13/March/2026

خیبر میں بارودی سرنگ کا دھماکا، ایک شخص ہلاک

👁️ 121 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
خیبر میں بارودی سرنگ کا دھماکا، ایک شخص ہلاک

خیبر میں بارودی سرنگ کا دھماکا، ایک شخص ہلاک

خیبر (نمائندہ ڈیلی اردو) پاکستان کے شورش زدہ صوبے خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع خیبر کی تحصیل باڑہ میں بارودی سرنگ کا دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک جبکہ ایک زخمی ہو گیا۔

 

ابتدائی اطلاعات کے مطابق واقعہ تحصیل باڑہ کے علاقے ملک دین خیل میں پیش آیا جہاں بارودی سرنگ اچانک پھٹ گئی۔

 

دھماکے کے نتیجے میں ایک شخص موقع پر ہلاک جبکہ ایک زخمی ہو گیا۔ ہلاک اور زخمی ہونے والے دونوں افراد عام شہری بتائے جا رہے ہیں۔

 

واقعے کے فوری بعد زخمی کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

 

سکیورٹی ذرائع کے مطابق واقعے کی مزید تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C