جنرل فیض حمید کالعدم ٹی ٹی پی کو پاکستان واپس لانا چاہتے تھے، وفاقی وزیر انسانی حقوق
👁️ 37 بار دیکھا گیا
جنرل فیض حمید کالعدم ٹی ٹی پی کو پاکستان واپس لانا چاہتے تھے، وفاقی وزیر انسانی حقوق
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر انسانی حقوق ریاض پیرزادہ نے کہا ہے کہ انٹر سروسز انٹیلی جنس کے سابق سربراہ لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمید کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کو واپس پاکستان لانا چاہتے تھے۔
نجی ٹی وی چینل ڈان نیوز کے پروگرام ’دوسرا رخ‘ میں بات کرتے ہوئے ریاض پیرزادہ نے کہا کہ ایک ان کیمرا اجلاس میں جنرلز نے کہا کہ کالعدم ٹی ٹی پی کو پاکستان لایا جائے اور یہ تجویز جنرل (ر) فیض حمید نے دی تھی۔
ایف نائن پارک جیسے واقعات سے کیسے
بچا جائے؟
وزیر انسانی حقوق ریاض پیرزادہ کا لوگوں کو ایسے واقعات سے اپنی حفاظت خود کرنے کا مشورہ۔ ریاض پیرزادہ کا تفصیلی انٹرویو آج شام 7 بجے نشر ہوگا۔ pic.twitter.com/QzVhgL1ahY— Nadir Guramani (@nguramani) February 19, 2023
انہوں نے کہا کہ اس وقت جنرل (ر) فیض نے تجویز دی تھی کہ کالعدم ٹی ٹی پی کو مرکزی دھارے میں لایا جائے لیکن وہ بیک فائر کر گئے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو اور صدر مسلم لیگ (ن) شہباز شریف نے اس پر بات کی اور کہا تھا کہ ٹی ٹی پی کے ہاتھوں بینظیر بھٹو سمیت ہمارے کافی معتبر رہنما شہید ہوئے ہیں۔
وزیر انسانی حقوق کا کہنا تھا کہ سابق آرمی چیف پر آرٹیکل 6 نہیں لگنا چاہیے کیوں کہ اگر یہ لگا تو دنیا کو کیا دکھائیں گے کہ پاکستان کا آرمی چیف بھی ملک دشمن ہو سکتا ہے۔
خیال رہے کہ آئین کا آرٹیکل (6) سنگین غداری سے متعلق ہے۔
لاپتا افراد کا معاملہ
لاپتا افراد کے معاملے پر ریاض پیرزادہ نے کہا کہ استعمال ہونے والے کچھ لوگوں کو استعمال کرنے والے ہی غائب کر دیتے ہیں۔
بات کو جاری رکھتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کچھ لوگ پہاڑوں میں چلے جاتے ہیں یا دوسرے ملک چلے جاتے ہیں اور کہا جاتا ہے یہ لاپتا افراد ہیں، جب تک امن و امان کا مسئلہ حل نہیں ہوگا لاپتا افراد کا معاملہ حل نہیں ہوگا۔
دورانِ گفتگو ان کا کہنا تھا کہ لاپتاافراد کے معاملے میں دونوں طرف سے کچھ ہے، لاپتا افراد سے متعلق فہرست اب تھوڑی سے باقی ہے۔
ایک سوال کے جواب میں وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ہجوم کے ہاتھوں لوگوں کے قتل میں پلانٹڈ لوگ ملوث ہوتے ہیں۔
ریاض پیرزادہ کا تفصیلی انٹرویو آج شام 7 بجے ڈان نیوز پر نشر ہوگا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
شام: گرفتار کیے گئے 9 سابق فوجی پائلٹوں نے غوطہ، حلب، دیر الزور اور حماہ میں فضائی حملوں میں حصہ لیا
11/September/2026 👁️ 74 بار دیکھا گیا
یمن : حوثیوں کی بڑی پیش قدمی، المخا اور میون جزیرے پر قبضہ، باب المندب میں کشیدگی بڑھ گئی
11/September/2026 👁️ 82 بار دیکھا گیا
سری لنکا: گھر پر دستی بم حملہ، دو کمسن بھائی ہلاک، والد سمیت تین زخمی
11/September/2026 👁️ 54 بار دیکھا گیا
شمالی وزیرستان: دتہ خیل میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 6 دہشتگرد ہلاک
11/September/2026 👁️ 66 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان: گرلز سکولوں کو دھمکیوں سے ہزاروں طالبات کی تعلیم متاثر ہونے کا خدشہ
11/September/2026 👁️ 61 بار دیکھا گیا
کرم میں انٹیلی جنس بنیاد پر کارروائی، افغان شہری سمیت 4 دہشتگرد ہلاک
11/September/2026 👁️ 75 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26285 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15532 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11819 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9118 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7410 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5137 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C