حماس کا مقصد سعودی اسرائیل تعلقات کے قیام کو روکنا ہوسکتا ہے، اینٹنی بلکن
👁️ 42 بار دیکھا گیا
حماس کا مقصد سعودی اسرائیل تعلقات کے قیام کو روکنا ہوسکتا ہے، اینٹنی بلکن
واشنگٹن (ڈیلی اردو/اے پی/رائٹرز/وی او اے) امریکہ کے وزیرِ خارجہ اینٹنی بلنکن نے کہا ہے کہ سعودی عرب اور اسرائیل کے درمیان تعلقات کی ممکنہ بحالی میں خلل ڈالنا حماس کے حالیہ حملوں کے محرکات میں شامل ہو سکتا ہے۔
امریکی خبر رساں ادارے ’ایسوسی ایٹڈ پریس‘ کے مطابق اتوار کو مختلف امریکی نیوز چینلز سے بات کرتے ہوئے اینٹنی بلنکن کا کہنا تھا کہ حماس، حزب اللہ اور ایران مذاکرات، اسرائیل کی اپنے پڑوسیوں اور خطے سے باہر کے ممالک کے ساتھ تعلقات بحال ہونے کی مخالفت کرتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ اس بات کا پورا امکان ہے کہ حالیہ حملے کا مقصد معمول کے تعلقات کے قیام کی کوششوں کو ناکام بنانا ہو۔
امریکی وزیرِ خارجہ نے مزید کہا کہ امریکہ اسرائیل کی جانب سے اضافی معاونت کی درخواست پر غور کر رہا ہے اور اتوار کو اس سلسلے میں مزید پیش رفت ہوسکتی ہے۔
اتوار کو امریکی نشریاتی ادارے ’سی این این‘ سے گفتگو کرتے ہوئے اینٹنی بلنکن نے کہا کہ ہم اسرائیل پر حماس کے دہشت گردانہ حملوں کے دوران امریکیوں کی ہلاکت یا یرغمال بنانے کی تصدیق کے لیے مسلسل کام کر رہے ہیں۔
Secretary of State Blinken says the US is "working overtime" to verify reports of missing and dead Americans after Hamas' terror attack in Israel https://t.co/BK3TRlA1sc pic.twitter.com/1v31igCzi9
— CNN Breaking News (@cnnbrk) October 8, 2023
اس سے قبل امریکہ کی قومی سلامتی کے نائب مشیر جون فنر نے امریکی نشریاتی ادارے ’فاکس نیوز‘ سے بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ اسرائیل پر ہونے والے حملے کس طرح ہوئے،اس میں ایران نے کیا کردار ادا کیا یا ان حملوں کا مقصد سعودی عرب اور اسرائیل کے درمیان تعلقات کی بحالی کو متاثر کرنا؟ اس بارے میں واضح طور پر کچھ کہنا قبل از وقت ہوگا۔
تاہم انہوں نے اسرائیل اور سعودی عرب پر زور دیا کہ وہ اپنے اپنے قومی مفاد میں معمول کے تعلقات قائم کرنے کی کوشش جاری رکھیں۔
سعودی اسرائیل ڈیل کے امکانات؟
سعودی عرب اور اسرائیل نے حالیہ دنوں میں ایک دوسرے کے ساتھ تعلقات کے قیام کے لیےگرم جوشی کا اظہار کرچکے ہیں جس کے بعد یہ امکان ظاہر کیا جا رہا تھا کہ کئی رکاوٹوں کے باوجود دونوں ملک کسی تاریخی اتفاق رائے کی جانب پیش رفت کر سکتے ہیں۔
سعودی عرب کے ولی عہد اور عملاً حکمران تصور ہونے والے شہزادہ محمد بن سلمان نے گزشتہ ماہ امریکی ٹیلی وژن ’فاکس نیوز‘ کو انٹرویو میں عندیہ دیا تھا کہ ہر گرزتے دن کے ساتھ ہم مشرقِ وسطیٰ میں ایک تاریخی پیش رفت کے قریب ہو رہے ہیں۔
بعد ازاں اسرائیل کے وزیرِ اعظم بن یامین نیتن یاہو نے بھی اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب میں سعودی عرب کے ساتھ امن معاہدے کے قریب ہونے کا بیان دیا تھا۔
گزشتہ ماہ نیویارک میں امریکہ کے صدر جو بائیڈن سے ملاقات کے دوران اسرائیلی وزیرِ اعظم بن یامین نیتن یاہو کا کہنا تھا کہ عربوں اور اسرائیل کے درمیان تنازعات کے حل کے لیے سعودی عرب سے تعلقات کی بحالی اہمیت کی حامل ہے۔
سعودی عرب نے امریکہ کی ثالثی سے اسرائیل اور بعض عرب ممالک کے درمیان ہونے والے ‘ابراہم معاہدوں’ سے خود کو دور رکھا ہے۔
اس معاہدے کے تحت متحدہ عرب امارات، بحرین اور مراکش اسرائیل کے ساتھ تعلقات قائم کرچکے ہیں۔ فلسطینی اس معاہدوں کو سختی سے مسترد کرتے ہیں۔
صدر بائیڈن سعودی عرب اور اسرائیل کے درمیان تعلقات قائم کرنے کی بڑی سفارتی کامیابی کو مشرقِ وسطیٰ میں استحکام لانے اور ایران کے خطرے کو محدود کرنے کے لیے اہم سمجھتے ہیں۔
مختلف رپورٹس کے مطابق گزشتہ برس سعودی حکام نے اسی معاہدے کے تحت اسرائیل سے تعلقات کی بحالی کے لیے واشنگٹن کے سامنے کچھ شرائط رکھی تھیں۔
ان شرائط میں امریکہ سے دفاعی تعاون اور یورنیم افزودگی کی صلاحیت کے ساتھ سویلین نیوکلیئر پروگرام کے لیے معاونت کی ضمانت حاصل کرنا شامل تھا۔
تاہم حماس کے حالیہ حملے کے بعد مبصرین کا کہنا ہے کہ اسرائیل اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات قائم کرنے کے لیے امریکی کی ثالثی کی کوشش متاثر ہوسکتی ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ایڈنبرا حملے: برطانوی وزیراعظم نے واقعات کو 'مسلمان دشمنی' قرار دے دیا
21/June/2026 👁️ 2 بار دیکھا گیا
لبنان سے انخلا نہیں ہوگا، اسرائیلی فوج سکیورٹی زونز میں موجود رہیگی، وزیر دفاع
21/June/2026 👁️ 3 بار دیکھا گیا
پاکستانی وزیراعظم امریکہ، ایران مذاکرات میں شرکت کیلئے سوئٹزرلینڈ روانہ
21/June/2026 👁️ 139 بار دیکھا گیا
لبنان میں جھڑپیں جاری، ایک اور اسرائیلی فوجی ہلاک
20/June/2026 👁️ 194 بار دیکھا گیا
بنوں میں مسافر گاڑیوں کے قریب دو دھماکے، 7 افراد ہلاک، 6 زخمی
20/June/2026 👁️ 122 بار دیکھا گیا
غزہ میں اسرائیلی فضائی حملوں میں 5 افراد ہلاک، 12 زخمی
20/June/2026 👁️ 110 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8845 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4593 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3296 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2466 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2114 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1915 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C