06/March/2026

خیبر پختونخوا: ٹانک میں پولیس اسٹیشن پر حملہ، 5 اہلکار زخمی

👁️ 208 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
خیبر پختونخوا: ٹانک میں پولیس اسٹیشن پر حملہ، 5 اہلکار زخمی

خیبر پختونخوا: ٹانک میں پولیس اسٹیشن پر حملہ، 5 اہلکار زخمی

ٹانک (نمائندہ ڈیلی اردو) پاکستان کے شورش زدہ صوبے خیبر پختونخوا ضلع ٹانک میں گومل پولیس اسٹیشن پر شدت پسندوں کے حملے میں پانچ سیکیورٹی اہلکار زخمی ہو گئے۔

 

پولیس کے مطابق علی الصبح ہونے والے حملے میں ایف سی کے تین اہلکار اور دو پولیس کانسٹیبل زخمی ہوئے۔

 

پولیس کے مطابق حملہ علی الصبح کے وقت کیا گیا، جس میں فوجی و نیم فوجی فورسز (ایف سی) کے تین اہلکار اور دو پولیس کانسٹیبل زخمی ہوئے۔ حملہ آوروں نے اسٹیشن کے مختلف حصوں پر فائرنگ کی۔

 

حکام نے بتایا کہ زخمی اہلکاروں کو فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کر کے طبی امداد فراہم کی گئی ہے۔ 

 

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں اور حملہ آوروں کے ممکنہ ٹھکانے تلاش کیے جا رہے ہیں۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C