جنوبی اضلاع میں دہشت گرد نیٹو کا چھوڑا ہوا جدید اسلحہ استعمال کر رہے ہیں: آئی جی خیبرپختونخوا
👁️ 273 بار دیکھا گیا
جنوبی اضلاع میں دہشت گرد نیٹو کا چھوڑا ہوا جدید اسلحہ استعمال کر رہے ہیں: آئی جی خیبرپختونخوا
پشاور (ڈیلی اردو) انسپکٹر جنرل خیبرپختونخوا پولیس ذوالفقار حمید نے کہا ہے کہ صوبے کے جنوبی اضلاع میں دہشت گردی کی کارروائیوں میں جدید اسلحہ اور ٹیکنالوجی استعمال کی جا رہی ہے، جس میں افغانستان میں نیٹو افواج کا چھوڑا گیا اسلحہ بھی شامل ہے۔
پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے آئی جی خیبرپختونخوا نے بتایا کہ سوات کے علاقے مٹہ میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران پولیس نے 5 دہشت گردوں کو ہلاک کیا، تاہم کارروائی کے دوران پولیس کا ایک اہلکار بھی ہلاک ہوا۔
انہوں نے کہا کہ سوات اور دیگر علاقوں میں داخل ہونے والے دہشت گرد گروہوں میں افغان شہری بھی شامل ہوتے ہیں، جبکہ سیکیورٹی اداروں کو افغانستان سے دہشت گردوں کی آمد سے متعلق پیشگی اطلاعات موصول ہوئی تھیں، جس کے بعد بروقت کارروائیاں کی گئیں۔
ذوالفقار حمید نے ٹانک میں ہونے والے خودکش حملے کو انتہائی منظم اور خطرناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق حملے میں تقریباً 1200 سے 1400 کلوگرام بارودی مواد استعمال کیا گیا۔
انہوں نے دعویٰ کیا کہ ٹانک حملے میں ہلاک ہونے والے چاروں خودکش حملہ آور افغان شہری تھے اور تحقیقات کے دوران اب تک ان میں سے کسی کے پاکستانی ہونے کے شواہد نہیں ملے۔
آئی جی پولیس نے بتایا کہ ٹانک خودکش حملے اور ڈیرہ اسماعیل خان میں اسکول پر ہونے والے حملے کے طریقہ کار میں مماثلت پائی گئی ہے، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ دونوں کارروائیاں ایک ہی طرز کی منصوبہ بندی کے تحت کی گئیں۔
انہوں نے کہا کہ دہشت گرد جدید ہتھیاروں، بارودی مواد اور ٹیکنالوجی سے لیس ہیں، جنہیں جنوبی اضلاع میں سیکیورٹی فورسز کے خلاف حملوں میں استعمال کیا جا رہا ہے۔
آئی جی خیبرپختونخوا نے کہا کہ پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے مشترکہ کارروائیاں جاری رکھیں گے، جبکہ انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کو مزید مؤثر بنایا جائے گا تاکہ صوبے میں امن و امان کی صورتحال بہتر بنائی جا سکے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بنوں : ڈومیل میں سیکیورٹی آپریشن، 3 دہشتگرد ہلاک، 4 آئی ای ڈیز ناکارہ
04/September/2026 👁️ 81 بار دیکھا گیا
ایرانی حکومت کا خاتمہ اسرائیل کا اہم ہدف، نظام کمزور ہوچکا ہے، جلد گرا سکتے ہیں: نیتن یاہو
04/September/2026 👁️ 98 بار دیکھا گیا
کوئٹہ کینٹ میں پولیس اہلکاروں کے داخلے پر مبینہ پابندی ، کینٹ پاس طلب
03/September/2026 👁️ 66 بار دیکھا گیا
بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، اسلحہ برآمد
03/September/2026 👁️ 86 بار دیکھا گیا
اپر اورکزئی : نامعلوم افراد کی فائرنگ جے یو آئی رہنما ہلاک
03/September/2026 👁️ 96 بار دیکھا گیا
یمن: تعز میں شدید لڑائی، حوثی باغیوں کی کئی محاذوں پر پیش قدمی، حکومتی فورسز کا جوابی حملہ
03/September/2026 👁️ 94 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26274 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15522 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11802 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9099 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7388 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5064 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C