جنگ بندی معاہدہ: حماس نے مزید 3 اسرائیلی یرغمالی رہا کر دیے
👁️ 80 بار دیکھا گیا
جنگ بندی معاہدہ: حماس نے مزید 3 اسرائیلی یرغمالی رہا کر دیے
غزہ + تل ابیب (ڈیلی اردو/رائٹرز/اے ایف پی) اسرائیل اور فلسطینی عسکریت پسند تنظیم حماس کے درمیان جنگ بندی معاہدے کے تحت حماس نے مزید تین یرغمالوں کو رہا کر دیا ہے۔
فریقین کے درمیان گزشتہ ماہ سے شروع ہونے والی جنگ بندی کے دوران یرغمالوں کا یہ پانچواں تبادلہ ہے۔ اسرائیل نے بھی ہفتے کو 183 فلسطینی قیدیوں کو رہا کیا ہے۔
ہفتے کو غزہ کی پٹی کے علاقے دیر البلاح میں حماس نے ایک تقریب کے دوران تین مرد یرغمالوں کو رہا کیا۔ اس دوران انہیں اسٹیج پر لایا گیا اور ان کے بیانات بھی لیے گئے۔
اس سے قبل ہونے والےتبادلوں میں یرغمالوں کو رہائی کے وقت بولنے کی اجازت نہیں دی گئی تھی۔
رہا ہونے والے اسرائیلی یرغمالوں میں 52 سالہ الیا ہوشرابی، 56 سالہ اوحد بن عامی جب کہ 34 سالہ اور لیوی شامل ہیں۔
دوسری جانب اسرائیل نے تصدیق کی ہے کہ تینوں یرغمالی اس کے پاس پہنچ گئے ہیں۔
سات اکتوبر 2023 کو حماس نے اسرائیل پر دہشت گرد حملہ کیا تھا جس میں اسرائیلی حکام کے مطابق 1200 افراد ہلاک اور لگ بھگ 250 کو یرغمال بنایا گیا تھا۔
اس حملے کے جواب میں شروع کی گئی اسرائیل کی کارروائیوں میں حماس کے زیرِ انتظام غزہ کی وزارتِ صحت کے مطابق 47 ہزار سے زیادہ فلسطینی ہلاک ہو چکے ہیں۔
امریکہ، برطانیہ، یورپی یونین اور دیگر حماس کو دہشت گرد تنظیم قرار دیتے ہیں۔
پندرہ ماہ سے زائد عرصے تک جاری رہنےو الی غزہ جنگ میں گزشتہ ماہ اس وقت تعطل آیا تھا جب امریکہ، قطر اور مصر کی ثالثی میں فریقین نے جنگ بندی پر اتفاق کیا تھا۔
جنگ بندی کے پہلے مرحلہ میں چھ ہفتوں کے دوران حماس 33 یرغمالوں کو جب کہ اسرائیل سینکڑوں فلسطینی قیدیوں کو رہا کرے گا۔
ہفتے کو یرغمالوں کی رہائی کے ساتھ اب تک 21 یرغمال رہا ہو چکے ہیں جب کہ اسرائیلی جیلوں سے بھی 600 سے زیادہ فلسطینی قیدی چھوڑے جاچکے ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
جنوبی وزیرستان میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے پولیس اہلکار ہلاک
23/July/2026 👁️ 476 بار دیکھا گیا
بلوچستان کے تین اضلاع سے سات افراد کی تشدد زدہ لاشیں برآمد
23/July/2026 👁️ 487 بار دیکھا گیا
امریکہ نے سعودی عرب کو جوہری پروگرام شروع کرنے کی اجازت دے دی
23/July/2026 👁️ 451 بار دیکھا گیا
مہمند میں سیکیورٹی فورسز کی بی ڈی ٹیم پر دھماکا، 3 اہلکار ہلاک، 4 زخمی
23/July/2026 👁️ 327 بار دیکھا گیا
بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 10 دہشت گرد ہلاک، 2 خواتین خودکش بمبار گرفتار
23/July/2026 👁️ 349 بار دیکھا گیا
حوثیوں کی سعودی عرب کو دھمکی، پاکستان نے سخت وارننگ جاری کر دی
23/July/2026 👁️ 912 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8971 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4835 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3714 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3584 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2572 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2326 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C