خیبر پختونخوا میں تخریب کاری کی کوششیں ناکام، اسنائپر حملوں میں 3 فوجی ہلاک
👁️ 52 بار دیکھا گیا
خیبر پختونخوا میں تخریب کاری کی کوششیں ناکام، اسنائپر حملوں میں 3 فوجی ہلاک
پشاور (ڈیلی اردو رپورٹ) پاکستان کے شورش زدہ صوبے خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں تخریب کاری اور دہشت گردانہ کارروائیوں میں تین فوجی ہلاک ہوگئے، جبکہ باجوڑ میں پولیس وین کے قریب بم دھماکا کیا گیا، تاہم ایس ایچ او رشید احمد اور ان کے ساتھی محفوظ رہے۔ لکی مروت میں بم ڈسپوزل اسکواڈ نے 43 کلو وزنی آئی ڈی بم کو ناکارہ بنا کر تخریب کاری کی کوشش کو ناکام بنایا۔ سیکیورٹی فورسز نے ان تمام حملوں اور تخریب کاری کی کوششوں کو ناکام بناتے ہوئے علاقے میں سیکیورٹی مزید سخت کر دی ہے۔ پیپلز پارٹی کے رہنما مصباح الدین کے گھر پر مسلح افراد نے فائرنگ کی، تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
باجوڑ: پولیس وین پر بم دھماکا
خیبر پختونخوا کے ضلع باجوڑ میں پولیس وین کے قریب سڑک کنارے نصب ریموٹ کنٹرول بم دھماکا ہوا، جس میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
ڈسٹرکٹ پولیس افسر (ڈی پی او) وقاص رفیق کے مطابق یہ دھماکا خار تھانے کے اسٹیشن ہاؤس آفیسر (ایس ایچ او) رشید احمد کی گاڑی کو تنگ کھٹہ پل کے قریب نشانہ بنا کر کیا گیا تھا، تاہم ایس ایچ او اور ان کے ساتھی محفوظ رہے۔
وقاص رفیق نے بتایا کہ دھماکے کے بعد پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور سیکیورٹی سخت کر دی گئی۔ بم سڑک کے کنارے نصب کیا گیا تھا اور دھماکے میں ایس ایچ او کی گاڑی کو بھاری نقصان پہنچا۔
ڈی پی او نے مزید بتایا کہ باجوڑ کے داخلی اور خارجی راستوں پر چیکنگ سخت کر دی گئی ہے اور تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
لکی مروت: تخریب کاری کا بڑا منصوبہ ناکام
لکی مروت میں بم ڈسپوزل اسکواڈ نے ایک بڑی تخریب کاری کا منصوبہ ناکام بنادیا۔
پولیس کے مطابق، لکی منجیوالہ لنک روڈ پر حاجی گل وانڈہ خان کے مین روڈ میں شرپسندوں نے انتہائی مہارت سے 43 کلو وزنی آئی ڈی بم نصب کیا تھا، جسے بم ڈسپوزل اسکواڈ نے کامیابی کے ساتھ ناکارہ بنا دیا۔
ڈسٹرکٹ پولیس افسر محمد جواد اسحٰق کی ہدایت پر مقامی پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا، اور بی ڈی ایس اہلکاران نے حکمت عملی کے تحت آئی ڈی بم کو برآمد کیا۔ اس بم کو ناکارہ بنانے کے بعد علاقے کو بڑے حادثے سے بچا لیا گیا۔
پولیس کا کہنا تھا کہ شرپسندوں کا مقصد سیکیورٹی فورسز کو نشانہ بنانا تھا، تاہم بم ڈسپوزل اسکواڈ نے ان کی بزدلانہ کوششوں کو ناکام بنا دیا۔
پیپلز پارٹی کے رہنما پر حملہ
پیپلز پارٹی پشاور ڈویژن کے صدر مصباح الدین کے گھر پر نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کی۔
حملہ آور چار گاڑیوں میں سوار ہو کر آئے اور اندھا دھند گولیاں برسائیں۔ حملے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی، تاہم مصباح الدین کی رہائش گاہ کو شدید نقصان پہنچا۔
پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے فوراً موقع پر پہنچ گئے اور شواہد اکٹھے کر لیے۔ مصباح الدین ماضی میں بھی حملوں کا شکار ہو چکے ہیں، اور سات سال قبل ایک بم دھماکے میں وہ بال بال بچ گئے تھے۔
پولیس نے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے اور حملہ آوروں کی تلاش جاری ہے۔ مقامی سیاسی حلقوں نے حملے کی شدید مذمت کی اور حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ مجرموں کو جلد از جلد گرفتار کیا جائے۔
کرم اور خیبر میں حملوں میں 3 فوجی ہلاک
کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) نے کرم اور خیبر کے علاقوں میں دو حملوں میں تین فوجی اہلکاروں کے ہلاک ہونے کا دعویٰ کیا ہے۔
ٹی ٹی پی کے مطابق، کرم کے علاقے ڈوگر میں مجاہدین کے اسنائپر حملے میں ایک فوجی اہلکار ہلاک اور ایک زخمی ہوا۔
خیبر کی تحصیل باڑہ کے علاقے تیراہ بر قمبر خیل خواجلی میں طالبان کے اسنائپر حملوں میں دو فوجی اہلکار ہلاک ہوئے۔
طالبان نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ اسی علاقے میں فوج نے گزشتہ چند دنوں سے عوامی گھروں کو مورچوں میں تبدیل کیا ہوا ہے، جس سے علاقے کے لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ تاہم آئی ایس پی آر کی جانب سے کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے
یاد رہے کہ نومبر 2022 میں ٹی ٹی پی نے حکومت کے ساتھ جنگ بندی ختم کر دی تھی، جس کے بعد پاکستان اور خاص طور پر خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں دہشت گردی کی سرگرمیاں بڑھ گئی ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
پاکستانی وزیراعظم امریکہ، ایران مذاکرات میں شرکت کیلئے سوئٹزرلینڈ روانہ
21/June/2026 👁️ 72 بار دیکھا گیا
لبنان میں جھڑپیں جاری، ایک اور اسرائیلی فوجی ہلاک
20/June/2026 👁️ 80 بار دیکھا گیا
بنوں میں مسافر گاڑیوں کے قریب دو دھماکے، 7 افراد ہلاک، 6 زخمی
20/June/2026 👁️ 75 بار دیکھا گیا
غزہ میں اسرائیلی فضائی حملوں میں 5 افراد ہلاک، 12 زخمی
20/June/2026 👁️ 72 بار دیکھا گیا
لکی مروت: دو مختلف مقامات سے تین افراد کی گولیوں سے چھلنی لاشیں برآمد
20/June/2026 👁️ 64 بار دیکھا گیا
ایران کا آبنائے ہرمز بند کرنے کا اعلان، امریکہ کی تردید
20/June/2026 👁️ 78 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8843 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4590 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3293 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2463 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2112 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1910 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C