خیبر پختونخوا: 3 ماہ میں دہشتگردی کے 130 واقعات
👁️ 30 بار دیکھا گیا
خیبر پختونخوا: 3 ماہ میں دہشتگردی کے 130 واقعات
پشاور (ڈیلی اردو) صوبہ خیبرپختونخوا میں 3 ماہ کے دوران دہشت گردی کے 130 واقعات رپورٹ ہوئے ہیں۔
خیبر پختونخوا میں امن و امان کی صورتحال دن بہ دن بگڑتی جارہی ہے، صوبے میں دہشت گردی کے سب سے زیادہ واقعات ڈیرہ اسماعیل خان میں رپورٹ ہوئے ہیں۔
پشاور سمیت خیبر پختونخوا میں دہشت گردی ایک بار پھر سر اٹھانے لگی ہے۔ گزشتہ 3 ماہ کے دوران دہشت گردی کے 131 واقعات رونما ہوئے ہیں۔
صوبے میں ڈیرہ اسماعیل خان میں سب سے زیادہ 25 واقعات رونما ہوئے، قبائلی ضلع باجوڑ اور قبائلی ضلع جنوبی وزیرستان میں دہشت گردی کے 6، 6 جبکہ لکی مروت میں 11، قبائلی ضلع خیبر 10 کرک اور مردان میں 3، 3 واقعات ہوئے۔
رپورٹ کے مطابق رواں سال پولیس پر 59 حملے ہوئے، جن میں 49 پولیس اہلکار ہلاک اور 68 زخمی ہوئے۔
مختلف کارروائی میں 5 انتہائی مطلوب دہشت گردوں کو گرفتار جبکہ 3 کو ہلاک کر دیا گیا۔
حکومت کا کہنا ہے کہ پولیس کو مضبوط بنانے کے لیے تمام اقدامات کیے جارہے ہیں۔
صوبے کے مختلف اضلاع میں کارروائیوں کے دوران 2 خودکش جیکٹس اور 76 کلوگرام بارودی مواد برآمد کیا گیا جبکہ دہشت گردی کے 22 مقدمات درج کیے گئے۔
پولیس کو قبائلی اضلاع، شمالی و جنوبی وزیرستان میں دہشت گردی کا سامنا ہے، ضم اضلاع میں پولیس کو گاڑیوں اور دیگر جدید آلات کی فراہمی کے لیے صوبائی حکومت نے 7 ارب روپے دینے کا اعلان کیا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
اسرائیل نے ایران میں اسٹارلنک سسٹمز اسمگل کیے، سابق وزیراعظم کا انکشاف
23/June/2026 👁️ 113 بار دیکھا گیا
اسرائیل پر غزہ میں فلسطینی بچوں کیخلاف نسل کشی کا الزام، اقوام متحدہ کی نئی رپورٹ
23/June/2026 👁️ 85 بار دیکھا گیا
آبنائے ہرمز پر ٹول قبول نہیں، امریکہ کا ایران کو واضح انتباہ
23/June/2026 👁️ 82 بار دیکھا گیا
ایرانی صدر مسعود پزشکیان کا پاکستان دورہ، اعلیٰ سطحی ملاقاتیں اور خطے میں امن پر اتفاق
23/June/2026 👁️ 95 بار دیکھا گیا
طالبان نے افغانستان میں چھوٹی داڑھی پر امدادی کارکن گرفتار کر لیے
23/June/2026 👁️ 133 بار دیکھا گیا
امریکہ نے ایرانی تیل کی برآمدات پر عارضی پابندیاں نرم کر دیں، 60 روزہ لائسنس جاری
23/June/2026 👁️ 90 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8850 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4613 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3303 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2473 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2126 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1918 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C