حمدان کو جبری گمشدگی کے بعد جعلی پولیس مقابلے میں مار دیا گیا، لواحقین
👁️ 330 بار دیکھا گیا
حمدان کو جبری گمشدگی کے بعد جعلی پولیس مقابلے میں مار دیا گیا، لواحقین
کراچی (ڈیلی اردو) بلوچ لاپتہ افراد کے لواحقین نے گولیمار کے رہائشی نوجوان حمدان کے مبینہ پولیس مقابلے کو جعلی قرار دیتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ انہیں جبری گمشدگی کے بعد قتل کیا گیا اور اب ان کی لاش ورثا کے حوالے نہیں کی جا رہی۔
بدھ کے روز اہلخانہ اور شہریوں کی بڑی تعداد نے کراچی پریس کلب کے باہر احتجاج کیا اور بعد ازاں پریس کانفرنس سے خطاب کیا۔
اہل خانہ کے مطابق حمدان بلوچ کو 29 دسمبر 2025 کو سی ٹی ڈی اہلکاروں نے دھوبی گھاٹ پل کے قریب سے بغیر کسی وارنٹ کے حراست میں لیا، جس کے بعد وہ لاپتہ ہو گئے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ واضح جبری گمشدگی کا واقعہ تھا۔
بعد ازاں 6 جنوری 2026 کو سندھ پولیس کے کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ سندھ نے ایک پریس کانفرنس میں دعویٰ کیا کہ حمدان کو رئیس گوٹھ سے ایک مسلح تنظیم سے تعلق اور سہولت کاری کے شبے میں گرفتار کیا گیا تھا۔
لواحقین نے بتایا کہ منگل کے روز سی ٹی ڈی کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا کہ حمدان بلوچ ایک مبینہ مقابلے میں ہلاک ہوا اور وہ اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ کا نشانہ بنا۔ اہلخانہ نے اس مؤقف کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ماضی میں بھی اسی نوعیت کے بیانات دے کر واقعات کو چھپانے کی کوشش کی جاتی رہی ہے۔
یاد رہے کہ منگل کو سی ٹی ڈی نے دعویٰ کیا تھا کہ کراچی میں ایک مبینہ مقابلے میں کالعدم بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل اے) بشیر زیب گروپ سے تعلق رکھنے والے چار مشتبہ شدت پسند ہلاک ہوئے۔
اہلخانہ کے مطابق انہوں نے لاش کی شناخت کر لی ہے تاہم ایدھی فاؤنڈیشن حکام کا کہنا ہے کہ سی ٹی ڈی کی اجازت کے بغیر میت ورثا کے حوالے نہیں کی جا سکتی، جبکہ متعلقہ حکام مختلف حیلے بہانوں سے معاملہ مؤخر کر رہے ہیں۔
پریس کانفرنس میں موجود بلوچ یکجہتی کمیٹی کی رہنما فوزیہ بلوچ نے کہا کہ وہ اس معاملے پر خاموش نہیں رہیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ پہلے جبری گمشدگی، پھر دہشت گردی کے الزامات اور آخر کار مبینہ جعلی مقابلہ، یہ سب اقدامات قانون سے بالاتر دکھائی دیتے ہیں۔
انہوں نے مطالبہ کیا کہ واقعے میں ملوث سی ٹی ڈی افسران اور اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے اور حمدان بلوچ کی لاش کا فوری اور شفاف پوسٹ مارٹم کرایا جائے تاکہ حقائق سامنے آسکیں۔ مظاہرین نے خبردار کیا کہ اگر مطالبات منظور نہ کیے گئے تو احتجاج کا دائرہ وسیع کیا جائے گا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
خاران میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، بی ایل اے کے 9 دہشتگرد ہلاک
07/September/2026 👁️ 60 بار دیکھا گیا
ہنگو: ٹل میں سکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس آپریشن، ٹی ٹی پی کے 4 دہشتگرد ہلاک
07/September/2026 👁️ 55 بار دیکھا گیا
شام : سابق نظام سے وابستہ جاسوسی نیٹ ورک کے خلاف کارروائیاں، 2 افراد گرفتار، دوسری سیل بھی پکڑی گئی
06/September/2026 👁️ 90 بار دیکھا گیا
یمنی فوج نے حیس کو حوثیوں کے قبضہ سے آزاد کردیا، مکمل کنٹرول کا اعلان
06/September/2026 👁️ 95 بار دیکھا گیا
مستونگ میں قومی شاہراہ سے 6 نامعلوم افراد کی لاشیں برآمد
06/September/2026 👁️ 79 بار دیکھا گیا
ہرات : نوجوان کو مبینہ تشدد کے بعد طالبان نے گولیاں مار کر ہلاک کردیا
06/September/2026 👁️ 89 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26276 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15525 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11809 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9103 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7394 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5092 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C