جمال خاشقجی کی لاش کو 3 دن تک بڑے اوون میں جلایا گیا: تحقیقاتی رپورٹ میں انکشاف
👁️ 136 بار دیکھا گیا
جمال خاشقجی کی لاش کو 3 دن تک بڑے اوون میں جلایا گیا: تحقیقاتی رپورٹ میں انکشاف
دوحا (ویب ڈیسک) الجزیرہ نے دعویٰ کیا ہے کہ سعودی صحافی جمال خاشقجی کی لاش کو 3 دن تک ایک بڑے اوون میں جلا کر راکھ کے ڈھیر میں تبدیل کیا گیا بعد ازاں راکھ ٹھکانے لگادی گئی۔
قطر کے نشریاتی ادارے الجزیرہ نے صحافی جمال خاشقجی کے ترکی کے سعوی قونصل میں پُراسرار قتل پر ایک تحقیقاتی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا کہ صحافی کی لاش کو ایک بڑے اوون میں جلانے کے بعد لاش کی راکھ کو ٹھکانے لگا دیا گیا۔
الجزیرہ نے سعودی قونصل خانے میں ’فرنس‘ تعمیر کرنے والے مزدور سے گفتگو کی جس میں انکشاف ہوا کہ اس فرنس میں ہزار ڈگری سینٹی گریڈ تک کا درجہ حرارت ہو سکتا ہے جو کسی بھی دھات کو پگھلانے کے لیے کافی ہے۔
الجزیرہ سے بات کرتے ہوئے صحافی کے قتل کی تحقیقات کرنے والے ایک ترک حکام نے بتایا کہ سعودی قونصل خانے سے صحافی کے جسم کے کچھ ذرات بھی ملے ہیں اور تحقیقات سے اندازہ ہوتا ہے کہ صحافی کی لاش کو مکمل طور پر جلنے میں 3 دن لگے ہوں گے۔
قبل ازیں صحافی جمال خاشقجی کی لاش کے ٹکڑوں کو خطرناک کیمیکل اور تیزاب میں پگھلا کر ضائع کرنے کا دعویٰ کیا گیا تھا تاہم تمام تر تحقیقات کے باوجود اب تک صحافی کے قتل کے طریقہ کار اور لاش کو ڈھونڈا نہیں جاسکا۔
واضح رہے کہ واشنگٹن پوسٹ میں صحافتی ذمہ داریاں نبھانے والے سعودی صحافی جمال خاشقجی کو 2 اکتوبر 2018ء میں ترکی میں قائم سعوی قونصل خانے میں قتل کردیا گیا تھا، وہ شاہی خاندان پر تنقید کے باعث جلاوطنی پر مجبور ہوئے تھے اور امریکا میں مقیم تھے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
خاران میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، بی ایل اے کے 9 دہشتگرد ہلاک
07/September/2026 👁️ 74 بار دیکھا گیا
ہنگو: ٹل میں سکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس آپریشن، ٹی ٹی پی کے 4 دہشتگرد ہلاک
07/September/2026 👁️ 60 بار دیکھا گیا
شام : سابق نظام سے وابستہ جاسوسی نیٹ ورک کے خلاف کارروائیاں، 2 افراد گرفتار، دوسری سیل بھی پکڑی گئی
06/September/2026 👁️ 91 بار دیکھا گیا
یمنی فوج نے حیس کو حوثیوں کے قبضہ سے آزاد کردیا، مکمل کنٹرول کا اعلان
06/September/2026 👁️ 95 بار دیکھا گیا
مستونگ میں قومی شاہراہ سے 6 نامعلوم افراد کی لاشیں برآمد
06/September/2026 👁️ 79 بار دیکھا گیا
ہرات : نوجوان کو مبینہ تشدد کے بعد طالبان نے گولیاں مار کر ہلاک کردیا
06/September/2026 👁️ 89 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26276 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15525 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11809 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9103 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7394 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5092 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C