خیبر پختونخوا کے مختلف پولیس اسٹیشن اور چوکیوں پر دہشت گردوں کے حملے
👁️ 251 بار دیکھا گیا
خیبر پختونخوا کے مختلف پولیس اسٹیشن اور چوکیوں پر دہشت گردوں کے حملے
پشاور (ڈیلی اردو/ بی بی سی) پاکستان کے شورش زدہ صوے خیبر پختونخوا کی پولیس کا کہنا ہے کہ جمعے کی شب شدت پسندوں کی جانب سے پشاور سمیت صوبے بھر کے مختلف تھانوں اور چوکیوں پر حملے کیے گئے جن میں ایک ہیڈ کانسٹیبل اور ایک عام شہری زخمی ہوئے ہیں۔
ایک بیان میں پولیس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ جمعے اور سنیچر کی درمیانی شب پشاور کے علاقے بڈھ بیر میں ایک تھانے پر ’دستی بم پھینکا گیا جس کے نتیجے میں روزنامچہ میں موجود ہیڈ کانسٹیبل فیصل زخمی ہوا‘۔ جبکہ تھانہ متنی کی حدود میں بھی ’دستی بم حملے میں ایک شہری زخمی ہوا۔‘
ان کے مطابق خیبر اور متنی کے مختلف علاقوں میں شدت پسندوں نے پولیس کی تنصیبات پر ’ہینڈ گرینیڈ اور چھوٹے بڑے ہتھیاروں سے حملے کیے۔‘ جبکہ شدت پسندوں نے بنوں میں تھانہ منڈان کی حدود میں واقع پی پی کنگر پل پر ’مختلف سمتوں سے سنائپر رائفلز کے ذریعے حملہ کیا۔‘
اس کا مزید کہنا ہے کہ تھانہ ڈومیل کی چوکی کاشو پل پر بھی حملہ کیا گیا جہاں پولیس کی ’جوابی کارروائی کی‘ اور فائرنگ ’15 منٹ تک جاری رہی۔‘
پولیس کا کہنا ہے کہ ضلع خیبر کے علاقے باڑہ میں تکیہ پولیس چیک پوسٹ پر ’نامعلوم شرپسندوں نے دستی بم پھینکا، جس میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔‘
خیبر پختونخوا کی پولیس کا کہنا ہے کہ ان سبھی حملوں کو ناکام بنایا گیا ہے اور شدت پسندوں کے خلاف جوابی کارروائی کی گئی ہے۔
خیبر پختونخوا کے انسپکٹر جنرل ذوالفقار حمید کا کہنا ہے کہ ’یہ شرپسند صرف جھاڑیوں میں چھپ کر وار کرنا جانتے ہیں اور ان میں اتنی ہمت نہیں کہ وہ سامنے آ کر مقابلہ کر سکیں۔ جیسے ہی انھیں پولیس کی جانب سے بھرپور اور آہنی جواب ملتا ہے، یہ بزدلوں کی طرح میدان چھوڑ کر بھاگ کھڑے ہوتے ہیں۔‘
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
مکہ مکرمہ میں خودکش حملہ آور کی افواہ مسترد، سعودی حکام نے ایک شخص کو گرفتار کرلیا
02/October/2026 👁️ 43 بار دیکھا گیا
پی ٹی آئی ادوار میں دارالعلوم حقانیہ کے لیے 65 کروڑ 51 لاکھ سے زائد کے فنڈز، 100 سے زائد دہشتگردوں کی رہائی
02/October/2026 👁️ 66 بار دیکھا گیا
آبنائے ہرمز میں نامعلوم سمت سے آنے والے گولے کا ٹینکر پر حملہ، آگ بھڑک اٹھی
02/October/2026 👁️ 71 بار دیکھا گیا
مدینہ میں بجلی کے مرکز پر ڈرون حملہ، سعودی اتحاد کا حوثیوں پر الزام
01/October/2026 👁️ 60 بار دیکھا گیا
بھارت: جماعت المجاہدین بنگلہ دیش نیٹ ورک کے خلاف این آئی اے کا کریک ڈاؤن، 4 افراد گرفتار
01/October/2026 👁️ 75 بار دیکھا گیا
ایران کو تباہ کرنے سے دنیا میں امن قائم ہوگا، ٹرمپ ،جنگ بندی نہ ہوئی تو کارروائی بڑھانے کا عندیہ
01/October/2026 👁️ 200 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26355 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15595 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11883 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9217 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7487 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5339 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C