خیبر میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن، 22 دہشت گرد ہلاک
👁️ 170 بار دیکھا گیا
خیبر میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن، 22 دہشت گرد ہلاک
راولپنڈی (ک م) پاکستان کے شورش زدہ صوبہ خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع خیبر میں سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن میں 22 دہشت گرد ہلاک کر دیے گئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آپریشن 21 اپریل کو کیا گیا، جہاں سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو نشانہ بنایا۔ کارروائی کے دوران شدید فائرنگ کے تبادلے میں 22 دہشت گرد مارے گئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق گرفتاری کے خوف میں دہشت گردوں نے اندھا دھند فائرنگ کی، جس کی زد میں آ کر ایک 10 سالہ بچہ ہلاک ہو گیا۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔
سیکیورٹی حکام کے مطابق مارے گئے دہشت گرد علاقے میں متعدد کارروائیوں میں ملوث تھے۔
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ علاقے میں مزید دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے سرچ اور کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔
صدر مملکت آصف علی زرداری نے کامیاب کارروائی پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے 10 سالہ بچے کی ہلاکت پر افسوس کا اظہار کیا اور اہل خانہ سے تعزیت کی۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے بھی آپریشن کو کامیاب قرار دیتے ہوئے کہا کہ 22 دہشت گردوں کی ہلاکت سیکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا ثبوت ہے، اور قوم فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
مکہ مکرمہ میں خودکش حملہ آور کی افواہ مسترد، سعودی حکام نے ایک شخص کو گرفتار کرلیا
02/October/2026 👁️ 57 بار دیکھا گیا
پی ٹی آئی ادوار میں دارالعلوم حقانیہ کے لیے 65 کروڑ 51 لاکھ سے زائد کے فنڈز، 100 سے زائد دہشتگردوں کی رہائی
02/October/2026 👁️ 74 بار دیکھا گیا
آبنائے ہرمز میں نامعلوم سمت سے آنے والے گولے کا ٹینکر پر حملہ، آگ بھڑک اٹھی
02/October/2026 👁️ 72 بار دیکھا گیا
مدینہ میں بجلی کے مرکز پر ڈرون حملہ، سعودی اتحاد کا حوثیوں پر الزام
01/October/2026 👁️ 61 بار دیکھا گیا
بھارت: جماعت المجاہدین بنگلہ دیش نیٹ ورک کے خلاف این آئی اے کا کریک ڈاؤن، 4 افراد گرفتار
01/October/2026 👁️ 78 بار دیکھا گیا
ایران کو تباہ کرنے سے دنیا میں امن قائم ہوگا، ٹرمپ ،جنگ بندی نہ ہوئی تو کارروائی بڑھانے کا عندیہ
01/October/2026 👁️ 206 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26355 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15595 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11883 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9217 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7487 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5341 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C