06/March/2024

خیبر میں سیکورٹی فورسز کی گاڑی پر فائرنگ، ایک اہلکار ہلاک، صوبیدار سمیت دو اہلکار زخمی

👁️ 32 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
خیبر میں سیکورٹی فورسز کی گاڑی پر فائرنگ، ایک اہلکار ہلاک، صوبیدار سمیت دو اہلکار زخمی

خیبر میں سیکورٹی فورسز کی گاڑی پر فائرنگ، ایک اہلکار ہلاک، صوبیدار سمیت دو اہلکار زخمی

باڑہ (نمائندہ ڈیلی اردو) صوبہ خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع خیبر میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی پر دہشت گردوں کی فائرنگ سے ایک سپاہی ہلاک جبکہ نائب صوبیدار سمیت دو اہلکار زخمی ہوگئے۔



سرکاری ذرائع کے مطابق تحصیل باڑہ کے نواحی علاقے شین قمر کے قریب سورغر میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی پر دہشت گردوں کی فائرنگ سے سپاہی نقیب حسین ہلاک جبکہ نائب صوبیدار علی محمد اور سپاہی علی محسن شدید زخمی ہوگئے۔ جبکہ اہلکاروں کی جوابی فائرنگ سے شمروز نامی دہشت گرد بھی مارا گیا۔

لاش اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے بعد حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

حکام کے مطابق علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔

ابھی تک کسی تنظیم کی طرف سے بھی اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی گئی ہے۔

ادھر خیبر میں ہلاک ہونے والے نائب حسین کی نماز جنازہ ادا کرکے مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کردیا گیا۔

نمائندہ ڈیلی اردو کے مطابق سپاہی نائب حسین کی نماز جنازہ پاراچنار میں ان کے آبائی گاؤں بغدی میں ادا کی گئی۔

نماز جنازہ میں حاضر فوجی افسران، لواحقین اور اہل علاقہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C