حوثی باغیوں کو بھرپور جواب دیا جائے گا، اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو
👁️ 144 بار دیکھا گیا
حوثی باغیوں کو بھرپور جواب دیا جائے گا، اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو
تل ابیب (ڈیلی اردو /بی بی سی) یمن کے حوثی باغیوں نے اسرائیل کے مرکزی بین الاقوامی ہوائی اڈے پر میزائل حملے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔ ادھر اسرائیلی وزیرِ اعظم کہا ہے کہ حوثی باغیوں کے خلاف کئی مراحل پر مشتمل جوابی کارروائی کی جائے گی۔
اتوار کے روز یمن کے حوثی باغیوں نے اسرائیل کے مرکزی بین الاقوامی ہوائی اڈے پر میزائل حملے کی ذمہ داری قبول کر لی۔ انہوں نے کہا کہ یہ کارروائی غزہ میں فلسطینیوں کی حمایت میں کی گئی ہے۔
حوثی باغیوں نے اپنے بیان میں کہا، ”یمنی مسلح افواج کی میزائل فورس نے بن گوریون ایئرپورٹ کو ایک فوجی کارروائی کے دوران ہائپر سونک بیلسٹک میزائل سے نشانہ بنایا۔‘‘
اس ایران نواز گروپ نے مزید کہا کہ ”میزائل نے کامیابی کے ساتھ اپنے ہدف کو نشانہ بنایا‘‘ اور یہ حملہ ”مظلوم فلسطینی عوام اور ان کے مجاہدین کی حمایت میں کیا گیا۔‘‘
واضح رہے کہ حوثی باغی یمن کے وسیع تر علاقوں پر کنٹرول رکھتے ہیں اور وہ غزہ کی جنگ کے دوران اسرائیل کو اور بحیرہ احمر میں تجارتی جہازوں کو متعدد میزائل اور ڈرون حملوں کا نشانہ بنا چکے ہیں۔
اسرائیلی وزیر اعظم کا انتباہ
اسرائیلی وزیرِ اعظم بینجمن نیتن یاہو نے اتوار کے روز اعلان کیا ہے کہ یمن کے حوثی باغیوں کے خلاف کئی مراحل پر مشتمل جوابی کارروائی کی جائے گی۔
نیتن یاہو نے ٹیلی گرام میسجنگ پلیٹ فارم پر جاری کردہ ایک ویڈیو بیان میں کہا، ’’ہم ماضی میں بھی ان (حوثی باغیوں) کے خلاف کارروائی کر چکے ہیں اور مستقبل میں بھی کریں گے لیکن میں اس کی تفصیلات نہیں بتا سکتا۔‘‘ تاہم انہوں نے خبردار کیا کہ جوابی کارروائی صرف ایک دھماکے پر مشتمل نہیں ہو گی بلکہ کئی دھماکے ہوں گے۔
اگرچہ اسرائیل نے حوثیوں کے زیادہ تر حملے روکے ہیں لیکن اتوار کے روز حکام کا کہنا تھا کہ یمن سے داغا گیا ایک میزائل تل ابیب کے قریب واقع بن گوریون ایئرپورٹ کے علاقے میں آ گرا، جس کے بعد کچھ دیر کے لیے ہوائی ٹریفک معطل کرنا پڑ گئی۔
اسرائیلی پولیس نے ہوائی اڈے کے قریب ”میزائل گرنے‘‘ کی تصدیق کی ہے جبکہ فوج کا کہنا تھا، ”متعدد بار اس میزائل کو روکنے کی کوشش کی گئی تھی۔‘‘
تاحال یہ واضح نہیں ہو سکا کہ دھماکہ یمنی میزائل کی وجہ سے ہوا یا کسی انٹرسیپٹر کی وجہ سے۔
حوثی باغیوں نے خبردار کیا ہے، ”یمنی مسلح افواج تمام بین الاقوامی فضائی کمپنیوں کو خبردار کرتی ہیں کہ بن گوریون ایئرپورٹ کی جانب اپنی پروازیں جاری نہ رکھیں کیونکہ اب یہ فضائی ٹریفک کے لیے غیر محفوظ ہو چکا ہے۔‘‘
اسرائیل کے وزیر دفاع اسرائیل کاٹز نے یمن سے داغے گئے ایک اور میزائل کے بعد شدید ردعمل کی دھمکی دی تھی۔
کاٹز نے کہا، ”جو ہمیں نشانہ بنائے گا، ہم اسے سات گنا زیادہ جواب دیں گے۔‘‘ ان کا یہ بیان بظاہر ایک مذہبی حوالہ ہے، جو سخت سزا یا ”خدائی انصاف‘‘ سے متعلق ہے۔
بظاہر اسرائیل کا فضائی دفاعی نظام یمن کے حوثی باغیوں کی جانب سے داغے گئے میزائل کو روکنے میں ناکام ہو گیا۔ اسرائیلی دفاعی افواج کے مطابق یہ میزائل بن گوریون انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے نزدیک گرا۔
اسرائیلی ریسکیو سروس کے مطابق اس حملے میں کم ازکم آٹھ افراد زخمی ہوئے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ٹانک میں فوجی چیک پوسٹ پر خودکش حملہ، 12 اہلکار ہلاک، 30 زخمی، مزید ہلاکتوں کا خدشہ
24/July/2026 👁️ 430 بار دیکھا گیا
کوہاٹ میں دہشت گردوں کی فائرنگ، کسٹم اہلکار ہلاک، ایک شخص زخمی
24/July/2026 👁️ 307 بار دیکھا گیا
بنوں میں سیکورٹی فورسز کا آپریشن میں 4 دہشت گرد ہلاک
24/July/2026 👁️ 289 بار دیکھا گیا
بلوچستان: مستونگ میں داعش کا حملہ، سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ ہلاک، ایڈیشنل سیشن جج زخمی
24/July/2026 👁️ 402 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے پولیس اہلکار ہلاک
23/July/2026 👁️ 513 بار دیکھا گیا
بلوچستان کے تین اضلاع سے سات افراد کی تشدد زدہ لاشیں برآمد
23/July/2026 👁️ 505 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8976 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4846 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3718 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3589 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2575 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2328 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C