جنگ بندی مذاکرات منقطع، حماس کا سفارتی وفد استنبول پہنچ گیا
👁️ 365 بار دیکھا گیا
جنگ بندی مذاکرات منقطع، حماس کا سفارتی وفد استنبول پہنچ گیا
استنبول + دوحہ (ڈیلی اردو/ڈی پی اے) غزہ میں جاری جنگ بندی کی کوششوں کو نئی سمت دینے کے لیے حماس کا اعلیٰ سطحی وفد منگل کے روز قطر کے دارالحکومت دوحہ سے ترکی روانہ ہو گیا۔ حماس کے ایک سینئر اہلکار کے مطابق، وفد کی قیادت تحریک کی قیادت کونسل کے صدر محمد درویش کر رہے ہیں جبکہ مذاکراتی ٹیم کے سربراہ خلیل الحیہ بھی وفد کا حصہ ہیں۔
حماس ذرائع کے مطابق، وفد استنبول میں ترک حکام سے جنگ بندی مذاکرات میں حالیہ تعطل کے بعد کی صورتحال پر تفصیلی بات چیت کرے گا۔ واضح رہے کہ گزشتہ دو ہفتوں سے قطر میں اسرائیل اور حماس کے درمیان بالواسطہ مذاکرات جاری تھے جن کا مقصد جنگ بندی اور یرغمالیوں کی رہائی تھا، تاہم یہ عمل گزشتہ ہفتے اچانک رک گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ترک حکام کے ساتھ ملاقاتوں میں حماس وفد اس تعطل کے اسباب اور ممکنہ حل پر غور کرے گا۔ ادھر، امریکہ نے بھی گزشتہ ہفتے اپنے نمائندے کو دوحہ سے واپس بلا لیا تھا۔ خصوصی امریکی مندوب اسٹیو وٹکوف نے حماس کو فائر بندی میں ناکامی کا ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے کہا تھا کہ واشنگٹن اب "متبادل آپشنز" پر غور کرے گا۔
دوسری جانب، حماس کے سیاسی بازو کے رکن باسم نعیم کے مطابق حالیہ مذاکرات میں غزہ سے اسرائیلی فوج کے انخلا کی تفصیلات زیرِ غور تھیں۔
اقوام متحدہ کے حمایت یافتہ ماہرین نے منگل کو خبردار کیا ہے کہ غزہ شدید قحط کی زد میں ہے، جبکہ اسرائیل بین الاقوامی دباؤ کے باوجود جنگ بندی پر رضامندی سے انکاری ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
باجوڑ : سلارزئی کے مقام پر فورسز کی کارروائی، داعش سے وابستہ اہم دہشتگرد ہلاک
15/September/2026 👁️ 107 بار دیکھا گیا
کابل میں طالبان کی کارروائی، 20 سے زائد خواتین و لڑکیوں کی گرفتاری
15/September/2026 👁️ 124 بار دیکھا گیا
تعز، الحدیدہ اور مأرب میں حوثی باغیوں کی کارروائیاں، 150 شہری ہلاک، 200 سے زائد زخمی اور 85 ہزار بے گھر ہونے کا دعویٰ
14/September/2026 👁️ 103 بار دیکھا گیا
حوثی باغیوں کا مأرب میں بے گھر افراد کے اجتماع کے قریب بیلسٹک میزائل حملہ، جانی نقصان نہیں ہوا
14/September/2026 👁️ 159 بار دیکھا گیا
فیلڈ مارشل عاصم منیر سے انڈونیشین بحریہ کے سربراہ اور لبنانی وزیر داخلہ کی ملاقات، دفاعی و سیکیورٹی امور پر گفتگو
14/September/2026 👁️ 122 بار دیکھا گیا
محمد بن سلمان کی امریکی سینٹکام کمانڈر سے ملاقات، خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال
14/September/2026 👁️ 150 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26293 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15542 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11828 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9136 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7419 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5164 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C