سیکیورٹی حکام
👁️ 130 بار دیکھا گیا
جلاوطن پاکستانیوں کی زندگیوں کو خطرہ ہے، برطانوی سیکیورٹی حکام
لندن (ویب ڈیسک) برطانوی سکیورٹی حکام اور یورپی انٹیلی جنس سروسز نے خطے میں رہنے والے پاکستانی جلاوطن افراد کو خبردار کیا ہے کہ ان کی زندگیاں خطرے میں ہیں۔
رپورٹ میں کہا گیا کہ ‘افسران نے ان کے شوہر سے سوال کیا کہ کیا کسی نے انہیں ان کی بیوی کو پاکستان واپس جانے کے لیے کہنے پر رقم کی پیشکش کی ہے؟’۔
رپورٹ میں کہا گیا کہ ‘برطانیہ کا ایک مضبوط اتحادی پاکستان برطانوی سرزمین پر ان افراد کو نشانہ بنانے کے لیے تیار ہوسکتا ہے’۔
اس میں عمران خان کے اقتدار میں آنے کے بعد آزادی صحافت کے خاتمے کی نشاندہی کی گئی اور کہا گیا کہ ‘اب تشویش یہ ہے کہ پاکستان اپنی سرحدوں کے اندر تنقید کو دبانے سے بیرون ملک مقیم ناقدین کو نشانہ بنانے کی طرف بڑھ رہا ہے’۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ ایک شخص پر گزشتہ ماہ لندن میں سیاسی کارکن احمد وقاص گورایا کو ہالینڈ میں قتل کرنے کی سازش کا الزام لگایا گیا تھا۔
اس میں یہ بھی کہا گیا کہ سیاسی تجزیہ کار عائشہ صدیقہ کو میٹروپولیٹن پولیس کی جانب سے عثمان وارننگ موصول ہوئی، یہ وارننگ 90 کی دہائی کے آخر میں ایک کیس کے نام سے منسوب ہے۔
یہ انتباہ برطانوی حکام کی طرف سے جاری کیا گیا ہے جو یقین رکھتے ہیں کہ مذکورہ شخص کی جان کو خطرہ ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا کہ ‘افسران نے ان کے شوہر سے سوال کیا کہ کیا کسی نے انہیں ان کی بیوی کو پاکستان واپس جانے کے لیے کہنے پر رقم کی پیشکش کی ہے؟’۔
اس میں یوٹیوبر اور کالم نگار گل بخاری کا بھی حوالہ دیا گیا جو 2018 میں لاہور میں اغوا ہونے کے بعد برطانیہ فرار ہو گئی تھیں، انہوں نے کہا کہ میٹ پولیس نے انہیں خبردار کیا ہے کہ وہ اپنے گھر کا پتہ کسی کے ساتھ شیئر نہ کریں۔
دی گارجین کی رپورٹ میں پاکستان میں برطانیہ کے سابق ہائی کمشنر مارک لائل گرانٹ کا ایک بیان شامل ہے جنہوں نے کہا کہ ‘اگر غیر قانونی دباؤ ہے، خاص طور پر برطانیہ میں صحافیوں پر، تو میں قانون نافذ کرنے والے اداروں اور برطانوی حکومت سے توقع کروں گا کہ وہ اس کا نوٹس لیں اور مناسب قانونی اور/یا سفارتی ردعمل دیں’۔
ان کا کہنا تھا کہ ‘اگر برطانوی شہری یا برطانیہ میں مقیم قانونی طور پر کام کرنے والے آئی ایس آئی یا کسی اور کی طرف سے ہراساں کیے جاتے ہیں یا انہیں دھمکی دی جاتی ہے تو برطانوی حکومت ضرور دلچسپی لے گی’۔
رپورٹ پر تبصرہ کرنے کے لیے درخواست پر وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے ڈان کو بتایا کہ ‘یہ بدقسمتی اور سازشی نظریات پر مبنی ہے، میٹ پولیس کے پاکستان کے سب سے بڑے دہشت گردوں میں سے ایک ہے، وہ خطرے کے بارے میں کیسے بات کر سکتے ہیں؟ یہ آئی ایس آئی کے خلاف پروپیگنڈا ہے’۔
فواد چوہدری نے پاکستان میں صحافیوں کو دی جانے والی دھمکیوں کو بھی مسترد کرتے ہوئے کہا کہ سینکڑوں نیوز چینلز کا وجود ‘اس تاثر کی نفی کرتا ہے کہ میڈیا دباؤ میں ہے’۔
ان کا کہنا تھا کہ ‘حقیقت یہ ہے کہ بین الاقوامی قوتیں پابندیاں لگا کر ممالک کو نچوڑتی ہیں اور آزادی اظہار رائے ایک نئی بلیک میلنگ کی اصطلاح ہے، آزادی اظہار کی بات کی جائے تو پاکستان شاید سب سے زیادہ آزاد ملک ہے، درحقیقت یہ اتنا آزاد ہے کہ یہاں ہتک عزت کے قوانین کا کوئی کلچر نہیں ہے، اگر یہ یہاں ہوتا تو صحافیوں کا دیوالیہ ہو جاتا’۔
جب وقاص گورایا کے قتل کی سازش کے سلسلے میں گرفتار کیے گئے شخص کے بارے میں سوال کیا گیا تو وزیر نے کہا کہ ‘ان کے اپنے مسائل ہوسکتے ہیں، اس کا ہم سے کوئی تعلق نہیں ہے’۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
پاکستان بھارت سرحد پر رات بھر گولہ باری
20/July/2026 👁️ 294 بار دیکھا گیا
ایران نواز گروہوں سے عالمی خطرہ، امریکہ نے شہریوں کیلئے سکیورٹی الرٹ جاری کر دیا
20/July/2026 👁️ 148 بار دیکھا گیا
بنوں میں سیکورٹی کا آپریشن، ایک دہشت گرد ہلاک، 8 مشتبہ افراد گرفتار
20/July/2026 👁️ 191 بار دیکھا گیا
پاک افغان سرحد پر شدید جھڑپ، کرم سیکٹر میں بھاری ہتھیاروں کا استعمال
20/July/2026 👁️ 163 بار دیکھا گیا
اردن میں ایرانی حملوں کے دوران دو امریکی فوجی ہلاک، متعدد زخمی، ایک لاپتہ
19/July/2026 👁️ 266 بار دیکھا گیا
غزہ میں اسرائیل کے دو فضائی حملوں میں 9 فلسطینی ہلاک
19/July/2026 👁️ 202 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8961 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4810 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3571 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3407 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2566 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2318 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C