دہشت گردی سے نمٹنے کیلئے خیبرپختونخوا حکومت کا پولیس کیلئے 5.5 ارب روپے منظور
👁️ 75 بار دیکھا گیا
دہشت گردی سے نمٹنے کیلئے خیبرپختونخوا حکومت کا پولیس کیلئے 5.5 ارب روپے منظور
پشاور (ڈیلی اردو) صوبائی حکومت نے خیبرپختونخوا پولیس کو دہشت گردی کے خلاف مزید مؤثر بنانے کے لیے جدید ہتھیاروں اور آلات سے لیس کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس مقصد کے لیے فوری طور پر ساڑھے 5 ارب روپے جاری کیے گئے ہیں۔
پولیس کی گاڑیوں کی بلٹ پروفنگ اور دیگر جدید آلات کی خریداری کے لیے 3 ارب روپے جاری کیے گئے ہیں۔ علاوہ ازیں، تمام اضلاع میں جدید آلات سے لیس اسپیشل ویپن اینڈ ٹیکنیکل ٹیمیں بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور تھانوں اور چیک پوسٹوں کو محفوظ بنانے کے لیے 1.3 ارب روپے فراہم کیے گئے ہیں۔
مزید برآں، سالانہ ترقیاتی پروگرام میں شامل تھانوں اور چیک پوسٹوں کی تعمیر کے باقی ماندہ منصوبوں کے لیے 50 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں۔ پولیس کے لیے نائٹ ویژن گوگلز، اسنائپرز اور دیگر آلات کی خریداری کے لیے 72 کروڑ روپے جاری کیے گئے ہیں۔
صوبائی حکومت نے پولیس افسران کی تنخواہیں بلوچستان پولیس کی تنخواہوں کے مساوی کرنے کا اصولی فیصلہ بھی کیا ہے، جبکہ پولیس اہلکاروں کی تنخواہیں پنجاب پولیس کے اہلکاروں کی تنخواہوں کے مساوی کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
سعودی عرب پر حملہ مراکش پر حملہ تصور ہوگا، شاہ محمد ششم
27/September/2026 👁️ 69 بار دیکھا گیا
لکی مروت میں کرکٹ کھیل کر واپس آنے والے نوجوانوں پر فائرنگ، 3 ہلاک، 3 زخمی
27/September/2026 👁️ 83 بار دیکھا گیا
سنٹرل کرم میں مبینہ بارودی مواد کا دھماکا، کمسن بچی زخمی
27/September/2026 👁️ 78 بار دیکھا گیا
ایران سے رواں ہفتے مزید مذاکرات کی توقع، ٹرمپ کا فوجی کارروائی کا عندیہ
27/September/2026 👁️ 59 بار دیکھا گیا
لکی مروت میں پولیس اور سی ٹی ڈی کا آپریشن، مطلوب دہشتگرد کمانڈر ہلاک
27/September/2026 👁️ 67 بار دیکھا گیا
جنوبی افریقہ میں فائرنگ کے دو واقعات، 27 افراد ہلاک اور 26 زخمی
27/September/2026 👁️ 73 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26338 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15583 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11870 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9199 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7473 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5293 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C