جنوبی وزیرستان میں بڑھتی ہوئی دہشت گردی کے خلاف ہزاروں افراد کا احتجاج
👁️ 41 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں بڑھتی ہوئی دہشت گردی کے خلاف ہزاروں افراد کا احتجاج
وانا (ڈیلی اردو) خیبرپختونخوا کے قبائلی ضلع جنوبی وزیرستان کے مرکز وانا میں دہشت گردی کی بڑھتی ہوئی لہر کے خلاف ہزاروں شہریوں نے احتجاج کیا اور امن کی بحالی کا مطالبہ کیا۔
وانا میں آج ہونے والے امن مارچ میں زندگی کے مختلف شعبوں بشمول سیاسی اور سماجی کارکنان، تاجروں اور نوجوانوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی جنہوں نے سفید جھنڈے اور بینرز اٹھائے ہوئے تھے، بالخصوص قبائلی اضلاع میں امن کی بحالی کی حمایت اور دہشت گردی کی بڑھتی ہوئی لہر کے خلاف نعرے لگائے۔
جنوبی وزیرستان کے علاقے وانا میں اس وقت یہ احتجاج ہو رہا ہے جب ملک بھر بالخصوص خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں ایک بار پھر دہشت گردی سر اٹھا رہی ہے۔
امن مارچ میں پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی)، پشتون تحفظ موومنٹ (پی ٹی ایم)، پاکستان مسلم لیگ (ن)، عوامی ورکرز پارٹی اور جماعت اسلامی کے رہنماؤں نے شرکت کی اور مظاہرین سے خطاب کیا۔
رہنماؤں نے کہا کہ علاقے میں تحفظ اور سیکیورٹی قائم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے اور دہشت گردی کسی قیمت پر بھی قبول نہیں ہے۔
سیاسی رہنماؤں نے کہا کہ وانا میں سیکیورٹی اہلکاروں پر حملوں کے واقعات میں اضافہ ہو رہا ہے جبکہ عام شہریوں کو بھتہ خوری کے لیے اغوا کیا جا رہا ہے۔
انہوں نے شکایت کی کہ حکومت حالات پر قابو پانے میں ناکام ہو چکی ہے اور ساتھ ہی یہ خبردار کیا کہ جب تک علاقے سے ’اچھے اور برے طالبان‘ کے خاتمے کے لیے پولیس فورس کا قیام عمل میں نہیں لایا جاتا اس وقت تک احتجاج جاری رہے گا۔
نجی ٹی وی چینل ڈان نیوز سے بات کرتے ہوئے عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما ایاز وزیر نے کہا کہ ’وانا میں سیاسی رہنماؤں سے قبائلی رہنماؤں اور کنٹریکٹرز تک کوئی بھی محفوظ نہیں ہے‘۔
ایاز وزیر نے کہا کہ آج ہزاروں لوگ امن کی بحالی کے لیے سڑکوں پر نکلے ہیں اور جب تک حکومت ہمیں امن کی ضمانت نہیں دیتی ہم خاموش نہیں بیٹھیں گے۔
دریں اثنا شمالی وزیرستان سے تعلق رکھنے والے قانون ساز محسن داوڑ نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا کہ وانا کے لوگوں نے خطے پر مسلط کی جانے والی نئی گریٹ گیم میں ’بندوق کا چارہ اور قربانی کے بکرے کے طور پر استعمال ہونے سے انکار کر دیا ہے‘۔
The Pashtuns of South Waziristan came out in large numbers today in Wana to protest against terrorism and Talibanisation in our areas. Our people refuse to be used as cannon fodder and scapegoats in the new great game being imposed on the region. #وانا__اولسي_پاڅون pic.twitter.com/uoD3qqaYlt
— Mohsin Dawar (@mjdawar) January 6, 2023
محسن داوڑ نے دہشت گردی کے خلاف کھڑے ہونے پر وانا اور جنوبی وزیرستان کے لوگوں کو خراج تحسین پیش کیا۔
خیال رہے کہ گزشتہ کئی ماہ سے پاکستان میں ایک بار پھر دہشت گردی میں اضافہ ہوا ہے جہاں ملک کے مختلف علاقوں میں دہشت گردی کی کارروائیاں اور سیکیورٹی فورسز پر حملے ہوئے ہیں جن کے بارے میں واضح طور پر تصور پایا جاتا ہے کہ ہدایات افغانستان میں موجود کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کی قیادت سے جاری ہوتے ہیں۔
کالعدم ٹی ٹی پی نے حال ہی میں پاکستانی حکومت سے سیز فائر ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے اپنے جنگجوؤں کو ملک بھر میں دہشت گردی کی کارروائیاں کرنے کی ہدایت جاری کی تھی۔
کالعدم ٹی ٹی پی نظریاتی طور پر افغان طالبان سے منسلک ہے جس نے گزشتہ برس مختصر عرصے میں ملک بھر میں ایک سو سے زائد دہشت گردی کی کارروائیاں کیں کیونکہ اگست 2022 میں ٹی ٹی پی کی پاکستان حکومت کے ساتھ مذاکرات میں کشیدگی پیدا ہوگئی تھی اور یوں 28 نومبر کو ٹی ٹی پی نے جنگ بندی ختم کرنے کا اعلان کیا تھا۔
گزشتہ روز سیکیورٹی فورسز نے جنوبی وزیرستان میں ایک کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے اہم کمانڈر اور دو خودکش حملہ آوروں سمیت 11 شدت پسندوں کو ہلاک کردیا تھا۔
اس کے علاوہ لکی مروت اور ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس کو نشانہ بنانے والے دو الگ الگ حملوں میں دو اہلکار ہلاک اور 5 اہلکار بھی زخمی ہوئے۔
جیسے ہی دہشت گردی نے سر اٹھانا شروع کیا ہے تو خیبرپختونخوا میں صوبے بھر کے شہری سڑکوں پر نکل آئے ہیں اور حکومت سے مزید اقدامات کا مطالبہ کر رہے ہیں، اسی طرح گزشتہ روز باجوڑ میں بھی ہزاروں شہری امن کی بحالی کے لیے سڑکوں پر نکل آئے تھے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
لبنان میں اسرائیلی حملے، بچے سمیت 7 افراد ہلاک، جھڑپیں شدت اختیار کر گئیں
22/June/2026 👁️ 122 بار دیکھا گیا
سوئٹزرلینڈ مذاکرات میں پیش رفت کے دعوے، مگر ٹرمپ کی ایران کو سخت دھمکی
22/June/2026 👁️ 170 بار دیکھا گیا
کریمیا پر یوکرین کا بڑا حملہ، 4 افراد ہلاک، ایندھن کی فروخت معطل
21/June/2026 👁️ 188 بار دیکھا گیا
یورینیم افزودگی سے پیچھے نہیں ہٹیں گے، ایرانی صدر پزشکیان
21/June/2026 👁️ 315 بار دیکھا گیا
کراچی میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، خودکش بمبار گرفتار، جیکٹ برآمد
21/June/2026 👁️ 126 بار دیکھا گیا
لبنان میں مداخلت نہ رکی تو ایران پر دوبارہ حملہ کرینگے، امریکی صدر ٹرمپ
21/June/2026 👁️ 164 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8846 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4602 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3296 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2468 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2119 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1916 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C