جنوبی وزیرستان اور بنوں: عسکریت پسندوں نے امن کمیٹی کے سربراہوں کو دھماکوں میں نشانہ بنا دیا
👁️ 302 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان اور بنوں: عسکریت پسندوں نے امن کمیٹی کے سربراہوں کو دھماکوں میں نشانہ بنا دیا
بنوں/وانا (نمائندگان ڈیلی اردو) پاکستان کے شورش زدہ صوبے خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع جنوبی وزیرستان اور ضلع بنوں میں امن کمیٹی کے سربراہوں کو دھماکوں کے ذریعے نشانہ بنایا گیا، تاہم کسی جانی ہلاکت کی اطلاع نہیں ملی۔
جنوبی وزیرستان
جنوبی وزیرستان اپر کی تحصیل سروکئی کے علاقے برواند/نیورغزئی میں عسکریت پسندوں کی جانب سے نصب کردہ آئی ای ڈی دھماکے میں امن کمیٹی کے سربراہ قدم خان زخمی ہو گئے جبکہ ان کی گاڑی تباہ ہو گئی۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) ارشد خان کے مطابق دھماکہ امن کمیٹی کے سربراہ کی گاڑی کو نشانہ بنا کر کیا گیا۔ دھماکے کے نتیجے میں قدم خان کو معمولی نوعیت کے زخم آئے، جنہیں فوری طور پر طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
واقعے کے بعد پولیس اور سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن اور تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔
بنوں
دوسری جانب خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں میں خوجڑی امن کمیٹی کے سربراہ ملک شیروز خان کے حجرے میں زوردار دھماکہ ہوا۔ پولیس کے مطابق عسکریت پسندوں نے حجرے کے ساتھ بارودی مواد نصب کیا تھا، جو رات گئے دھماکے سے پھٹ گیا۔
خوش قسمتی سے دھماکے میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا، تاہم حجرے کو جزوی نقصان پہنچا۔ واقعے کے بعد پولیس نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کیے اور تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
مدینہ میں بجلی کے مرکز پر ڈرون حملہ، سعودی اتحاد کا حوثیوں پر الزام
01/October/2026 👁️ 47 بار دیکھا گیا
بھارت: جماعت المجاہدین بنگلہ دیش نیٹ ورک کے خلاف این آئی اے کا کریک ڈاؤن، 4 افراد گرفتار
01/October/2026 👁️ 70 بار دیکھا گیا
ایران کو تباہ کرنے سے دنیا میں امن قائم ہوگا، ٹرمپ ،جنگ بندی نہ ہوئی تو کارروائی بڑھانے کا عندیہ
01/October/2026 👁️ 141 بار دیکھا گیا
احمد آباد سیریل بلاسٹ کیس: سپریم کورٹ نے ابوبکر بریلوی کی پھانسی روک دی، نوٹس جاری
01/October/2026 👁️ 68 بار دیکھا گیا
ایتھوپیا کے دارالحکومت میں فوجی ہیڈکوارٹر میں دھماکا، نوعیت معلوم نہ ہوسکی
01/October/2026 👁️ 80 بار دیکھا گیا
اپر کرم میں ٹریکٹر بارودی سرنگ سے ٹکرا گیا، ڈرائیور محفوظ رہا
01/October/2026 👁️ 71 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26355 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15595 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11881 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9217 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7487 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5337 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C