حماس کا اسرائیل پر حملہ: ایران کی 6 ارب ڈالر تک رسائی روکنے کی قرارداد امریکی ایوان نمائندگان میں منظور
👁️ 71 بار دیکھا گیا
حماس کا اسرائیل پر حملہ: ایران کی 6 ارب ڈالر تک رسائی روکنے کی قرارداد امریکی ایوان نمائندگان میں منظور
واشنگٹن (ڈیلی اردو/اے پی/وی او اے) امریکی ایوان نمائندگان نے جمعرات کو ایک دو جماعتی بل کی منظوری دی جس کے تحت ایران کی ان چھ ارب ڈالر تک رسائی مسدود ہو جائے گی جو امریکہ نے قیدیوں کے ایک تبادلے کے سلسلے میں منتقل کیے تھے۔ یہ قدم ری پبلکنزنے گزشتہ ماہ اسرائیل پر حماس کے مہلک حملوں میں ایران کے مبینہ کردار کے رد عمل میں اٹھایا ہے۔
“ایرانی دہشت گردی کے لیے کوئی فنڈ نہیں”، کے عنوان سے یہ بل 119 کے مقابلے میں 307 ووٹوں سے منظور ہوا جب کہ ری پبلکنز نے بائیڈن انتظامیہ کوبقول ان کے مشرق وسطیٰ میں ایرانی حمایت یافتہ دہشت گردی کے لیے مالی اعانت میں شامل ہونے کا مورد الزام ٹھہرانے کی کوشش کی۔
بحث کے دوران، ایوان کی خارجہ امور کی کمیٹی کے ری پبلکن چیئر مین مائیکل میکال نے کہا، خطے میں اس عدم استحکا م کی صورتحال میں ایران کی اسپانسر کی گئی مزید دہشت گردی کے لیے چھ ارب ڈالر تک رسائی ہماری آخری ترجیح ہونی چاہیے۔
انتظامیہ کے عہدے داروں نے اس تنقید کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کو کوئی بھی فنڈز فراہم نہیں کیے گئے ہیں اور انہوں نے زور دے کر کہا کہ اگر وہ دیے بھی گئے ہیں تو انہیں صرف انسانی ہمدردی کی بنیادی ضروریات کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔
میکال جیسے ری پبلکن نقاد کہتے ہیں کہ رقم کو صرف انسانی امداد کےلیے محدود کیے جانے کے باوجود اسے دوسری ضروریات کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے اور تہران حماس کو مدد فراہم کرنےکے لیے اس میں سے دوسرے فنڈز نکال سکتا ہے۔
امریکہ اور ایران کےدرمیان اگست میں ایک عارضی معاہدہ طے پایا تھا جس کے تحت تہران میں زیر حراست پانچ امریکیوں اور امریکہ میں قید ایرانیوں کی ایک نامعلوم تعداد کی رہائی کے بدلے جنوبی کوریا کے بنکوں سے ایران کے اربوں ڈالر کے منجمد اثاثے قطر منتقل کر دیے گئے تھے۔
لیکن سات اکتوبر کو حماس کے حملوں کے کچھ دن بعد، امریکہ اور قطر کے درمیان اس بارے میں اتفاق ہو گیا کہ سر دست ایران اس رقم تک رسائی حاصل نہیں کر سکے گا۔ جب کہ عہدے دار ان فنڈز کو مکمل طور پر منجمد کرنے کے قریب ہی تھے۔
ریپبلکنز کی حمایت یافتہ یہ قرار داد اب سینیٹ میں پیش ہو گی جہاں یہ امکان نہیں ہے کہ ڈیمو کریٹ اکثریت اس کی حمایت کرے گی، یا ایران کو مزید کسی رقم کی منتقلی روکنے کے لیے فنڈز پر نئی پابندیاں نافذ کرے گی۔
اس بل کی مخالفت کرنے والےمتعدد ڈیموکریٹ ارکان نے بائیڈن انتظامیہ کی جانب سے امریکی یرغمالوں کی رہائی کے بدلے رقم کی منتقلی کے فیصلے کا دفاع کیا، خاص طور پر غزہ میں امریکی یرغمالوں کے حوالے سے۔
ایوان کی خارجہ امور کی کمیٹی کے اعلیٰ ترین ڈیمو کریٹ گریگری میکس نے ایوان میں بحث کےدوران کہا کہ یہ کوئی آسا ن کام نہیں تھا لیکن اس معاہدے کی بدولت پانچ امریکی خاندان اب ایک بار پھر اپنےگھر وں میں ہیں۔
امریکہ کے اعلیٰ سطحی عہدے داروں نے امریکہ اور اس کے اتحادیوں کے خلاف دہشت گردی کی مدد کرنے سے متعلق ایران کے سابق ریکارڈ کے باوجود اس کے ساتھ بات چیت کے امریکی فیصلے کے دفاع کی کوشش کی ہے۔ لیکن عہدے داروں نے یہ بھی تسلیم کیا کہ متعدد عسکریت پسند گروپوں پر ایران کے اثر و رسوخ سے بھی انکار نہیں کیا جاسکتا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ہنگو میں آئی ای ڈی دھماکہ، معروف قبائلی رہنما حاجی عزت گل ہلاک
22/July/2026 👁️ 200 بار دیکھا گیا
باجوڑ میں دہشت گردوں نے سرکاری سکول بارودی مواد سے تباہ کردیا
22/July/2026 👁️ 253 بار دیکھا گیا
امریکہ کے ایرانی بندرگاہوں اور شہروں پر نئے فضائی حملے
22/July/2026 👁️ 160 بار دیکھا گیا
ایرانی وزیر داخلہ کی وزیر اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سے ملاقاتیں
22/July/2026 👁️ 136 بار دیکھا گیا
بلوچستان: مستونگ میں جھڑپوں کے دوران مسجد اور مدرسہ تباہ، تحقیقات کا مطالبہ
22/July/2026 👁️ 246 بار دیکھا گیا
حماس نے خلیل الحیہ کو تنظیم کا نیا سربراہ مقرر کر دیا
22/July/2026 👁️ 298 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8969 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4828 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3617 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3580 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2570 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2323 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C