خضدار: مسلح دہشت گردوں نے چار مزدور اغوا کر لیے
👁️ 306 بار دیکھا گیا
خضدار: مسلح دہشت گردوں نے چار مزدور اغوا کر لیے
کوئٹہ (ڈیلی اردو) پاکستان کے شورش زدہ صوبہ بلوچستان کے ضلع خضدار میں نامعلوم مسلح دہشت گردوں نے چار مزدوروں کو اغوا کر لیا، جبکہ علاقے میں سکیورٹی فورسز نے واقعے کے بعد سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔
سرکاری ذرائع کے مطابق اغوا کا واقعہ خضدار کے علاقے کرخ میں پیش آیا، جہاں مسلح دہشت گردوں نے آبپاشی منصوبے پر کام کرنے والے چار افراد کو اپنے ساتھ لے گئے۔
ذرائع کے مطابق اغوا ہونے والے افراد گزشتہ تین روز سے منصوبے پر کام کر رہے تھے، جن میں ایک پراجیکٹ مینیجر اور ایک سرویئر بھی شامل ہیں۔
حکام کا کہنا ہے کہ اغوا ہونے والوں میں دو افراد کا تعلق صوبہ سندھ جبکہ دو کا تعلق بلوچستان سے ہے۔ تاہم ان کی شناخت تاحال سرکاری طور پر جاری نہیں کی گئی۔
دوسری جانب خضدار شہر میں صدر تھانے پر دستی بم حملے اور وڈھ کے علاقے میں کوئٹہ۔کراچی شاہراہ متاثر ہونے کی بھی ابتدائی اطلاعات موصول ہوئی ہیں، تاہم متعلقہ حکام نے ان واقعات کی تفصیلات یا ممکنہ نقصانات کے بارے میں باضابطہ بیان جاری نہیں کیا۔
واضح رہے کہ اس سے قبل ضلع کیچ کے ہیڈکوارٹر تربت کے علاقے کلاتک میں بھی نامعلوم مسلح دہشت گردوں نے سات غیر مقامی مزدوروں کو اغوا کر لیا تھا، جن میں سے ایک مزدور کو بعد ازاں فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا گیا، جبکہ دیگر چھ افراد کو نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا تھا۔
حکام کا کہنا ہے کہ دونوں واقعات کی تحقیقات جاری ہیں، جبکہ اغوا ہونے والے افراد کی بازیابی کے لیے سکیورٹی ادارے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کر رہے ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بنوں : ڈومیل میں سیکیورٹی آپریشن، 3 دہشتگرد ہلاک، 4 آئی ای ڈیز ناکارہ
04/September/2026 👁️ 81 بار دیکھا گیا
ایرانی حکومت کا خاتمہ اسرائیل کا اہم ہدف، نظام کمزور ہوچکا ہے، جلد گرا سکتے ہیں: نیتن یاہو
04/September/2026 👁️ 98 بار دیکھا گیا
کوئٹہ کینٹ میں پولیس اہلکاروں کے داخلے پر مبینہ پابندی ، کینٹ پاس طلب
03/September/2026 👁️ 66 بار دیکھا گیا
بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، اسلحہ برآمد
03/September/2026 👁️ 86 بار دیکھا گیا
اپر اورکزئی : نامعلوم افراد کی فائرنگ جے یو آئی رہنما ہلاک
03/September/2026 👁️ 96 بار دیکھا گیا
یمن: تعز میں شدید لڑائی، حوثی باغیوں کی کئی محاذوں پر پیش قدمی، حکومتی فورسز کا جوابی حملہ
03/September/2026 👁️ 94 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26274 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15522 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11802 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9099 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7388 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5064 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C