18/January/2026

خیبر: وادی تیراہ میں پاکستانی طالبان کے مختلف دھڑوں میں تصادم، 4 عسکریت پسند ہلاک

👁️ 240 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
خیبر: وادی تیراہ میں پاکستانی طالبان کے مختلف دھڑوں میں تصادم، 4 عسکریت پسند ہلاک

خیبر: وادی تیراہ میں پاکستانی طالبان کے مختلف دھڑوں میں تصادم، 4 عسکریت پسند ہلاک

پشاور (ڈیلی اردو) پاکستان کے شورش زدہ صوبے خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع خیبر کی دور افتادہ وادی تیراہ میں کالعدم تنظیموں کے مختلف دھڑوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 4 عسکریت پسند ہلاک ہو گئے۔

 

اطلاعات کے مطابق وادی تیراہ میں کوئلہ مرکز کے علاقے میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) اور جماعت الاحرار کے مسلح دھڑوں کے درمیان جھڑپ ہوئی، جس کے دوران 4 عسکریت پسند مارے گئے۔

 

مقامی ذرائع کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں سلمان سدیس اسد، دیوانہ خنجری، ساقی شفیق اور طیب شامل ہیں۔ واقعے کے بعد وادی کولا میں سیکیورٹی الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔

 

یاد رہے کہ ماضی میں بھی پاکستانی طالبان کے دھڑوں کے درمیان متعدد بار مسلح جھڑپیں ہو چکی ہیں، جو اس حقیقت کا واضح ثبوت ہیں کہ یہ عناصر کسی دینی یا نظریاتی مقصد کے علمبردار نہیں بلکہ محض اپنے ذاتی مفادات کے لیے فتنہ و فساد کو ہوا دے رہے ہیں۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C