خیبر، کرم اور شمالی وزیرستان میں بڑے فوجی آپریشن کی تیاریاں مکمل
👁️ 261 بار دیکھا گیا
خیبر، کرم اور شمالی وزیرستان میں بڑے فوجی آپریشن کی تیاریاں مکمل
خیبر (نمائندہ ڈیلی اردو) پاکستان کے شورش زدہ صوبے خیبر پختونخوا میں امن و امان کی صورتحال دن بہ دن تشویشناک ہوتی جا رہی ہے، اور عسکریت پسندوں کی بڑھتی ہوئی سرگرمیوں نے صورتحال مزید پیچیدہ بنا دی ہے۔ صوبے کے تین قبائلی اضلاع میں بڑھتے ہوئے سکیورٹی خدشات کے باعث حکومت کو ہنگامی اقدامات اٹھانا پڑ رہے ہیں۔
وزیرِ اعلیٰ محمد سہیل آفریدی کی زیرِ صدارت ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں سکیورٹی اداروں اور سیاسی قیادت کے درمیان باہمی ہم آہنگی بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔ حکومتی حلقوں کا کہنا ہے کہ اس اشتراکِ عمل سے حالات کو بہتری کی جانب لے جانے میں مدد ملے گی۔
ضلع خیبر، جو وزیرِ اعلیٰ کا آبائی ضلع بھی ہے، سکیورٹی فورسز کی خصوصی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔ وادی تیراہ میں عسکریت پسندوں کے خلاف بڑے پیمانے پر ٹارگٹڈ آپریشن کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔
اسسٹنٹ کمشنر باڑہ طلحہ رفیق اسلم کے مطابق متاثرہ علاقوں کے تقریباً 80 فیصد مکین نقل مکانی کر چکے ہیں۔ اب تک لگ بھگ 18 ہزار خاندان، یعنی ایک لاکھ سے زائد افراد، اپنے گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہو چکے ہیں، جبکہ 15 سے 20 فیصد خاندان تاحال علاقے میں موجود ہیں۔
متاثرین کو فوری مالی امداد کی فراہمی کیلئیے ای سمز دی جا رہی ہیں، جن کے ذریعے فی خاندان دو لاکھ 55 ہزار روپے کی ابتدائی رقم ادا کی جا رہی ہے، جبکہ اس کے بعد ماہانہ امدادی رقوم بھی منتقل کی جائیں گی۔ اس کے علاوہ نقل مکانی کے دوران ٹرانسپورٹ کے تمام اخراجات حکومت برداشت کر رہی ہے۔
ابتدائی طور پر انخلاء کی ڈیڈ لائن 25 جنوری مقرر کی گئی تھی، تاہم شدید سرد موسم کے باعث نقل مکانی کا عمل متاثر ہوا۔ بعد ازاں 5 فروری کی نئی تاریخ دی گئی، مگر مکمل انخلاء ممکن نہ ہو سکا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ باقی ماندہ خاندانوں کو رمضان تک مہلت دینے پر غور کیا جا رہا ہے، جس کے بعد آپریشن کا باقاعدہ آغاز متوقع ہے۔
ضلع کرم: وسطی علاقوں سے بڑے پیمانے پر انخلاء
ضلع کرم میں بھی سکیورٹی خدشات کے پیش نظر آپریشن کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ وسطی کرم کے 42 دیہات خالی کرائے جا رہے ہیں، جن میں زیمشت، علی شیرزئی اور مسوزئی شامل ہیں۔
صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے مطابق اب تک 18 ہزار سے زائد افراد نقل مکانی کر چکے ہیں، اور عارضی کیمپ بگن ڈگری کالج اور صدہ میں قائم کیے گئے ہیں۔ حکومت نے کرم کے متاثرین کے لیے بھی وہی امدادی پیکج دینے کا اعلان کیا ہے جو تیراہ کے متاثرین کو فراہم کیا جا رہا ہے۔
تاہم بیشتر متاثرین نے سرکاری کیمپوں کے بجائے رشتہ داروں یا کرائے کے گھروں میں رہائش اختیار کی ہے، جبکہ صرف 600 کے قریب خاندان کیمپوں میں مقیم ہیں۔
شمالی وزیرستان: انتظامیہ اور عوام دونوں مشکلات کا شکار
شمالی وزیرستان کی صورتحال دیگر اضلاع کے مقابلے میں زیادہ سنگین دکھائی دیتی ہے۔ یہاں سکیورٹی خطرات اس حد تک بڑھ چکے ہیں کہ نہ صرف عام شہری بلکہ سرکاری افسران بھی شدید مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں۔
2 دسمبر 2025 کو اسسٹنٹ کمشنر شاہ ولی خان کو نامعلوم افراد نے شہید کر دیا، جس کے بعد سرکاری افسران کی نقل و حرکت پر سخت سکیورٹی پابندیاں عائد کر دی گئی ہیں۔ موجودہ حالات کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ ڈپٹی کمشنر یوسف کریم کئی روز سے بنوں میں موجود ہیں اور تاحال میران شاہ نہیں پہنچ سکے۔
دوسری جانب اتمانزئی قوم نے جرگے کے فیصلے کے تحت بنوں میران شاہ روڈ ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کر دی ہے، جس کے باعث علاقے میں معمولات زندگی بری طرح متاثر ہو چکے ہیں۔
خراب سکیورٹی صورتحال کے پیش نظر 14 جنوری کو تمام ترقیاتی منصوبے بھی معطل کر دیے گئے۔ انتظامیہ نے نئے ٹینڈرز کے اجرا، ادائیگیوں اور جاری ترقیاتی کاموں پر پابندی عائد کر دی ہے، جس سے علاقے کی معاشی سرگرمیاں بھی جمود کا شکار ہو گئی ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
امریکہ ایران معاہدے پر اندرونی اختلافات سامنے آ گئے
13/June/2026 👁️ 98 بار دیکھا گیا
امریکہ اور ایران کے درمیان امن معاہدہ طے پا چکا، وزیراعظم شہباز شریف
13/June/2026 👁️ 112 بار دیکھا گیا
امریکہ اور ایران کے مجوزہ معاہدے کا اسرائیل حصہ نہیں، وزیراعظم نتین یاہو
13/June/2026 👁️ 193 بار دیکھا گیا
بنوں میں ٹارگٹ کلنگ کے دو واقعات، دو پولیس اہلکار ہلاک
13/June/2026 👁️ 133 بار دیکھا گیا
ایران کے ساتھ جنگ کے خاتمے پر ’بہترین‘ سمجھوتہ طے پا گیا، امریکی صدر
13/June/2026 👁️ 101 بار دیکھا گیا
لکی مروت: مسجد پر خودکش حملے کی کوشش ناکام، حملہ آور مارا گیا، 2 افراد ہلاک
13/June/2026 👁️ 112 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8816 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4526 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3257 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2436 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2079 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1884 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C