خامنہ ای ہلاکت کے بعد گلگت بلتستان میں پرتشدد مظاہرے؛ 7 افراد ہلاک، 50 زخمی، کرفیو نافذ، فوج طلب
👁️ 305 بار دیکھا گیا
خامنہ ای ہلاکت کے بعد گلگت بلتستان میں پرتشدد مظاہرے؛ 7 افراد ہلاک، 50 زخمی، کرفیو نافذ، فوج طلب
گلگت بلتستان (ڈیلی اردو) پاکستان کے زیرِ انتظام خطے گلگت بلتستان میں ایران کے سپریم لیڈر سید علی خامنہ ای کی امریکی و اسرائیلی حملے میں ہلاکت کے خلاف ہونے والے پُرتشدد مظاہروں کے بعد گلگت اور سکردو میں تین روزہ کرفیو نافذ کر دیا گیا ہے جبکہ فوج کو طلب کر کے انتظامی امور اس کے سپرد کر دیے گئے ہیں۔
ایران کی جانب سے ہلاکت کی تصدیق کے بعد پاکستان کے مختلف شہروں میں بڑے پیمانے پر احتجاجی مظاہرے شروع ہوئے۔
مظاہرین نے امریکی قونصل خانوں، سفارتخانے اور دیگر اہم مقامات کی جانب پیش قدمی کی کوشش کی، تاہم پولیس، رینجرز اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ جھڑپوں کے نتیجے میں متعدد افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوئے۔
حکومتِ پاکستان نے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے مظاہرین سے پُرامن رہنے کی اپیل کی ہے جبکہ کئی شہروں میں دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے۔
ہلاکتیں اور زخمی
سرکاری و طبی ذرائع کے مطابق جھڑپوں میں اب تک کراچی میں 10، اسلام آباد میں ایک جبکہ سکردو میں سیکورٹی فورسز کے اہلکار سمیت 7 افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہوئی ہے۔
گلگت میں سرکاری سطح پر حتمی اعداد و شمار جاری نہیں کیے گئے تاہم مقامی حکام نے سات افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے، جبکہ بعض شیعہ تنظیموں نے اس سے زیادہ تعداد کا دعویٰ کیا ہے۔
ڈیلی اردو کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں مشہد اکرام دار ولد امین شاہ ساکن بگروٹ، منور شاہ، مینر ، کلیم عباس، منتظر علی، اجمل حسین اور خیف شامل ہیں۔
سکردو کے ریجنل ہسپتال انتظامیہ کے مطابق پرتشدد واقعات کے بعد پانچ میتیں ہسپتال منتقل کی گئیں جن میں ایک سکیورٹی اہلکار شامل ہے، جبکہ تقریباً 50 زخمیوں کو طبی امداد دی گئی۔ دو زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے۔
ملک بھر میں ان مظاہروں کے دوران پولیس اہلکاروں سمیت درجنوں افراد زخمی بھی ہوئے۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے مظاہرین کو حساس تنصیبات سے دور رکھنے کے لیے آنسو گیس، ربڑ کی گولیوں اور ہوائی فائرنگ کا استعمال کیا۔
گلگت اور سکردو میں کرفیو، فوج طلب
گلگت بلتستان حکومت کے اعلامیے کے مطابق دو سے چار مارچ تک گلگت اور سکردو میں مرحلہ وار کرفیو نافذ رہے گا۔ رات 12 بجے سے دن 12 بجے تک مکمل کرفیو ہوگا، دن 12 بجے سے شام چار بجے تک جزوی نرمی دی جائے گی جبکہ شام چار بجے سے دوبارہ رات 12 بجے تک کرفیو نافذ رہے گا۔
آئی جی گلگت بلتستان ڈاکٹر اکبر ناصر خان کے مطابق آئندہ تین روز کے لیے دونوں اضلاع کا نظم و نسق فوج کے سپرد کر دیا گیا ہے جبکہ پولیس، ایف سی اور رینجرز اپنی ذمہ داریاں انجام دیتے رہیں گے۔
گلگت اور سکردو میں مشتعل مظاہرین اور پولیس کے درمیان متعدد مقامات پر تصادم ہوا۔ سکردو میں ایس پی ہاؤس، سافٹ ویئر ٹیکنالوجی پارک اور اقوامِ متحدہ کے دفاتر کو نقصان پہنچایا گیا جبکہ بعض مقامات کو نذرِ آتش بھی کیا گیا۔ گلگت میں بھی اقوامِ متحدہ کے دفاتر اور دیگر سرکاری عمارات کو نقصان پہنچنے کی اطلاعات ہیں۔
کراچی میں امریکی قونصل خانے پر حملہ
کراچی میں مشتعل مظاہرین امریکی قونصل خانے کے احاطے میں داخل ہو گئے اور استقبالیہ سمیت متعدد حصوں میں توڑ پھوڑ کی گئی۔ پولیس کے مطابق جھڑپوں میں 10 افراد ہلاک جبکہ 73 افراد زخمی ہوئے، جن میں پولیس اہلکار بھی شامل ہیں۔ پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس اور ربڑ کی گولیوں کا استعمال کیا۔
اسلام آباد میں جھڑپ
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں مظاہرین نے امریکی سفارتخانے کی جانب مارچ کی کوشش کی۔ ریڈ زون کے داخلی راستے بند کر دیے گئے تھے اور سکیورٹی کی اضافی نفری تعینات کی گئی تھی۔ ڈپلومیٹک انکلیو کے قریب جھڑپوں کے دوران ایک شخص ہلاک جبکہ پولیس اہلکاروں سمیت متعدد افراد زخمی ہوئے۔
لاہور اور پشاور میں احتجاج
لاہور میں مظاہرین نے امریکی قونصل خانے کے باہر احتجاج کیا اور مرکزی گیٹ کو نذرِ آتش کر دیا، جبکہ پشاور میں بھی مظاہرہ کیا گیا۔ ان دونوں شہروں میں کسی ہلاکت کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔
امریکی سفارتخانے کا بیان
اسلام آباد میں امریکی سفارتخانے نے جاری بیان میں کہا ہے کہ وہ کراچی اور لاہور میں قونصل خانوں کے باہر جاری مظاہروں کی صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہے۔ امریکی شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ہجوم والی جگہوں سے گریز کریں، مقامی خبروں پر نظر رکھیں اور ذاتی حفاظتی تدابیر اختیار کریں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ہنگو میں آئی ای ڈی دھماکہ، معروف قبائلی رہنما حاجی عزت گل ہلاک
22/July/2026 👁️ 157 بار دیکھا گیا
باجوڑ میں دہشت گردوں نے سرکاری سکول بارودی مواد سے تباہ کردیا
22/July/2026 👁️ 209 بار دیکھا گیا
امریکہ کے ایرانی بندرگاہوں اور شہروں پر نئے فضائی حملے
22/July/2026 👁️ 146 بار دیکھا گیا
ایرانی وزیر داخلہ کی وزیر اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سے ملاقاتیں
22/July/2026 👁️ 109 بار دیکھا گیا
بلوچستان: مستونگ میں جھڑپوں کے دوران مسجد اور مدرسہ تباہ، تحقیقات کا مطالبہ
22/July/2026 👁️ 213 بار دیکھا گیا
حماس نے خلیل الحیہ کو تنظیم کا نیا سربراہ مقرر کر دیا
22/July/2026 👁️ 229 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8967 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4821 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3578 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3563 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2568 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2321 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C