حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے ناکام، ترجمان سعودی عرب اتحاد
👁️ 44 بار دیکھا گیا
حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے ناکام، ترجمان سعودی عرب اتحاد
ریاض (ڈیلی اردو) ایران کے حمایت یافتہ حوثیوں نے سعودی اہداف پر میزائل اور ڈرون حملوں کا سلسلہ تیز کر رکھا ہے۔ یہ بات عرب اتحاد کے ترجمان کرنل ترکی المالکی نے جمعرات کو ’’العربیہ‘‘ سے بات کرتے ہوئے کہی۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ ’’سعودی بحریہ اور دفاعی افواج اعلیٰ پیشہ وارانہ صلاحیتوں کے باعث ایسے حملے ناکام بنانے کی اہلیت رکھتی ہیں۔ ایران کے حمایت یافتہ دہشت گرد حوثی مارب اور الجوف کے محاذ جنگ میں اپنی مایوس کن کارکردگی کی وجہ سے سعودی اہداف پر میزائل اور ڈرون حملوں میں اضافہ کرتے نظر آ رہے ہیں۔‘‘
عرب اتحاد نے بدھ کو یمن سے ایران کے حمایت یافتہ حوثی شیعہ باغیوں کے سعودی عرب کی جانب داغے گئے ایک بیلسٹک میزائل اور چھے مسلح ڈرونز کو تباہ کیا۔ عرب اتحاد کے مطابق حوثی ملیشیا نے بارود سے لدے ان ڈرونز کے ذریعے سعودی عرب کے شہری علاقوں کو نشانہ بنانے کی کوشش کی تھی جبکہ بیلسٹک میزائل سعودی عرب کے جنوبی شہر جازان کی جانب داغا گیا تھا۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ’’دہشت گرد ملیشیا نے بموں سے لدے بغیر پائیلٹ طیاروں کے ذریعے شہریوں کو نشانہ بنانے کی غرض سے معاندانہ کوششیں جاری رکھی ہوئی ہیں۔ اس کو یمن کی دو گورنریوں مآرب اور الجوف میں بھاری جانی اور مالی نقصان اٹھانا پڑا ہے، اس کے ردعمل میں اس نے مایوسی کی حالت میں اب سعودی شہریوں کے خلاف ڈرون حملے تیز کر رکھے ہیں۔‘‘
ترکی المالکی کا مزید کہنا تھا کہ حوثیوں کے زیر قبضہ صنعاء میں ایرانی پاسداران انقلاب کے احکامات دوٹوک اور واضح ہیں۔ ان کے مطابق حوثی ملیشیا، القاعدہ اور داعش کے درمیان تعلق واضح ہے۔‘‘
عرب اتحاد کے ترجمان ترکی المالکی نے ’’العربیہ‘‘ کو بتایا کہ سعودی عرب کی قیادت میں کئی ملکوں پر مشتمل عرب اتحاد بین الاقوامی قانون جنگ کے مطابق کام کر رہا ہے۔ ہم یمنی تنازع کو سیاسی عمل کے ذریعے حل کرانے میں یقین رکھتے ہیں۔‘‘
انھوں نے خبردار کیا کہ ’’اگر عام شہریوں کو گزند پہنچایا گیا تو پھر ہم حوثیوں سے نپٹنے میں ہمارے صبر کا پیمانہ لبریز ہو سکتا ہے۔‘
خیال رہے کہ سعودی عرب کی قیادت والی اتحادی فورس نے مارچ 2015 میں یمن میں اس وقت مداخلت کی تھی جب حوثیوں نے سعودی حمایت یافتہ اور بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ یمنی حکومت کو 2014 کے اواخر میں معزول کردیا تھا۔
یمن کے بیشتر بڑے شہروں پر حوثیوں کا قبضہ کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ بدعنوان نظام کے خلاف جنگ لڑ رہے ہیں۔
اقوام متحدہ نے حال ہی میں متحارب فریقین کے درمیان مستقل جنگ بندی اور اعتماد سازی کے اقدامات کے لیے بات چیت شروع کی تھی تاکہ امن مساعی کا آغاز کیا جاسکے۔ تاہم جنگ بندی کی مدت ختم ہوجانے کی وجہ سے تشدد میں اضافہ ہونے سے معاملہ مزید پیچیدہ ہوگیا ہے۔ اس جنگ میں اب تک ایک لاکھ سے زیادہ افراد ہلاک ہوچکے ہیں اور اقوام متحدہ کے مطابق یہ دنیا کا سب سے بڑا انسانی بحران بن چکا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
مہمند میں پولیس گاڑی پر دہشت گردوں کی فائرنگ، افسر سمیت 2 اہلکار ہلاک
03/July/2026 👁️ 69 بار دیکھا گیا
آبنائے ہرمز میں امریکی مداخلت پر فیصلہ کن اور فوری جواب دینگے، ایرانی فوج
02/July/2026 👁️ 61 بار دیکھا گیا
بنوں میں دہشت گردوں نے گرلز اسکول کو بم سے اڑا دیا
02/July/2026 👁️ 73 بار دیکھا گیا
روس کا یوکرین پر بیلسٹک، کروز میزائلوں اور ڈرونز سے حملہ، 20 افراد ہلاک
02/July/2026 👁️ 80 بار دیکھا گیا
نوشہرہ: اکوڑہ خٹک میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام، خودکش جیکٹ برآمد
02/July/2026 👁️ 66 بار دیکھا گیا
شام: دمشق میں دھماکا، 7 افراد ہلاک اور 16 زخمی
02/July/2026 👁️ 65 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8883 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4679 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3502 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2506 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2259 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1949 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C