خیبر پختونخوا میں عسکریت پسندوں کی جانب سے حجاموں کو دھمکیاں
👁️ 30 بار دیکھا گیا
خیبر پختونخوا میں عسکریت پسندوں کی جانب سے حجاموں کو دھمکیاں
پشاور (ڈیلی اردو/وی او اے) خیبر پختونخوا کے ضلع خیبر میں عسکریت پسندوں کی جانب سے حجام کو داڑھی کاٹنے اور شیو کرنے سے منع کرنے پر انسانی حقوق کے کارکنوں اور مقامی عمائدین نے تشویش کا اظہار کیا ہے اور حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ اس معاملے کی تحقیقات کے بعد ملوث افراد کے خلاف کارروائی کی جائے۔
اطلاعات کے مطابق ضلع خیبر میں ایک حجام کی دکان پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کی اور اس کے بعد حجام کو دھمکی دی کہ وہ داڑھی کاٹنے اور شیو بنانے سے گریز کرے۔
پولیس کے مطابق یہ واقعہ بدھ کی شام پشاور سے ملحقہ ضلع خیبر میں پیش آیا تھا البتہ تاحال اس واقعے کی ذمہ داری کسی فرد یا گروہ نے قبول نہیں کی۔
حکام کا کہنا ہے کہ ضلع خیبر کے جمرود بازار میں بدھ کی شام نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے احسان ابوبکر نامی ایک حجام کی دکان کو نشانہ بنایا تھا اور اس پر فائرنگ کی گئی تھی۔فائرنگ کے اس واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے بعد دو افراد نے حجام کو کاغذ پر لکھی ایک مختصر تحریر حوالے کی جس میں اس کو داڑھی مونڈنے اور شیو کرنے سے گریز کرنے کی دھمکی دی گئی تھی۔ اور یہ عمل جاری رکھنے پر انہیں سنگین نتائج کا سامنا کرنے کی دھمکی بھی دی گئی ہے۔
جمرود تھانے کے ایس ایچ او اکبر خان نے وائس آف امریکہ سے گفتگو کرتے ہوئے اس واقعے کی تصدیق کی اور کہا کہ پولیس اس واقعے کی تحقیقات کر رہی ہے تاحال کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔
انسانی حقوق کی غیر سرکاری تنظیم ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان (ایچ آر سی پی) کے رکن منظور آفریدی نے وائس آف امریکہ سے گفتگو میں کہا کہ ضلعی انتظامیہ اور پولیس کو ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے بر وقت اقدمات کرنے ہوں گے بصورت دیگر شدت پسند ی اور انتہاپسندی کی طرف مائل عناصر کی حوصلہ افزائی ہو گی۔
گزشتہ برس پشاور سے متصل چارسدہ کے ایک دیہی علاقے میں بھی ایک مقامی حجام کو بعض افراد کی طرف سےداڑھی کاٹنے اور شیو نہ بنانے کی تنبیہ کی گئی تھی۔
واضح رہے کہ گزشتہ برس اگست میں افغانستان میں طالبان کے برسرِ اقتدار آنے کے بعد پاکستان میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کی کارروائیوں میں اضافہ ہوا ہے جب کہ مبصرین کا کہنا ہے کہ طالبان کی افغانستان میں واپسی کے بعد دونوں ممالک کی سرحد سے متصل علاقوں میں شدت پسندوں کی سرگرمیوں میں اضافہ ہو سکتا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
امریکہ کی سعودی عرب کو 48 ایف-35 طیاروں کی ممکنہ فروخت کی منظوری
18/September/2026 👁️ 77 بار دیکھا گیا
امریکی ریاست مشی گن میں ایف 16 جنگی طیارہ گر کر تباہ، پائلٹ زخمی
18/September/2026 👁️ 91 بار دیکھا گیا
سیستان و بلوچستان میں مبینہ حملوں کی منصوبہ بندی کا الزام، 3 افراد ہلاک، 9 گرفتار
18/September/2026 👁️ 110 بار دیکھا گیا
اپر اورکزئی میں دو شدت پسند گروپوں میں جھڑپ، لشکر اسلام کے 4 ارکان ہلاک
17/September/2026 👁️ 238 بار دیکھا گیا
افغانستان سے دہشتگردی کے خطرے پر پاکستان کا اقوام متحدہ میں سخت مؤقف، 4 ہزار 700 سے زائد پاکستانی ہلاک
17/September/2026 👁️ 264 بار دیکھا گیا
شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 4 دہشتگرد ہلاک، 2 زخمی
17/September/2026 👁️ 290 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26311 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15555 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11842 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9151 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7434 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5201 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C