حمزہ بن حسین: اردن شہزادے نے پالیسیوں کیخلاف بطور احتجاج اپنا شاہی خطاب ترک کردیا
👁️ 30 بار دیکھا گیا
حمزہ بن حسین: اردن شہزادے نے پالیسیوں کیخلاف بطور احتجاج اپنا شاہی خطاب ترک کردیا
حمزہ بن حسین: اردن شہزادے نے پالیسیوں کیخلاف بطور احتجاج اپنا شاہی خطاب ترک کردیا
عمان (ڈیلی اردو/اے پی/اے ایف پی/ڈی پی/روئٹرز) اردن کے شہزادہ حمزہ بن حسین نے اعلان کیا ہے کہ اب وہ اپنا شاہی لقب ‘شہزادہ’ نہیں چاہتے ہیں۔ اس سے قبل ان پر یہ الزام عائد کیا گیا تھا کہ انہوں نے ‘مملکت کی سلامتی کو غیر مستحکم کرنے’ کی سازش کی تھی۔
اردن کے شاہ عبداللہ دوئم کے سوتیلے بھائی شہزادہ حمزہ بن حسین نے اتوار کے روز کہا کہ وہ اپنے شاہی خطاب ”شہزادہ” سے دستبردار ہو رہے ہیں۔
انہوں نے اس کا اعلان کرتے ہوئے ٹویٹر پر لکھا، ”گزشتہ برسوں میں جو کچھ بھی میں نے دیکھا اس کے بعد، میں اس نتیجے پر پہنچا ہوں کہ میرے ذاتی نظریات اور وہ اقدار جو میرے والد نے مجھ میں پروان چڑھائی تھیں… وہ ہمارے اداروں کے نقطہ نظر، رجحانات یا جدید طریقوں سے مطابقت نہیں رکھتی ہیں۔”
— Hamzah bin AlHussein (@HamzahHKJ) April 3, 2022
گزشتہ برس اپریل میں ملک کے موجودہ فرماں روا شاہ عبداللہ نے حمزہ پر مملکت کو غیر مستحکم کرنے کی مبینہ سازش کا الزام عائد کرتے ہوئے انہیں کچھ مدت کے لیے نظر بند کر دیا تھا۔
گزشتہ مہینے ہی اردن نے ایک معافی نامہ شائع کیا تھا جس پر حمزہ نے دستخط کیے تھے اور اس میں انہوں نے اپنی غلطی کا اعتراف بھی کیا تھا۔
اردن کے شاہی خاندان کا جھگڑا؟
سن 1999 میں جب اردن کے شاہ حسین انتقال کر گئے اور ان کے بڑے بیٹے عبداللہ کو بادشاہت ملی تو اسی وقت ان کے سوتیلے بھائی حمزہ بن حسین کو ولی عہد نامزد کیا گیا تھا۔ سن 2004 تک وہ اپنے سوتیلے بھائی کے وارث بھی تھے۔ تاہم بعد میں شاہ عبداللہ نے ان سے ولی عہد کا یہ لقب چھین لیا اور سن 2009 میں اپنے بیٹے کو ولی عہد کے عہدے پر فائز کر دیا۔
اردن کے شاہ عبداللہ نے اپنے بھائی پر بغاوت کا بھی الزام لگایا تھا، تاہم کہا کہ یہ تنازعہ خاندان کے اندر ہی حل کیا جا رہا ہے اور حمزہ بادشاہ کے تحفظ میں اپنے ہی محل میں مقیم ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
امریکا سے افغان خاتون کی ملک بدری، داعش سے مبینہ تعلق اور دہشتگردی کی سازش میں معاونت کا الزام
12/September/2026 👁️ 52 بار دیکھا گیا
بنوں : پولیس اہلکار فائرنگ سے ہلاک، دہشتگرد فرار
12/September/2026 👁️ 61 بار دیکھا گیا
شام: گرفتار کیے گئے 9 سابق فوجی پائلٹوں نے غوطہ، حلب، دیر الزور اور حماہ میں فضائی حملوں میں حصہ لیا
11/September/2026 👁️ 90 بار دیکھا گیا
یمن : حوثیوں کی بڑی پیش قدمی، المخا اور میون جزیرے پر قبضہ، باب المندب میں کشیدگی بڑھ گئی
11/September/2026 👁️ 97 بار دیکھا گیا
سری لنکا: گھر پر دستی بم حملہ، دو کمسن بھائی ہلاک، والد سمیت تین زخمی
11/September/2026 👁️ 72 بار دیکھا گیا
شمالی وزیرستان: دتہ خیل میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 6 دہشتگرد ہلاک
11/September/2026 👁️ 82 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26286 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15532 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11820 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9119 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7410 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5137 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C