16/February/2026

خیبر میں سیکورٹی فورسز کا آپریشن، مطلوب دہشت گرد گرفتار

👁️ 136 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
خیبر میں سیکورٹی فورسز کا آپریشن، مطلوب دہشت گرد گرفتار

خیبر میں سیکورٹی فورسز کا آپریشن، مطلوب دہشت گرد گرفتار

خیبر (نمائندہ ڈیلی اردو) پاکستان کے شورش زدہ صوبے خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع خیبر کی تحصیل باڑہ کے علاقے لارو پل میں سکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے ایک مطلوب دہشت گرد کو گرفتار کر لیا۔

 

ذرائع کے مطابق گرفتار دہشت گرد کی شناخت انفاق خان ولد ظفر اللہ، ساکن ریگی ضلع پشاور کے نام سے ہوئی ہے۔ کارروائی کے دوران ملزم کے قبضے سے ایک سب مشین گن اور ایک پستول برآمد کیا گیا۔

 

سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم کو مزید تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں اس سے ممکنہ سہولت کاروں اور نیٹ ورک سے متعلق معلومات حاصل کی جا رہی ہیں۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C