خیبر پختونخوا: 2023ء میں 470 دہشتگرد ہلاک ہوئے
👁️ 30 بار دیکھا گیا
خیبر پختونخوا: 2023ء میں 470 دہشتگرد ہلاک ہوئے
پشاور (ڈیلی اردو) صوبہ خیبر پختونخوا میں 2023ء میں کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے خلاف سیکیورٹی فورسز کی کارروائیوں پر رپورٹ سامنے آ گئی۔
رپورٹ کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے صوبے بھر میں 470 دہشت گردوں کو ہلاک کیا ہے۔
حکام کے مطابق 2016ء کے بعد دہشت گردوں کے خلاف سب سے زیادہ کارروائیاں 2023ء میں کی گئیں۔
رپورٹ کے مطابق جنوری تا دسمبر 2023ء 1 ہزار 385 انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کیے گئے۔
ان آپریشنز کے دوران کالعدم تحریک طالبان پاکستان سے 7 لاکھ 76 ہزار 323 رائفلز قبضے میں لی گئیں۔
دہشت گردوں سے حاصل اسلحے میں 42 ہزار 388 ایس ایم جی، 13 ہزار 771 بھاری مشین گنیں بھی شامل ہیں۔
دہشت گردوں سے 8 ہزار 13 ہلکی مشین گنیں، ساڑھے 12 ہزار سے زیادہ 7۔12 ایم ایم گنیں برآمد کی گئیں۔
4510 مارٹر گولے، 742 دستی بم، 600 سے زائد راکٹ لانچر کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان سے برآمد ہوئے۔
سیکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا میں 470 دہشت گردوں کو مختلف کارروائیوں میں ہلاک کیا۔
سب سے زیادہ قبائلی ضلع جنوبی وزیرستان میں 178 دہشت گردوں کو ہلاک کیا گیا۔
قبائلی ضلع شمالی وزیرستان میں 104، پشاور میں 10، سو ات میں 9 دہشت گردوں کو مارا گیا۔
ڈیرہ اسماعیل خان میں 45، لکی مروت میں 32، قبائلی ضلع خیبر میں23 دہشت گرد مارے گئے۔
بنوں میں 16، قبائلی ضلع باجوڑ میں 14 اور ٹانک میں 11 دہشت گردوں کو ہلاک کیا گیا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
افغانستان میں 10 مقامات پر پاکستانی ڈرون و فضائی حملے، قندھار میں بھی دھماکوں کی آواز
24/September/2026 👁️ 65 بار دیکھا گیا
ایتھوپیا میں کشیدگی پھر بڑھ گئی، تیگرائی فورسز کا ایئرپورٹ پر قبضہ، سات مسلح گروپ متحد
24/September/2026 👁️ 65 بار دیکھا گیا
بنوں میں پولیس کا خفیہ آپریشن، مبینہ طور پر 2 دہشتگرد ہلاک
24/September/2026 👁️ 59 بار دیکھا گیا
بلوچستان میں سکیورٹی آپریشنز، 19 دہشتگرد ہلاک، نائب صوبیدار بھی ہلاک
23/September/2026 👁️ 98 بار دیکھا گیا
پزشکیان کا ٹرمپ کو جواب، ایران مذاکرات کیلئے تیار مگر دباؤ کے سامنے نہیں جھکے گا
23/September/2026 👁️ 94 بار دیکھا گیا
مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ، لیفٹیننٹ جنرل (ر) نعمان محمود پہلے سیکریٹری جنرل مقرر
23/September/2026 👁️ 68 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26323 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15570 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11856 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9171 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7452 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5249 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C