خودکش دھماکوں کے بعد تیونس میں نقاب پر پابندی عائد
👁️ 82 بار دیکھا گیا
خودکش دھماکوں کے بعد تیونس میں نقاب پر پابندی عائد
تیونس سٹی (ڈیلی اردو) تیونس کی حکومت نے عوامی مقامات پر خواتین کے نقاب لگانے پر پابندی عائد کردی۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق تیونس کے وزیراعظم نے سرکاری حکم نامہ جاری کیا ہے جس میں عوامی مقامات پر خواتین کے نقاب لگانے پر سخت پابندی عائد کی گئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق خواتین کے نقاب پر پابندی حالیہ خودکش حملوں کے بعد سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر لگائی گئی ہے۔
سرکاری حکم نامے کے مطابق کسی بھی خاتون کو دفتر، تعلیمی ادارے یا شاپنگ مال وغیرہ میں چہرہ ڈھانپنے کی اجازت نہیں ہوگی۔
دوسری جانب خودکش حملے سے متعلق بعض عینی شاہدین کا کہنا ہےکہ حملہ آور نے نے اپنا چہرہ ڈھانپا ہوا تھا۔
تیونس کے وزیر داخلہ نے عینی شاہدین کے مؤقف کی تردید کردی اور کہاکہ حملہ آور نے اپنے آپ کو دھماکے سے اس لیے اڑا لیا تاکہ اسے کوئی پکڑ نہ سکے۔
واضح رہے کہ برطانیہ، افریقا اور بعض ایشیائی ممالک میں خواتین کے عوامی مقامات پر نقاب لگانے پر پابندی عائد ہے جسے انسانی حقوق کی تنظیموں نے مذہبی اور شخصی آزادی کے منافی قرار دیا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
لبنان میں اسرائیلی حملے، بچے سمیت 7 افراد ہلاک، جھڑپیں شدت اختیار کر گئیں
22/June/2026 👁️ 110 بار دیکھا گیا
سوئٹزرلینڈ مذاکرات میں پیش رفت کے دعوے، مگر ٹرمپ کی ایران کو سخت دھمکی
22/June/2026 👁️ 130 بار دیکھا گیا
کریمیا پر یوکرین کا بڑا حملہ، 4 افراد ہلاک، ایندھن کی فروخت معطل
21/June/2026 👁️ 163 بار دیکھا گیا
یورینیم افزودگی سے پیچھے نہیں ہٹیں گے، ایرانی صدر پزشکیان
21/June/2026 👁️ 230 بار دیکھا گیا
کراچی میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، خودکش بمبار گرفتار، جیکٹ برآمد
21/June/2026 👁️ 120 بار دیکھا گیا
لبنان میں مداخلت نہ رکی تو ایران پر دوبارہ حملہ کرینگے، امریکی صدر ٹرمپ
21/June/2026 👁️ 135 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8846 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4602 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3296 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2467 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2119 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1916 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C