خلیجی ریاستوں نے گولان پر اسرائیلی خود مختاری تسلیم کرنے کا امریکی فیصلہ مسترد کردیا
👁️ 123 بار دیکھا گیا
خلیجی ریاستوں نے گولان پر اسرائیلی خود مختاری تسلیم کرنے کا امریکی فیصلہ مسترد کردیا
دبئی (ڈیلی اردو) خلیج کی عرب ریاستوں نے گولان کی پہاڑیوں پر اسرائیل کی خودمختاری تسلیم کرنے کے امریکی فیصلے کو مسترد کردیا ہے۔
سعودی عرب، بحرین ،قطر اور کویت نے خبردار کیا ہے کہ اس اقدام سے مشرق وسطیٰ میں امن عمل اور علاقائی استحکام متاثر ہوگا۔امریکہ کے تمام علاقائی اتحادیوں نے جہاں امریکی فوجی موجود ہیں۔
صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے 1981 میں ہتھیائے گئے علاقے کو تسلیم کرنے کے اقدام کی مذمت کی اور کہا کہ یہ مقبوضہ عرب علاقہ ہے۔
سعودی عرب کی سرکاری نیوز ایجنسیSPA نے امریکی اعلان کو اقوام متحدہ کے منشور اور بین الاقوامی قانونی کی واضح خلاف ورزی قرار دیا۔
کویت اور بحرین نے فیصلے پر افسوس کا اظہار کیا جبکہ قطر نے اسرائیل سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ گولان کی پہاڑیوں کا قبضہ ختم کردے اور بین الاقوامی قراردادوں پر عمل درآمد کرے۔
ایران کے صدر حسن روحانی نے گولان کی پہاڑیوں کو اسرائیل کا حصہ تسلیم کرنے پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ اقدام بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی ہے۔
ادھر اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے ترجمانStephane Dujaric نے روزانہ کی پریس بریفنگ میں کہا کہ گولان کی پہاڑیوں کو امریکی انتظامیہ کی طرف سے اسرائیلی علاقہ قرار دینے کے فیصلے کے باوجود اس سلسلے میں اقوام متحدہ کی پالیسی تبدیل نہیں ہوگی۔
اسرائیل نے 1967 کی مشرق وسطیٰ کی جنگ میں گولان کی پہاریوں پر قبضہ کیا اور 1981 میں اس کو اپنے ملک میں شامل کرلیا جسے بین الاقوامی سطح پر تسلیم نہیں کیا گیا تھا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ہنگو میں آئی ای ڈی دھماکہ، معروف قبائلی رہنما حاجی عزت گل ہلاک
22/July/2026 👁️ 73 بار دیکھا گیا
باجوڑ میں دہشت گردوں نے سرکاری سکول بارودی مواد سے تباہ کردیا
22/July/2026 👁️ 121 بار دیکھا گیا
امریکہ کے ایرانی بندرگاہوں اور شہروں پر نئے فضائی حملے
22/July/2026 👁️ 132 بار دیکھا گیا
ایرانی وزیر داخلہ کی وزیر اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سے ملاقاتیں
22/July/2026 👁️ 85 بار دیکھا گیا
بلوچستان: مستونگ میں جھڑپوں کے دوران مسجد اور مدرسہ تباہ، تحقیقات کا مطالبہ
22/July/2026 👁️ 136 بار دیکھا گیا
حماس نے خلیل الحیہ کو تنظیم کا نیا سربراہ مقرر کر دیا
22/July/2026 👁️ 84 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8966 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4819 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3577 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3526 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2567 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2321 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C