خیبر: لنڈی کوتل میں مکان کے اندر دھماکا، 6 افراد ہلاک، 4 شدید زخمی
👁️ 141 بار دیکھا گیا
خیبر: لنڈی کوتل میں مکان کے اندر دھماکا، 6 افراد ہلاک، 4 شدید زخمی
لنڈی کوتل (نمائندہ ڈیلی اردو) صوبہ خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع خیبر کی تحصیل لنڈی کوتل کے علاقہ تاتارہ گرائونڈ کے قریب مکان میں پراسرار دھماکہ کے نتیجہ میں ایک ہی خاندان کے بچوں اور خاتون سمیت 6 افراد ہلاک جبکہ 4 شدید زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد کیلئے پشاور منتقل کردیا گیا ہے جن میں 3 کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔
زخمیوں کو پشاور منتقل کردیا گیا جہاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ایک بچہ دم توڑ گیا۔
ریسکیو1122 #خیبر
لنڈیکوتل ملک نادر خان کلے کے قریب شفیق نامی شخص کے گھر میں دھماکہ، 5 افراد جانبحق اور 5شدید زخمی جن میں خواتین اور بچے شامل ہیں#ریسکیو1122 نے زخمیوں کو ابتدائی طبی افراد فراہم کرکے قریبی ہسپتال اور بعد میں شدید زخمی افراد کو پشاور منتقل کردیا گیا@PMRUKP pic.twitter.com/Lwh8FK3LQA
— KP_Rescue1122 (@KPRescue1122) June 29, 2021
خیال رہے کہ آج لنڈی کوتل کے ایک مکان کے اندر زوردار دھماکہ ہوا تھا جس کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 4 افراد ہلاک جبکہ 6 زخمی ہو گئے تھے۔
واقعے کے بعد سکیورٹی فورسز اور پولیس کی بھاری نفری جبکہ بم ڈسپوزل یونٹ کی ٹیم جائے وقوعہ پر پہنچ گئی جنہوں نے شواہد اکٹھے کر کے تفتیش کا آغاز کردیا تاہم آخری اطلاعات تک دھماکے کی نوعیت معلوم نہ ہوسکی۔
ایس ایچ او محمد شریف کا کہنا ہے کہ دھماکے کی نوعیت معلوم نہیں ہے، تحقیقات کے لئے ماہرین کی خدمات حاصل کی گئی ہیں۔
عینی شاہدین کے مطابق تحصیل لنڈی کوتل میں تاتارہ گراونڈ کے قریب واقع گاؤں میں ذہنی مریض شفیق آفریدی نامی شخص کے گھر کے اندر زوردار دھماکہ ہوا جس میں بچوں سمیت 10 افراد شدید زخمی ہوئے۔
ڈی پی او خیبر وسیم ریاض خان کے مطابق تفتیشی ٹیم نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرلئے ہیں جو دھماکے کی نوعیت معلوم کررہے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ ہلاک ہونے والوں میں 15 سالہ سلیمان ولد شفیق، 5 سالہ یاسمین دختر شفیق، 50 سالہ شمیم زوجہ شفیق، 8 سالہ بختور شاہ ولد صادق اور 14 سالہ فرمان ولد صادق جبکہ زخمیوں میں 6 سالہ اقتدار ولد گلاب شاہ، 6 سالہ تبسم دختر صادق، 6 سالہ لیاقت ولد گلاب شاہ اور 12 سالہ شمس ولد گلاب شاہ شامل ہیں۔
دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ جائے وقوعہ سے متصل مقام پر بم ڈسپوزل یونٹ کے اہلکار بارودی مواد اور دیگر دھماکہ خیز آلات ناکارہ بناتے ہے جہاں سے بچے کچھ لوہے کی چیزیں مکان لے گئے جس کے بعد دھماکہ ہوا تاہم پولیس نے تحقیقات سے قبل موقف دینے سے انکار کردیا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ایران: علی خامنہ ای کی نمازِ جنازہ میں مجتبیٰ خامنہ ای شریک نہ ہوئے
06/July/2026 👁️ 410 بار دیکھا گیا
بلوچستان: کوئٹہ میں طالبان اور اوڑک قبائل میں جھڑپ، 4 افراد ہلاک، متعدد زخمی
06/July/2026 👁️ 259 بار دیکھا گیا
اسرائیلی آرمی چیف کا بفورٹ قلعے کا دورہ، حزب اللہ کیخلاف کارروائی جاری رکھنے کا اعلان
06/July/2026 👁️ 142 بار دیکھا گیا
یمن: حوثیوں کا الحدیدہ بندرگاہ کے قریب حملہ، 14 فوجی ہلاک
06/July/2026 👁️ 107 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں کواڈ کاپٹر حملہ، تین کمسن بچیاں ہلاک، چار زخمی
06/July/2026 👁️ 155 بار دیکھا گیا
ایران: مجتبیٰ خامنہ ای اپنے والد کی نمازِ جنازہ میں شرکت نہیں کرینگے
05/July/2026 👁️ 401 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8897 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4715 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3512 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2515 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2264 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1957 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C