خیبر آرمر ونگ جھانسی فورٹ میں فائرنگ، جے سی او ہلاک، دو اہلکار زخمی
👁️ 490 بار دیکھا گیا
خیبر آرمر ونگ جھانسی فورٹ میں فائرنگ، جے سی او ہلاک، دو اہلکار زخمی
خیبر (ع ا) پاکستان کے شورش زدہ صوبے خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع خیبر میں تھانہ باڑہ کی حدود میں واقع آرمر ونگ جھانسی فورٹ میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے، جہاں ایک سپاہی کی فائرنگ سے جے سی او ہلاک جبکہ دو اہلکار زخمی ہوگئے۔
سرکاری ذرائع کے مطابق ہیڈکوارٹر آرمر ونگ جھانسی فورٹ باڑہ میں تعینات 162 ویں ونگ کے سپاہی مُمریز بنگش نے اپنے ہی یونٹ کے نائب صوبیدار خالد عثمان خٹک پر اندھا دھند فائرنگ کر دی۔ فائرنگ کے نتیجے میں نائب صوبیدار موقع پر ہی ہلاک ہوگئے جبکہ دو سپاہی، اقرار خان اور شبیر خان زخمی ہوئے۔
زخمی اہلکاروں کو فوری طور پر شاہ کس ایف سی اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ان کا علاج جاری ہے۔
ذرائع کے مطابق واقعہ کے وقت سپاہی مُمریز بنگش ڈیوٹی پر موجود تھے تاہم فائرنگ کی اصل وجہ تاحال معلوم نہیں ہوسکی۔
سیکیورٹی اہلکاروں نے واقعے کے بعد ملزم سپاہی کو حراست میں لے کر تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
کرم میں نادرا کی موبائل وین پر مسلح افراد کی فائرنگ
21/July/2026 👁️ 74 بار دیکھا گیا
تجارتی جہازوں پر حملہ کیا تو طاقت سے جواب دینگے، سعودی فوجی اتحاد کی حوثیوں کو وارننگ
21/July/2026 👁️ 69 بار دیکھا گیا
ایران میں سرکردہ سنی عالم محمد انور ریگی فائرنگ سے ہلاک
21/July/2026 👁️ 117 بار دیکھا گیا
روسی دارالحکومت ماسکو پر یوکرین کا بڑا ڈرون حملہ، 400 سے زائد ڈرونز استعمال، جنگ میں نئی شدت
21/July/2026 👁️ 94 بار دیکھا گیا
نوشہرہ میں امن جرگہ کے رہنما اعجاز خان ٹارگٹ کلنگ میں ہلاک، تحقیقات شروع
21/July/2026 👁️ 78 بار دیکھا گیا
پاکستان بھارت سرحد پر رات بھر گولہ باری
20/July/2026 👁️ 319 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8962 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4812 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3573 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3433 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2566 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2320 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C