جنوبی وزیرستان میں باراتیوں کی گاڑی سیلابی ریلے میں بہہ گئی، 8 افراد جاں بحق
👁️ 392 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں باراتیوں کی گاڑی سیلابی ریلے میں بہہ گئی، 8 افراد جاں بحق
وانا (دین محمد وزیر ) خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع جنوبی وزیرستان کی تحصیل توئے خلہ میں باراتیوں سے بھری ہوئی گاڑی سیلابی ریلے میں بہنے کے باعث2 بچوں اور 6 خواتین سمیت 8 افراد جاں بحق ہوگئے۔ جبکہ 4 بچے لا پتے ہے جن کی تلاش جاری ہے
تفصیلات کے مطابق جنوبی وزیرستان کی تحصیل توئے خلہ کے علاقے زار میلن میں باراتیوں سے بھری گاڑی سیلابی ریلے میں بہہ گئی جس کے نتیجے میں 6 خواتین اور 2 بچوں سمیت 8 افراد جاں بحق اور 4 بچے لاپتہ ہوگئے۔
ضلعی انتظامیہ کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور لاشوں کو سیلابی پانی سے نکال لیاگیا جب کہ ڈی سی نعمان افضل آفریدی کا کہنا ہے کہ لاپتہ ہونے والے بچوں کی تلاش جاری ہے۔
اسسٹنٹ کمشنر وانا امیر نواز کے مطابق گاڑی میں موجود ایک خاتون، تینوں بچوں اور ڈرائیور کو بچا لیا گیا ہے۔
رات بھر جاری رہنے والے آپریشن میں لیویز کے جوانوں اور ضلعی انتظامیہ نے حصہ لیا تھا، جسے اب مکمل کر لیا گیا ہے۔
مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ سہولیات نہ ہونے کی وجہ سے آپریشن سست روی کا شکار ہے اور مقامی قبائل اپنی مدد آپ کے تحت بچوں کی تلاش میں مصروف ہیں
افغانستان کے پہاڑوں میں مسلسل بارشوں کی وجہ سے برساتی ندی نالوں میں طغیانی آگئی ہے اور متعدد راستے متاثر ہوئے ہیں، یہ حادثہ بھی اسی وجہ سے پیش آیا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بنوں : ڈومیل میں سیکیورٹی آپریشن، 3 دہشتگرد ہلاک، 4 آئی ای ڈیز ناکارہ
04/September/2026 👁️ 80 بار دیکھا گیا
ایرانی حکومت کا خاتمہ اسرائیل کا اہم ہدف، نظام کمزور ہوچکا ہے، جلد گرا سکتے ہیں: نیتن یاہو
04/September/2026 👁️ 97 بار دیکھا گیا
کوئٹہ کینٹ میں پولیس اہلکاروں کے داخلے پر مبینہ پابندی ، کینٹ پاس طلب
03/September/2026 👁️ 66 بار دیکھا گیا
بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، اسلحہ برآمد
03/September/2026 👁️ 86 بار دیکھا گیا
اپر اورکزئی : نامعلوم افراد کی فائرنگ جے یو آئی رہنما ہلاک
03/September/2026 👁️ 96 بار دیکھا گیا
یمن: تعز میں شدید لڑائی، حوثی باغیوں کی کئی محاذوں پر پیش قدمی، حکومتی فورسز کا جوابی حملہ
03/September/2026 👁️ 94 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26274 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15522 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11802 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9099 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7388 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5064 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C