جنوبی وزیرستان کی مسجد میں دھماکا, جے یو آئی رہنما مولانا عبداللہ سمیت 4 افراد زخمی
👁️ 147 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان کی مسجد میں دھماکا, جے یو آئی رہنما مولانا عبداللہ سمیت 4 افراد زخمی
وانا (ل و) صوبہ خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع جنوبی وزیرستان کے علاقے اعظم ورسک بازار میں واقع مولانا عبدالعزیز مسجد کے اندر نماز جمعہ کے دوران ایک زوردار دھماکہ ہوا، جس کے نتیجے میں جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) وانا کے امیر، مولانا عبداللہ ندیم سمیت متعدد افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ پولیس اور مقامی ذرائع کے مطابق، دھماکے کے باعث ہلاکتوں کا خدشہ بھی ظاہر کیا جا رہا ہے۔
امدادی کارروائیاں فوری طور پر شروع کر دی گئی ہیں، اور زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال وانا منتقل کیا گیا ہے۔ سیکیورٹی فورسز اور پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔
ضلعی پولیس افسر آصف بہادر نے بتایا کہ بظاہر ایک دیسی ساختہ بم ممبر کے قریب نصب کیا گیا تھا اور بظاہر ایسا لگتا ہے کہ اس حملے میں مولانا عبد اللہ ندیم کو نشانہ بنانا تھا۔
یہ پہلا موقع نہیں ہے جب مولانا عبداللہ ندیم کو نشانہ بنایا گیا ہو۔ ذرائع کے مطابق، اس سے قبل بھی کالوشہ کے مقام پر ان پر ریموٹ کنٹرول دھماکہ ہوا تھا، جس میں وہ زخمی ہو گئے تھے۔
تاحال کسی گروہ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے، جبکہ قانون نافذ کرنے والے ادارے واقعے کے محرکات کا جائزہ لے رہے ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
سعودی عرب پر حملہ مراکش پر حملہ تصور ہوگا، شاہ محمد ششم
27/September/2026 👁️ 68 بار دیکھا گیا
لکی مروت میں کرکٹ کھیل کر واپس آنے والے نوجوانوں پر فائرنگ، 3 ہلاک، 3 زخمی
27/September/2026 👁️ 78 بار دیکھا گیا
سنٹرل کرم میں مبینہ بارودی مواد کا دھماکا، کمسن بچی زخمی
27/September/2026 👁️ 77 بار دیکھا گیا
ایران سے رواں ہفتے مزید مذاکرات کی توقع، ٹرمپ کا فوجی کارروائی کا عندیہ
27/September/2026 👁️ 58 بار دیکھا گیا
لکی مروت میں پولیس اور سی ٹی ڈی کا آپریشن، مطلوب دہشتگرد کمانڈر ہلاک
27/September/2026 👁️ 60 بار دیکھا گیا
جنوبی افریقہ میں فائرنگ کے دو واقعات، 27 افراد ہلاک اور 26 زخمی
27/September/2026 👁️ 70 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26338 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15583 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11870 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9199 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7473 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5293 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C